Daily Mumtaz:
2025-09-24@22:13:08 GMT

سعودی عرب میں محرم الحرام کا چاند نظر آگیا

اشاعت کی تاریخ: 25th, June 2025 GMT

سعودی عرب میں محرم الحرام کا چاند نظر آگیا

ریاض: سعودی عرب میں محرم الحرام کا چاند نظر آگیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں محرم الحرام کا چاند نظر آگیا ہے اور نئے اسلامی سال 1447 ہجری کا آغاز کل سے ہوگا۔

ماہرین فلکیات کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں نئے سال کا آغاز جمعرات سے ہوگا۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں غلاف کعبہ ’کسوہ‘ کی تبدیلی کی سالانہ تقریب کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا ہے، غلاف کعبہ کی منتقلی کے لیے خصوصی ٹریلر اور سیکیورٹی انتظامات کیے گئے۔
کسوہ کی تیاری کے لیے مخصوص پانی اور اعلیٰ معیار کا خام ریشم استعمال ہوا۔

کسوہ کی تیاری میں 24 قیراط سونا، چاندی کے دھاگے سے کشیدہ کاری کی جاتی ہے، قرآنی آیات کو انتہائی نفاستم انجینئرنگ کے اصولوں کے تحت کپڑے پر چھاپا گیا ہے۔

سال بھر کی محنت کا نتیجہ خانہ کعبہ کے غلاف کی شکل میں سامنے آتا ہے جبکہ اتارے گئے غلاف کعبہ سے سونے کے حصے الگ کرکے محفوظ کیے جاتے ہیں۔

Post Views: 2.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: ا گیا ہے

پڑھیں:

پاکستان میں ربیع الثانی کا چاند نظر نہیں آیا، یکم ربیع الثانی 25 ستمبر کو ہوگی

پاکستان بھر میں ربیع الثانی 1447 ہجری کا چاند نظر نہیں آیا، جس کے بعد یکم ربیع الثانی بروز جمعرات 25 ستمبر کو ہوگی۔ اس بات کا اعلان چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد نے اجلاس کے بعد کیا۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا جس کی صدارت مولانا عبدالخبیر آزاد نے کی، جبکہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس ملک کے مختلف شہروں میں منعقد ہوئے۔

مزید پڑھیں: سپر بلڈ مون: پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں چاند گرہن

چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ اجلاس میں ملک بھر سے شہادتیں موصول ہوئیں مگر کسی مقام سے ربیع الثانی کے چاند کی رویت کی تصدیق نہیں ہوسکی۔

وزارت مذہبی امور نے رویت ہلال کمیٹی کے فیصلے کے بعد باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پاکستان جمعرات 25 ستمبر چاند چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان ربیع الثانی مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد

متعلقہ مضامین

  • آرٹیمس 2: ناسا نے 50 سال بعد دوبارہ چاند پر انسان بھیجنے کا اعلان کردیا
  • پاکستان بھر میں ربیع الثانی کا چاند نظر نہیں آیا
  • چاند نظر آیا یا نہیں؟
  • ربیع الثانی کے چاند کی پیدائش سے متعلق اپ ڈیٹ جاری کر دی گئی
  • چاند نظر نہیں آیا، یکم ربیع الثانی جمعرات کو ہوگی
  • پاکستان میں ربیع الثانی کا چاند نظر نہیں آیا، یکم ربیع الثانی 25 ستمبر کو ہوگی
  • زمین خطے سے باہر ناسا اب چاند بچانے کے لیے کوشاں، معاملہ کیا ہے؟
  • چاند پر زلزلوں کے سبب لینڈسلائیڈنگ ہو رہی ہے: چینی سائنسدانوں کی نئی تحقیق
  • مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج  ہو گا
  • ربیع الثانی 1447ھ کے چاند کی رویت کے لیے رویت ہلال کمیٹی اسلام آباد کا اجلاس آج ہوگا