وزیراعلیٰ مریم نواز کا بارش کے دوران لاہور کے مختلف علاقوں کا دورہ
اشاعت کی تاریخ: 26th, June 2025 GMT
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے جمعرات کے روز برستی بارش کے دوران لاہور کے مختلف علاقوں کا اچانک دورہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں:پنجاب میں پبلک پرائیویٹ شراکت سے 29 نئی سڑکیں، تعمیرات کا نیا ماڈل متعارف
انہوں نے قذافی اسٹیڈیم، ظہور الٰہی روڈ، جیل روڈ، گلبرگ اور دیگر مقامات پر بارش کے پانی کی نکاسی اور دیگر صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا۔
وزیراعلی مریم نواز شریف کا بارش کے دوران قذافی اسٹیڈیم ، ظہور الٰہی روڈ،جیل روڈ اور دیگر علاقوں کا دورہ
وزیراعلی مریم نواز شریف کا بارش کے پانی کی بروقت نکاسی پر اظہارِ اطمینان
قذافی اسٹیڈیم کے علاقے میں آٹھ ماہ میں پانی کی نکاسی کا پائیدار سسٹم قابل تحسین ہے ۔ مریم نواز… pic.
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) June 26, 2025
وزیراعلیٰ نے قذافی اسٹیڈیم کے اطراف قائم نکاسی آب کے نظام پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا کہ 8 ماہ میں مکمل کیا گیا یہ سسٹم پائیدار اور قابلِ تحسین ہے۔
انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے بارش کے پانی کا نکاس بروقت ہو رہا ہے، جو متعلقہ اداروں کی محنت کا نتیجہ ہے۔
مریم نواز نے گلبرگ کے مختلف بلاکس کا معائنہ بھی کیا، جہاں انہوں نے ایل ڈی اے کے تحت جاری سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کا جائزہ لیا۔
اس دوران انہوں نے سڑکوں پر نصب خوبصورت ٹف ٹائلز، پیور سسٹمز اور بیوٹیفیکیشن کے دیگر اقدامات کا مشاہدہ کیا۔
وزیراعلیٰ نے گلبرگ میں رہائشی و کمرشل علاقوں سے تجاوزات کے خاتمے، گرین بیلٹس کی ترتیب نو اور یونیفارم ڈویلپمنٹ پر اطمینان کا اظہار کیا۔
انہوں نے فیشن ایونیو، ظہور الٰہی روڈ، کالج روڈ، سرسید روڈ سمیت دیگر کمرشل کوریڈورز پر جاری بیوٹیفیکیشن منصوبوں کا بھی جائزہ لیا اور حکام کو معیار کو برقرار رکھنے کی ہدایت کی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بارش قذافی اسٹیڈیم گلبرگ لاہور مریم نوازذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: قذافی اسٹیڈیم گلبرگ لاہور مریم نواز قذافی اسٹیڈیم مریم نواز انہوں نے بارش کے
پڑھیں:
پولیس نے مختلف علاقوں سے 30ملزمان کو دھر لیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی ( اسٹاف رپورٹر) شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلوں، کومبنگ آپریشن اور چھاپوں کے دوران سنگین جرائم میں ملوث زخمی سمیت 30ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، منشیات، موبائل فون، موٹر سائیکل‘ نقدی اور مسروقہ سامان برآمد ہوا۔ تفصیلات کے مطابق نارتھ ناظم آباد بلاک سی میں اصغر علی شاہ اسٹیڈیم کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار زخمی ملزم کی شناخت 22 سالہ صغیر احمد ولد مرید حسین کے نام سے ہوئی ہے جب کہ اس کے دیگر ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ شاہ لطیف تھانے کی حدود قائدآباد پل کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے۔ گرفتار زخمی ملزمان کی شناخت امجد اورمحمد مظہر کے نام سے ہوئی ہے جبکہ ان کا ایک ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ لانڈھی نمبر 4 دھوبی گھاٹ گراؤنڈ کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔ گرفتار ملزم کی شناخت 23سالہ عثمان ولد غلام محمد کے نام سے ہوئی ہے جبکہ اس کا ایک ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔