پہلی ہی بارش میں اسلام آباد کا انڈرپاس بیٹھ گیا، ’کوئی تو محسن نقوی سے حساب مانگے‘
اشاعت کی تاریخ: 25th, June 2025 GMT
حال ہی میں ریکارڈ مدت میں تعمیر ہونے والا سرینا چوک کے انڈر پاس کا ایک حصہ اسلام آباد میں صبح سویرے ہونے والی بارش میں بیٹھ گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سڑک پر ایک بڑا سا گڑھا بنا ہوا ہے اور اسے ٹھیک کرنے کے لیے مشینری منگوائی گئی ہے۔
صبح سویرے کی بارش سے اسلام آباد کے سرینا چوک کے پاس انتہائی قلیل وقتتعمیر کردہ میں ریکارڈ یافتہ انڈر پاس کا ایک حصہ بیٹھ گیا۔ pic.
— Riaz ul Haq (@Riazhaq) June 25, 2025
ویڈیو وائرل ہوئی تو صارفین اس پر تنقید کرتے نظرآئے۔ ایک صارف نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عجب اتفاق ہے جب بھی شریف خاندان برسر اقتدار آتے ہیں تو کبھی لاہور کی سڑکوں کا چونا پانی میں بہہ جاتا ہے تو کبھی انڈر پاسز بیٹھ جاتے ہیں۔ انہوں نے مریم نواز اور محسن نقوی کو بھی آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ اس مرتبہ والی کاوش مشترکہ ہے محسن اسپیڈ، شہباز اسپیڈ اور مریم اسپیڈ کی ہے۔
عجب اتفاق ہے جب بھی ال شریف برسر اقتدار ہوتے ہیں تو کبھی لاہور کی سڑکوں کا چونا پانی میں بہہ جاتا ہے تو کبھی انڈر پاسز بیٹھ جاتے ہیں لیکن اس مرتبہ والی کاوش مشترکہ ہے محسن سپیڈ شہباز سپیڈ مریم سپیڈ
— Muhammad Hashim Khan (@hashimking31) June 25, 2025
صحافی امیر عباس نے لکھا کہ اب ان سے تو نہ نیب پوچھنے والا ہے اور نہ ہی کوئی اور۔ میڈیا ویسے سہم کر بیٹھا ہے۔ اسلام آباد میں دھڑا دھڑ محسن سپیڈ کے نام پر ہبڑ دبڑ میں ناقص تعمیراتی منصوبے بنائے جا رہے ہیں تاکہ مسترد شدہ مینڈیٹ کو کام کے نام پر جواز فراہم کیا جا سکے۔ انہوں نے سوال کیا کہ کیا الیکشن چوری اور مسلط کردہ نظام کو اس طرح بھی عوامی قبولیت حاصل ہو سکتی ہے؟
اب ان سے تو نہ نیب پوچھنے والا ہے اور نہ ہی کوئی اور۔ میڈیا ویسے سہم کر بیٹھا ہے۔ اسلام آباد میں دھڑا دھڑ محسن سپیڈ کے نام پر ہبڑ دبڑ میں ناقص تعمیراتی منصوبے بنائے جا رہے ہیں تاکہ مسترد شدہ مینڈیٹ کو کام کے نام پر جواز فراہم کیا جا سکے۔ کیا الیکشن چوری اور مسلط کردہ نظام کو اس… https://t.co/0SgmvIJxD9
— Ameer Abbas (@ameerabbas84) June 25, 2025
ایک ایکس صارف کا کہنا تھا کہ پچھلے 2 سال میں محسن نقوی نے جو کام کروائے ہیں ان کا آڈٹ کروائیں۔
پنجاب میں پچھلے دو سال میں محسن نقوی نے جو کام کروائے ہیں انکا اڈٹ کروائیں https://t.co/BDQa4ryyGY
— ROCK® TнЗ Ãℓîεท ????معصوم (@Pak2Rock) June 25, 2025
چیئرمین علما اتحاد کونسل علامہ حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ کوئی تو ان سے حساب مانگے۔
افسوس صد افسوس كوي تو ان سے حساب مانگے https://t.co/2JcsKHEfQk
— TahirMahmoodAshrafi حافظ محمد طاهراشرفى (@TahirAshrafi) June 25, 2025
سعید بلوچ لکھتے ہیں کہ اسی طرح سیونتھ ایوینیو انٹرچینج کا وہ لوپ جو ہم نیوز آفس کے بالکل سامنے ہے وہ بھی بیٹھ گیا تھا، پھر کرین منگوا کر دوبارہ بھرتی کر کے اس کی مرمت کی گئی تھی، بی17 والا مارگلہ روڈ بھی بیٹھ گیا تھا، دیکھنا ہوگا کہ اسلام آباد میں تعمیراتی منصوبے کون سی کمپنی مکمل کر رہی ہے۔
اسی طرح سیونتھ ایوینیو انٹرچینج کا وہ لوپ جو ہم نیوز آفس کے بالکل سامنے ہے وہ بھی بیٹھ گیا تھا، پھر کرین منگوا کر دوبارہ بھرتی کر کے اس کی مرمت کی گئی تھی، بی17 والا مارگلہ روڈ بھی بیٹھ گیا تھا، دیکھنا ہوگا کہ اسلام آباد میں تعمیراتی منصوبے کون سی کمپنی مکمل کر رہی ہے https://t.co/8756bnN6K5
— Saeed Baloch (@saeedimrankhan) June 25, 2025
یاسر ملک نے ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ شہر اقتدار میں کم عرصے میں مکمل ہونے والا جناح اسکوائر پراجیکٹ بھی ناقص ثابت ہوا۔ شہرِ اقتدار میں 84 دن میں 4.2 ارب کا جناح اسکوائر منصوبہ بارش میں بیٹھ گیا۔
شہر اقتدار میں کم عرصے میں مکمل ہونے والا جناح اسکوائر پراجیکٹ ناقص ثابت ہوا،،،،شہرِ اقتدار میں 84 دن میں 4.2 ارب کا جناح اسکوائر منصوبہ بارش میں بیٹھ گیا pic.twitter.com/8ELOO98Lf4
— Yasir Malik (@YMaliktweets) June 25, 2025
واضح رہے اربوں کی لاگت سے تعمیر ہونے والا اس انفراسٹرکچر پراجیکٹ کا سنگ بنیاد وزیر اعظم شہباز شریف نے پانچ نومبر کو رکھا تھا اور اسے جنوری میں ٹریفک کے لیے کھولا گیا تھا۔ جو تقریباً 72 دن میں مکمل کیا گیا۔
سرینا چوک انٹرچینج پراجیکٹ تین انڈر پاسز اور رابطہ سڑکوں پرمشتمل ہے، یہ انٹرچینج سرینا ہوٹل، کنونشن سنٹر، شاہراہ دستور اور ڈپلومیٹک انکلیو کے جنکشن پر واقع ہے۔ سرینا چوک منصوبے کو خوبصورت درختوں، پھولوں اور لینڈ سکیپنگ سے مزین کیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: ریکارڈ مدت میں تعمیر ہونے والے رجب طیب اردوان انٹرچینج کی سڑک ایک ہی بارش میں بیٹھ گئی، ویڈیو وائرل
اس سے قبل ریکارڈ مدت میں تعمیر ہونے والے اسلام آباد کے رجب طیب اردوان انٹرچینج کی سڑک ایک ہی بارش میں بیٹھ گئی تھی جس پر صارفین کی جانب سے خوب تنقید کی گئی تھی۔
رجب طیب اردوان انٹرچینج منصوبہ کی تکمیل کا دورانیہ بھی 180 روز مقرر کیا گیا تھا لیکن اسے 84 دنوں میں مکمل کر لیا گیا، اس منصوبہ میں ایف ٹین سے منسلک 4.3 کلومیٹر کی سڑکیں بھی تعمیر کی گئی تھیں اور بارش کے پانی کے نکاس کے لیے 2 کلومیٹر لمبے نالے بھی بنائے گئے تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسلام آباد میں بارشیں بارش سرینا چوک انڈر پاس شہباز شریف محسن نقویذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسلام ا باد میں بارشیں سرینا چوک انڈر پاس شہباز شریف محسن نقوی تعمیراتی منصوبے اسلام آباد میں بارش میں بیٹھ جناح اسکوائر تعمیر ہونے کی گئی تھی سرینا چوک ہونے والا محسن نقوی کے نام پر انڈر پاس تو کبھی کے لیے
پڑھیں:
کراچی میں زمینی راستے سے کربلا جانے پر پابندی کیخلاف ایم ڈبلیو ایم کا مارچ روک دیا گیا
کراچی میں زمینی راستے سے زائرین کے کربلا جانے پر پا بندی کے خلاف مجلس وحدت مسلمین ( ایم ڈبلیو ایم) کا مارچ عارضی طور پر روک دیا گیا ۔
شاہراہِ پاکستان انچولی سے شروع کیا گیا اربعین حسینی مارچ عارضی طور پر روک دیا گیا ہے۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے نمائش چورنگی پہنچ کر ایم ڈبلیوایم کے رہنماؤں سے ملاقات کی اور یقین دہانی کرائی کہ ان کے مطالبات آج دوپہر تک حل کرانے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔
کراچی مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین سینیٹر...
گورنر سندھ نے کہا کہ امریکا میں وزیر داخلہ محسن نقوی سے بات ہوئی ہے۔ محسن نقوی نے کہا کہ سیکیورٹی خدشات ہیں۔ کامران ٹیسوری اور ایم ڈبلیو ایم رہنماؤں کے آج حتمی مذاکرات ہوں گے۔
کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ وہ کوشش کریں گے عراقی ویزے کی مدت میں اضافہ کرائیں اور جہاز کے رعایت ٹکٹ دلوائیں۔
ایم ڈبلیو ایم کے رہنما علامہ احمد اقبال رضوی نے کہا کہ حکومت نے اگر زمینی راستے پر پابندی لگائی ہے تو متبادل راستے کا انتظام کرے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں وزیر داخلہ محسن نقوی نے اعلان کیا تھا کہ رواں سال اربعین کے لیے زائرین براستہ بلوچستان، ایران یا عراق نہیں جا سکتے، براستہ بلوچستان اربعین کے لیے زائرین ایران یا عراق نہیں جاسکتے۔
جس کے بعد مجلس وحدت مسلمین نے زائرین کے لیے اربعین پر زمینی راستوں پر پابندی کے خلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان کیا تھا۔