محرم الحرام: پشاور، ڈی آئی خان، ٹانک، کوہاٹ اور ہنگو حساس ترین قرار
اشاعت کی تاریخ: 25th, June 2025 GMT
---فائل فوٹو
محرم الحرام کے دوران صوبۂ خیبر پختونخوا کے شہر پشاور، ڈی آئی خان، ٹانک، کوہاٹ اور ہنگو کو حساس ترین قرار دیا گیا ہے۔
خیبر پختونخوا کے آئی جی پولیس ذوالفقار حمید نے کہا ہے کہ امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے فوج بھی اسٹینڈ بائی ہوگی، صوبے بھر میں 70 ہزار پولیس اہلکار سیکیورٹی فرائض انجام دیں گے۔
وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی زیرِ صدارت محرم الحرام کی سیکیورٹی اور دیگر انتظامات سے متعلق اجلاس ہوا۔
اجلاس میں ہدایت جاری کرتے ہوئے وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ملک دشمن عناصر کے مذموم عزائم ناکام بنانے کے لیے فول پروف سیکیورٹی یقینی بنائی جائے۔
محسن نقوی نے کہا کہ اشتعال انگیز مواد کے خلاف زیرو ٹالرنس ہے، سوشل میڈیا کی کڑی مانیٹرنگ ہوگی، جلوسوں اور مجالس کی نگرانی کے لیے جدید ٹیکنالوجی استعمال کی جائے گی۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
محسن نقوی اور بھارتی بورڈ عہدیداران کی شرکت، ایشیا کپ کی ٹرافی پر کیا بات ہوئی ؟
آئی سی سی کے اجلاس میں ایشیا کپ کی ٹرافی کا معاملہ نہیں اٹھایا گیا۔ذرائع کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے بھی اجلاس میں ایشیا کپ کی ٹرافی کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس کے بعد کچھ بورڈ ممبران نے دونوں ممالک سے ایشیاکپ ٹرافی کے ایشو کو حل کرنے پر بات کی، بورڈ ممبران نے کہا کہ دونوں ممالک کو افہام و تفہیم سے معاملہ حل کرنا چاہیے۔ذرائع نے بتایا کہ آئی سی سی بورڈ میٹنگ گزشتہ روز دبئی میں ہوئی جس میں چیئرمین بی سی بی محسن نقوی نے بھی شرکت کی۔ذرائع کے مطابق پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا کہ ایشیا کپ ٹرافی کا معاملہ بالکل حل ہونا چاہیے۔