کل سے سندھ کے کئی اضلاع میں بارشوں کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 25th, June 2025 GMT
---فائل فوٹو
کل سے سندھ کے کئی اضلاع میں بارشوں کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں بھی 27 جون سے مون سون بارشوں کا سلسلہ شروع ہوسکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مون سون ہوائیں ملک کے شمالی اور وسطی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں، آئندہ چند روز میں مون سون ہواؤں میں مزید شدت آنے کا امکان ہے۔
اسلام آباد و راولپنڈی میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔
مغربی ہواؤں کا سلسلہ بھی ملک کے شمالی علاقوں میں داخل ہو رہا ہے، کل سے مغربی ہواؤں کا سسٹم مذید فعال ہو جائے گا۔
کل تھرپارکر، عمرکوٹ، میرپورخاص، بدین اور دادو میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
27 جون کو سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد، خیرپور، گھوٹکی میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
ادھر کراچی میں آئندہ تین روز مطلع جزوی ابر آلود اور موسم مرطوب رہنے کا امکان ہے۔
کل شہر میں کہیں کہیں ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان ہے جبکہ جمعے کی شام کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے
کراچی میں ہفتے سے اتوار کو آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، آئندہ دو روز درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے
پڑھیں:
ہانگ کانگ سکسز: بارش نے بھارت کو شکست سے بچالیا، پاکستان کیخلاف 2 رنز سے فتح
ہانگ کانگ سکسز میں بارش نے بھارت کو پاکستان کے خلاف شکست سے بچالیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔
بھارت نے مقررہ 6 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 86 رنز بنائے۔ اتھاپا 28 اور چپلی 24 رنز بناکر نمایاں رہے۔
پاکستان کی جانب سے محمد شہزاد نے 2 اور عبدالصمد نے ایک وکٹ حاصل کی۔
ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے 3 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 41 رنز بنالیے تھے کہ بارش کے باعث میچ روکنا پڑا۔
مسلسل بارش کے باعث میچ دوبارہ شروع نہ کیا جاسکا اور ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت بھارت 2 رنز سے فاتح قرار پایا۔