جنگ بندی کا فیصلہ قومی مفاد میں کیا، دشمن کو ذلت آمیز اور مثالی جواب دیا: ایرانی فوج
اشاعت کی تاریخ: 25th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ایرانی فوج نے کہا کہ جنگ بندی کا فیصلہ قومی مفاد میں کیا، دشمن کو ذلت آمیز اور مثالی جواب دیا
عالمی خبررساں ادارے کے مطابق ایرانی اعلیٰ قومی سلامتی کونسل کا اجلاس ہوا، اجلاس میں کہا گیا کہ ایرانی افواج نے دشمن کو ذلت آمیز اور مثالی جواب دیا، جس نے دشمن کو پشیمانی اور شکست تسلیم کرنے پر مجبور کیا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ایرانی مسلح افواج دشمن پر کوئی بھروسہ نہیں کرتیں اور ہر وقت کسی بھی خلاف ورزی پر فیصلہ کن ردعمل کے لیے تیار ہیں، انہوں نے کہا کہ ملکی خودمختاری اور دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔
جنگ بندی کے بعد ایران میں شہریوں کا جشن جاری رہا، مختلف شہروں میں ہزاروں کی تعداد میں عوام سڑکوں پر نکل آئے، ایرانی پرچموں کی بہار آگئی، حکومت اور ایرانی افواج کے حق میں نعرے بازی کی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: دشمن کو
پڑھیں:
ایران نے فوجی اڈوں کے استعمال پر برطانیہ کو سخت وارننگ دے دی
ایرانی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا کہ برطانوی حکومت جارحیت کی مذمت کرنے کے بجائے حملہ آوروں کا ساتھ دے رہی ہے، جبکہ حملوں میں کسی بھی قسم کی معاونت جارحیت اور جنگی جرائم میں شراکت داری کے مترادف ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایران کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ایران پر حملوں کے لیے برطانوی فوجی اڈوں کا استعمال بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا کہ برطانوی حکومت جارحیت کی مذمت کرنے کے بجائے حملہ آوروں کا ساتھ دے رہی ہے، جبکہ حملوں میں کسی بھی قسم کی معاونت جارحیت اور جنگی جرائم میں شراکت داری کے مترادف ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ ایسے اقدامات ایران کے خلاف براہِ راست جارحیت میں شرکت تصور کیے جا سکتے ہیں، جس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔ ایرانی وزارت خارجہ نے واضح کیا کہ ایران اپنی خودمختاری، سلامتی اور علاقائی سالمیت کے دفاع کا حق محفوظ رکھتا ہے۔ وزارت خارجہ نے خبردار کیا کہ جو بھی ملک ایران پر حملوں میں مدد فراہم کرے گا، اسے اپنے اقدامات کے نتائج بھگتنا ہوں گے۔