بانی پی ٹی آئی کا اختیار ہے جب کہیں گے ہم حکومت اڑا دیں گے: علی امین گنڈاپور
اشاعت کی تاریخ: 26th, June 2025 GMT
—فائل فوٹو
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا اختیار ہے جب کہیں گے ہم حکومت اڑا دیں گے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت ختم کرنے کے لیے ایک چال چلی گئی تھی، بجٹ پاس نہ ہوتا تو میں نااہل ہو جاتا، فنانشل ایمرجنسی لگانے کا آئین میں حق ہے۔
صحافی نے علی امین گنڈاپور سے سوال کیا کہ علیمہ خان سے آمنا سامنا ہوا، کیا گلے شکوے دور ہوئے؟
علی امین گنڈا پور نے کہا کہ کون سے گلے شکوے، میں بانی پی ٹی آئی کو جواب دہ ہوں، وہ میرے لیڈر ہیں، ان کا مینڈیٹ اور حکومت میرے پاس ان کی امانت ہے، یہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کرا رہے تھے۔
علی امین گنڈا پور نے کہا کہ سپریم کورٹ میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی درخواست دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی ہدایت نہیں تھی کہ اس حد تک جانا ہے کہ حکومت چلی جائے، آج میں نے اڈیالہ جیل جانا ہے وہاں میرا بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے نام ہے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے مزید کہا کہ میں نے مطمئن بانی پی ٹی آئی کو کرنا ہے مجھے عہدہ انہوں نے دیا ہے، اگر بانی پی ٹی آئی مطمئن ہیں اور کوئی اور نہیں ہے تو میں ذمہ دار نہیں، میں گورنر کی شکل نہیں دیکھنا چاہتا۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی سوچ کی عکاسی میں نے اور پارلیمانی پارٹی نے درست کی ہے، تحریک انصاف میں کوئی گروپ نہیں، سب بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: علی امین گنڈاپور بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ
پڑھیں:
دلہا کے ساتھ فراڈ، 8 لاکھ خرچ کرکے برات لے کر پہنچا تو دلہن کہیں اور بیاہی گئی تھی
سرگودھا سے تعلق رکھنے والے دلہا کے ساتھ عین شادی کے دن فراڈ ہوگیا۔
دلہا برات لے کر چنیوٹ پہنچا تو دلہن کو اس کے گھر والوں نے کہیں اور بیاہ کر رخصت کر دی تھی۔ دلہا احسن نے دعویٰ کیا ہے کہ دلہن کے والدین نے دلہن کی رخصتی کا سارا خرچہ اٹھانے کا مطالبہ کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیے: محبوب نے شادی کے اصرار پر خاتون کو قتل کر کے دفنا دیا
دلہا کے مطابق انہوں نے اپنے مال مویشی بیچ کر 8 لاکھ روپے شادی پر خرچ کیا ہے تاہم دلہن پھر بھی انہیں نہ مل سکی۔
دلہن نہ ملنے پر دلہا نے 15 پر پولیس کو کال کی، پولیس نے دلہا اور دلہن کے گھر والوں کو تھانے بلا کر پوچھ گچھ کی اور پیر کے روز دوبارہ طلب کر لیا۔
اہل علاقہ کے مطابق شہزادی نامی دلہن کی عمر صرف 15 سال ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
دلہا دلہن شادی