کراچی، بلدیہ ٹاؤن میں دو گاڑیوں کے تصادم میں ایک شخص جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 26th, June 2025 GMT
کراچی:
شہر قائد کے علاقے بلدیہ ٹاؤن سپارکو کٹ کے قریب پیش آنے والے دو گاڑیوں کے تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ حادثے کے فوری بعد امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق متوفی کی لاش کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال کے ٹراما سینٹر منتقل کیا گیا، جہاں ضابطے کی کارروائی جاری ہے۔
تاحال جاں بحق شخص کی شناخت نہیں ہو سکی۔ پولیس اور ریسکیو ٹیموں نے جائے حادثہ سے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں جبکہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق دونوں گاڑیوں کی رفتار تیز تھی، تاہم حتمی مؤقف حادثے کی تفصیلی تفتیش کے بعد سامنے آئے گا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی میں ٹریفک حادثے کے بعد 7 ڈمپر نذر آتش کرنے پر 2 مقدمات درج، دہشت گردی کی دفعات شامل
شہر قائد کے علاقے راشد منہاس روڈ پر حادثے کے بعد 7 ڈمپر جلانے کے واقعے کے 2 مقدمات دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج کرلیے گئے ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق راشد منہاس روڈ پر ڈمپر سے حادثے کے بعد بہن بھائی کے جاں اور والد کے زخمی ہونے کے بعد 7 ڈمپر جلانے کے دو مقدمات درج کرلیے گئے۔
پولیس کے مطاق مقدمات میر عالم خان اور داؤد جان کی مدعیت میں تھانہ یوسف پلازہ اور فیڈرل بی صنعتی ایریا تھانوں میں دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج کیے گئے ہیں۔
دونوں مقدمات میں مجموعی طور پر 160 نامعلوم افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔
قبل ازیں سندھ کے سینئر صوبائی وزیر برائے اطلاعات و نشریات شرجیل میمن نے بتایا تھا کہ ڈمپر جلانے کے الزام میں 14 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔