ایران کی عظیم فتح پر سکردو میں کل جشن منایا جائے گا
اشاعت کی تاریخ: 25th, June 2025 GMT
صیہونی ریاست کیخلاف ایران کی عظیم فتح پر کل سکردو میں جشن منایا جائے گا۔ ایم ڈبلیو ایم کے زیر اہتمام جشن فتح مبین کے عنوان سے یادگار چوک پر جشن کا اہتمام ہو گا۔ جمعرات کے روز شام پانچ بجے جشن کا پروگرام رکھا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ صیہونی ریاست کیخلاف ایران کی عظیم فتح پر کل سکردو میں جشن منایا جائے گا۔ ایم ڈبلیو ایم کے زیر اہتمام جشن فتح مبین کے عنوان سے یادگار چوک پر جشن کا اہتمام ہو گا۔ جمعرات کے روز شام پانچ بجے جشن کا پروگرام رکھا گیا ہے۔ یاد رہے کہ اسرائیلی جارحیت کے جواب میں اسلامی جمہوریہ ایران کے دندان شکن جواب نے صیہون ریاست کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کیا۔ ایران میں اس وقت جشن کا سماں ہے، جبکہ صیہونی ریاست میں سناٹا چھایا ہوا ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: جشن کا
پڑھیں:
غزہ کی پٹی پر مکمل قبضے کیلئے اسرائیل کیجانب سے 4 لاکھ سے زائد ریزرو فورس طلب
غزہ شہر پر مکمل قبضے اور غزہ کی پٹی میں طویل المدتی جارحیت کیلئے غاصب صیہونی رژیم نے نومبر 2025 کے آخر تک 4 لاکھ 30 ہزار سے زائد ریزرو فوجیوں کو بھی بلانیکا منصوبہ بنایا ہے اسلام ٹائمز۔ غاصب صیہونی رژیم نے اپنے حالیہ سکیورٹی اجلاس میں ریزرو فورسز کو متحرک کرنے کے منصوبے کا جائزہ لیتے ہوئے اس کی منظوری دی ہے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق اس منصوبے کے مطابق 30 نومبر 2025 تک تقریباً 4 لاکھ 30 ہزار ریزرو فوجیوں کو بھی ڈیوٹی پر بلا لیا جائے گا۔ رپورٹ کے مطابق یہ اقدام غزہ شہر میں اُس بڑے پیمانے پر زمینی آپریشن کے لئے قابض صیہونی فوج کی تیاریوں کا حصہ ہے کہ جس کے کم از کم 6 ماہ تک جاری رہنے کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔
واضح رہے کہ غاصب اسرائیلی رژیم کی جانب سے یہ جارحانہ اقدامات ایک ایسی صورتحال میں انجام پا رہے ہیں کہ جب غزہ کی پٹی سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق، وہاں وسیع قحط پھیل چکا ہے اور روزانہ درجنوں فلسطینی بچے، بوڑھے و خواتین، شدید غذائی قلت کے باعث اپنی جانوں سے ہاتھ دھو رہے ہیں اور بین الاقوامی تنظیمیں وسیع انسانی تباہی کے بارے مسلسل خبردار کر رہی ہیں۔