صوبہ سند ھ میں یکم تا 10 محرم الحرام دفعہ144 نافذ، نوٹیفکیشن جاری
اشاعت کی تاریخ: 25th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: کراچی سمیت صوبے بھرمیں محکمہ داخلہ سندھ نے یکم سے 10 محرم الحرام تک صوبے میں دفعہ 144 نافذ کردی ، جبکہ بغیر اجازت جلسوں، ریلیوں اور اسلحہ ساتھ لے کر چلنے پر پابندی ہوگی۔
ڈان نیوز کے مطابق محرم الحرام میں امن و امان قائم رکھنے کے لیے حکومت سندھ نے دفعہ 144 نافذ کرنے کا فیصلہ کیا، محکمہ داخلہ نے اس ضمن میں نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق یکم تا 10 محرم الحرام سندھ میں میں اسلحہ لے کر چلنے کے اجازت نامے معطل رہیں گے، جبکہ ڈرون، ہیلی کیم، بغیراجازت جلسے اور ریلی نکالنے اور لاؤڈ اسپیکر کےغیرقانونی استعمال پر پابندی ہوگی۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: محرم الحرام
پڑھیں:
جامعہ کراچی نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کا نتیجہ اور ڈگری منسوخ کردی،نوٹیفکیشن جاری
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)جامعہ کراچی نے طارق محمود ولد قاضی محمد اکرم کا نتیجہ اور ڈگری منسوخ کردی،اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ طالب علم پر غیر منصفانہ ذرائع استعمال کرنے پر تین سال کی پابندی عائدکی گئی،طالب علم کو کسی بھی یونیورسٹی یا کالج میں داخلہ اور امتحانات دینے سے بھی روک دیا گیا۔
نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ طارق محمود کبھی بھی اسلامیہ لاء کالج کراچی کے باقاعدہ طالب علم نہیں تھے۔
مزید :