کراچی: ڈیفنس اور کلفٹن میں بارشوں کے پیش نظر ٹیمیں اور مشینری تعینات
اشاعت کی تاریخ: 26th, June 2025 GMT
فائل فوٹو
کراچی میں ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی اور کلفٹن بورڈ کنٹونمنٹ نے مون سون بارشوں کے پیش نظر ٹیمیں اور مشینری مختلف علاقوں میں تعینات کردیں۔
ڈی ایچ اے کا 80 کلومیٹر پر محیط برساتی نالا پانی کی نکاسی میں استعمال ہوگا۔
شہرِ قائد کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم مرطوب اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے جبکہ کہیں کہیں ہلکی بارش یا بوندا باندی کا بھی امکان ہے۔
برساتی نالا بارش کے پانی کو بحیرہ عرب میں ملائے گا۔
ترجمان کلفٹن بورڈ کنٹونمنٹ کے مطابق مون سون پلان کے تحت 150 سے زائد واٹر پمپس اہم مقامات پر نصب کر دیے گئے ہیں جبکہ 1،300 افراد پر مشتمل ہنگامی رسپانس کا عملہ بھی تعینات کردیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
کراچی کے حالات کشیدہ، واٹر ٹینکر حادثے کے بعد ڈمپر ایسوسی ایشن نے سپر ہائی وے بند کر دی
کراچی:کراچی کے فیڈرل بی ایریا میں گزشتہ رات واٹر ٹینکر کی ٹکر سے بھائی اور بہن کی ہلاکت اور ان کے والد کے زخمی ہونے کے بعد مشتعل افراد نے 7 ڈمپرز کو نذرِ آتش کر دیا، جس پر ڈمپر ایسوسی ایشن کے رہنما لیاقت محسود کا شدید احتجاج سامنے آیا۔
رہنما کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت کی صبح سے رات 10 بجے تک ڈمپرز پر پابندی پہلے ہی نقصان دہ ہے اب مطالبہ کر رہے ہیں کہ ڈمپرز پر مکمل پابندی لگا دی جائے۔
لیاقت محسود نے الزام لگایا کہ شرپسندوں نے ہماری گاڑیاں جلائیں، اب ہم تمام پوائنٹس بند کر رہے ہیں اور سڑکیں بلاک کریں گے۔
انہوں نے اعلان کیا کہ نیشنل ہائی وے اور سپر ہائی وے کو مکمل بلاک کیا جا رہا ہے، جبکہ سہراب گوٹھ سے ٹھٹہ روڈ تک ٹریفک معطل رہے گی۔
دوسری جانب پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈمپر ڈرائیور فردوس خان اور واقعے میں ملوث 10 مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا ہے۔ پولیس کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج اور ویڈیوز کی مدد سے مزید گرفتاریاں کی جائیں گی۔
شہر کے اہم راستوں پر دھرنے اور روڈ بلاکس کے باعث ٹریفک کا نظام مفلوج ہونے کا خدشہ ہے، جبکہ شہریوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے۔ صورتحال تیزی سے کشیدہ ہو رہی ہے۔