قومی سلامتی کے مشیر کی ایس سی او رکن ممالک کے اجلاس میں شرکت، سیکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق
اشاعت کی تاریخ: 25th, June 2025 GMT
’جیو نیوز‘ گریب
قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک نے ایس سی او سلامتی کونسل کے سیکریٹریز کے اجلاس میں شرکت کی۔
بیجنگ میں جاری ایس سی او سلامتی کونسل کے سیکریٹریز کے اجلاس میں مشیر قومی سلامتی نے عالمی صورتِ حال اور امن و سلامتی کے لیے پاکستان کے مؤقف کا اعادہ کیا۔
قومی سلامتی کے مشیر نے چینی قیادت سے ملاقاتیں کیں اور سیکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔
لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک نے پاکستان کی جانب سے پُرامن ہمسائیگی کے کردار کے لیے بھرپور خواہش کا اظہار کیا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: قومی سلامتی سلامتی کے
پڑھیں:
محسن نقوی اور بھارتی بورڈ عہدیداران کی شرکت، ایشیا کپ کی ٹرافی پر کیا بات ہوئی ؟
آئی سی سی کے اجلاس میں ایشیا کپ کی ٹرافی کا معاملہ نہیں اٹھایا گیا۔ذرائع کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے بھی اجلاس میں ایشیا کپ کی ٹرافی کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس کے بعد کچھ بورڈ ممبران نے دونوں ممالک سے ایشیاکپ ٹرافی کے ایشو کو حل کرنے پر بات کی، بورڈ ممبران نے کہا کہ دونوں ممالک کو افہام و تفہیم سے معاملہ حل کرنا چاہیے۔ذرائع نے بتایا کہ آئی سی سی بورڈ میٹنگ گزشتہ روز دبئی میں ہوئی جس میں چیئرمین بی سی بی محسن نقوی نے بھی شرکت کی۔ذرائع کے مطابق پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا کہ ایشیا کپ ٹرافی کا معاملہ بالکل حل ہونا چاہیے۔