کراچی میں بروز جمعہ، ہفتہ گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
اشاعت کی تاریخ: 25th, June 2025 GMT
محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر نے پیش گوئی کی ہے کہ کراچی میں جمعے اور ہفتے کو کو گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور بونداباندی کا امکان ہے۔
جاری بیان میں کہا گیا کہ آج شہر کا موسم جذوی طور پر ابرآلود، مرطوب رہنے کا امکان ہے، آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک تجاوز کرسکتا ہے۔
مون سون کرنٹ ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہو رہا ہے جس میں مزید شدت آنے کا امکان ہے، مغربی لہر ملک کے بالائی علاقوں کی جانب بڑھ رہی ہے اور کل تک مزید فعال ہونے کا امکان ہے ہے۔
سسٹم کے زیراثر کل سے تھرپارکر، عمرکوٹ، میرپورخاص، بدین، ٹھٹھہ اور دادو اضلاع میں گردو غبار/گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد، خیرپور، گھوٹکی، کشمور میں گرد آلود ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔
27 جون کو دادو،نوشہروفیروز، شہید بینظیر آباد، حیدرآباد، تھرپارکر۔ میرپور خاص، سانگھڑ، جامشورو، ٹنڈو الہ یار، ٹنڈو محمد خان، ٹھٹھہ، بدین میں بارش ہونے کی توقع ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: گرج چمک کے ساتھ کا امکان ہے
پڑھیں:
سیلاب سے متاثرہ خانیوال عبدالحکیم سیکشن تاحال معطل، فیصل آباد سے کراچی جانیوالے مسافر رل گئے
لاہور:فیصل آباد سے کراچی جانے اور آنے والے ہزاروں مسافر رل گئے، ریل گاڑی سے سفر کرنے کے لیے مسافروں کو مزید کئی ماہ تک انتظار کی سولی پر لٹکنا پڑے گا، سیلاب سے متاثرہ پل اور ریلوے ٹریک کا تعمیراتی کام تاحال شروع نہ ہو سکا۔
ایکسپریس نیوز کو ملنے والی معلومات کے مطابق سیلاب سے متاثرہ پل کی تعمیر کے لیے ابھی ٹینڈر جاری کیا گیا ہے، تعمیراتی کام کب شروع ہوگا پتا نہیں۔
گزشتہ ماہ سے فیصل آباد ریلوے اسٹیشن سے ریل گاڑیوں کی آمد و رفت معطل ہے، ریل گاڑی سے سفر کرنے والے ہزاروں مسافر ترس گئے، جو بہت مجبور ہیں وہ لاہور آکر کراچی کے لیے روانہ ہو رہے ہیں جن کی تعداد آٹے میں نمک کے برابر ہے۔
پاکستان ریلویز کو فیصل آباد ریلوے اسٹیشن سے ریل گاڑیوں کی آمد و رفت معطل ہونے سے 50 کروڑ روپے سے زائد کا نقصان ہو چکا۔ فیصل آباد سیکشن بند ہونے سے شالیمار ایکسپریس، پاکستان ایکسپریس سمیت پانچ ریل گاڑیاں براستہ فیصل آباد کراچی جانے کے بجائے ساہیوال سے کراچی کے لیے روانہ ہو رہی ہیں۔
پاکستان ریلویز کی جانب سے روزانہ پانچ ریل گاڑیاں جن میں ملت، قراقرم، رحمان بابا، شالیمار اور پاکستان ایکسپریس شامل ہیں، ہزاروں مسافروں کو لیکر براستہ فیصل آباد کراچی جاتی اور آتی ہیں۔ شورکوٹ خانیوال عبد الحکیم والا سیکشن سیلاب کی وجہ سے بند ہے اور ان تمام ٹرینوں کی آمدورفت اب ساہیوال سے ہو رہی ہے۔
ٹرین سروس معطل ہونے سے ہزاروں مسافروں کو ریلوے انتظامیہ نے ٹکٹوں کے ریفنڈز جاری کر دیے جنہوں نے ٹکٹ ریفنڈز نہیں کروائے، ان کو لاہور سے براستہ ساہیوال بھجوایا جا رہا ہے۔
ریلوے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان ریلویز نے خانیوال سے شورکوٹ اور شورکوٹ شاہین آباد سیکشن کی مرمت کے لیے ٹینڈر جاری کر دیا، سیلابی صورتحال کے پیشں نظر ریواز برج اور بند کو توڑا گیا تھا، دونوں سیکشنز پر مرمت کے لیے ٹینڈرز نوٹس جاری کر دیے گئے، ٹینڈر ایوارڈ ہونے کے بعد دونوں سیکشن پر 25 دنوں میں تعمیراتی کام مکمل کیا جائے گا۔