مشیر قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک کا دورہ چین، سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق
اشاعت کی تاریخ: 25th, June 2025 GMT
مشیر قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک کا دورہ چین، سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق WhatsAppFacebookTwitter 0 25 June, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس) وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر قومی سلامتی اور انٹر سروسز انٹیلی جنس ( آئی ایس آئی) کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک نے چین کا دورہ کیا ہے جہاں قیادت کے ساتھ ملاقاتوں میں سیکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مشیر قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک نے چین کا دورہ کیاہے جہاں انہوں نے شنگھائی تعاون تنظیم کی سلامتی کونسل کے سیکرٹریز کے اجلاس میں شرکت کی۔
مشیر قومی سلامتی نے اجلاس میں عالمی صورتحال اور امن و سلامتی کے لیے پاکستان کے موقف کا اعادہ کیا۔
لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک نے دورہ چین کے دوران چینی قیادت سے بھی ملاقاتیں کیں اور پاکستان کی جانب سے پر امن ہمسائیگی کا پیغام پہنچایا، چینی قیادت کے ساتھ ملاقاتوں میں سیکورٹی تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرایران نے اسرائیل کیلئے جاسوسی کے الزام میں مزید 3 افراد کو پھانسی دے دی ایران نے اسرائیل کیلئے جاسوسی کے الزام میں مزید 3 افراد کو پھانسی دے دی سعودی ولی عہد کی حالیہ تنازعے کے پرامن حل کیلئے پاکستان کے تعمیری کردار کی تعریف وزیراعظم سے بلاول بھٹو کی ملاقات، بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب کرنے پر شہبازشریف کا وفد کو خراج تحسین عمران خان خیبرپختونخوا کے بجٹ کی منظوری پر راضی ہوگئے ہیں، بیرسٹر سیف کا دعوی راولپنڈی میں زہریلا دودھ پینے سے 3 بچے جاں بحق، ماں کی حالت تشویشناک پاکستان کی رتلے اور کشن گنگا کے متنازع منصوبوں کیخلاف ورلڈ بینک کی کارروائی رکوانے کی بھارتی درخواست کی مخالفتCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک مشیر قومی سلامتی تعاون بڑھانے پر کا دورہ
پڑھیں:
ٹرانسپورٹ اور لاجسٹکس میں باہمی تعاون بڑھانے کیلئے پاکستان اور سعودی عرب کی پیش رفت
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ٹرانسپورٹ اور لاجسٹکس کے شعبوں میں تعاون پر اتفاق کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان اور سعودی وزیر ٹرانسپورٹ انجینئر صالح بن ناصر الجاسر کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ ٹرانسپورٹ اور لاجسٹکس کے شعبوں میں تعاون بڑھانا چاہتا ہے۔ وزیر مملکت کی انجینئر صالح بن ناصر الجاسر سے ملاقات کراچی میں پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس کے موقع پر ہوئی۔ وفاقی وزیر مواصلات نے پاکستان میں سڑکوں کے نیٹ ورک اور سرمایہ کاری کے مواقع پر بریفنگ دی اور کہا کہ اسٹریٹجک میوچوئل ڈیفنس ایگریمنٹ (ایس اڈی ایم اے) سے دونوں ممالک کے تعلقات مزید مضبوط ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا ایم۔6، 10 اور 13 اور ایم این جے سی منصوبے سرمایہ کاری کیلئے پرکشش مواقع فراہم کرتے ہیں۔ مانسہرہ، ناران، جھال کنڈشاہراہ کا منصوبہ سیاحتی اعتبار سے ایک منافع بخش منصوبہ ہے۔ عبدالعلیم خان نے سعودی سرمایہ کاروں کو پاکستان کے بڑے منصوبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔ دوسری جانب سعودی وزیر ٹرانسپورٹ نے عبدالعلیم خان کو سعودی عرب کے دورے کی دعوت دی اور کہا کہ بین الاقوامی میری ٹائم آرگنائزیشن کے انتخابات میں پاکستان سے حمایت کی توقع ہے۔