جلد بازی کی تعمیرات کی قلعی کھل گئی، سرینا چوک کے قریب سڑک بیٹھ گئی،تصاویر اور ویڈیوز سب نیوز پر
اشاعت کی تاریخ: 25th, June 2025 GMT
جلد بازی کی تعمیرات کی قلعی کھل گئی، سرینا چوک کے قریب سڑک بیٹھ گئی،تصاویر اور ویڈیوز سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 25 June, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز)شہرِ اقتدار میں جلد بازی اور ناقص منصوبہ بندی کا ایک اور نمونہ سامنے آ گیا۔ صرف 84 دن میں 4.2 ارب روپے کی لاگت سے مکمل کیا گیا جناح اسکوائر پراجیکٹ بارش کی پہلی پھوار ہی برداشت نہ کر سکا اور زمین بوس ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم نے چند روز قبل اس منصوبے کا شاندار انداز میں افتتاح کیا تھا، تاہم جی-فائیو اور آبپارہ کی طرف مڑنے والی لوپ پہلی ہی بارش میں بیٹھ گئی۔ اس کے ساتھ ہی سرینا چوک کے قریب سڑک میں بھی واضح دھنساؤ دیکھنے میں آیا، جس نے منصوبے کی کوالٹی پر سنگین سوالات اٹھا دیے ہیں۔
شہریوں اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تصاویر اور ویڈیوز تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں، جن میں ناقص تعمیرات کا پول کھلتا نظر آ رہا ہے۔ عوامی حلقے مطالبہ کر رہے ہیں کہ فوری طور پر اس منصوبے کی شفاف انکوائری کی جائے اور ذمہ دار عناصر کو کٹہرے میں لایا جائے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرایران اسرائیل جنگ بندی کے بعد… دنیا کے امتحان کا نیا دور مشیر قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک کا دورہ چین، سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق ایران نے اسرائیل کیلئے جاسوسی کے الزام میں مزید 3 افراد کو پھانسی دے دی سعودی ولی عہد کی حالیہ تنازعے کے پرامن حل کیلئے پاکستان کے تعمیری کردار کی تعریف وزیراعظم سے بلاول بھٹو کی ملاقات، بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب کرنے پر شہبازشریف کا وفد کو خراج تحسین عمران خان خیبرپختونخوا کے بجٹ کی منظوری پر راضی ہوگئے ہیں، بیرسٹر سیف کا دعوی راولپنڈی میں زہریلا دودھ پینے سے 3 بچے جاں بحق، ماں کی حالت تشویشناکCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: سب نیوز
پڑھیں:
کوہاٹ ٹول پلازہ کے قریب دہشت گردوں کا کسٹمز حکام پر حملہ، 2 اہلکار شہید، ایک زخمی
کوہاٹ ٹول پلازہ کے قریب دہشت گردوں نے کسٹمز انفورسمنٹ اسکواڈ پر حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں سپاہی جاوید احمد اور اے ایس آئی ساجد الاسلام جامِ شہادت نوش کر گئے، جبکہ پاکستان کسٹمز کا ایک سپاہی زخمی ہوا، جسے علاج کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پاکستان کسٹمز کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیاں جاری ہیں۔
پاکستان کسٹمز کے مطابق دہشت گرد حملے کے بعد سرکاری انفورسمنٹ گاڑی کو آگ لگا دی گئی، جبکہ ملزمان کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔
پاکستان کسٹمز نے شہید سپاہی جاوید احمد اور شہید اے ایس آئی ساجد الاسلام کی عظیم قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہداء نے اسمگلنگ کے خلاف جنگ اور وطن کی معاشی سرحدوں کے تحفظ میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔
پاکستان کسٹمز نے شہداء کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت، زخمی اہلکار کی جلد صحت یابی کے لیے دعا اور اسمگلنگ، دہشت گردی و جرائم کے خلاف کارروائیاں مزید مؤثر بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے شہداء کی لازوال قربانیاں قوم کا سرمایہ ہیں، ان کا خون ہرگز رائیگاں نہیں جائے گا، جبکہ پاکستان کسٹمز ملک کی معاشی سرحدوں کے تحفظ اور اسمگلنگ کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔