عظمیٰ بخاری نے علیمہ خان کے بیان کے بعد بانی پی ٹی آئی پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو نواز شریف کو مائنس کرنے آیا تھا وہ خود گھر اور پارٹی سے مائنس ہوگیا۔

وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو ان کی بہن اور پارٹی نے ہی مائنس کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ علیمہ خان مسلسل علی امین گنڈاپور کے خلاف سازش کررہی ہیں، اپنے خلاف سازش کا آج علی امین گنڈاپور نے بھی برملا اظہار کیا ہے۔

وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو کوئی بھی مائنس نہیں کر سکتا، بانی پی ٹی آئی کے رشتے داروں کی عزت کرتے ہیں مگر وہ صرف بانی پی ٹی آئی کے احکامات کے پابند ہیں۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: بانی پی ٹی ا ئی

پڑھیں:

بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بغیر ہی بجٹ منظور ’میرا خیال ہے مائنس عمران خان ہی ہوگیا ہے‘: علیمہ خان

سابق وزیراعظم عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ میرا خیال ہے مائنس عمران خان ہی ہوگیا ہے۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں صحافی نے سوال کیا کہ کیا مائنس عمران خان ہوچکا ہے؟ عمران خان نے کہا تھا کہ میری منظوری ہوگی؟ اس پر انہوں نے کہا کہ میرا خیال ہے مائنس عمران خان ہی ہوگیا ہے۔

صحافی نے ایک اور سوال کیا کہ کے پی کے ارکان اسمبلی کہتے ہیں کہ علی امین گنڈاپور بہت طاقتور ہیں ہم اس کو ناں نہیں کہہ سکتے؟ اس پر علیمہ خان کا کہنا تھاکہ بوجھ نہیں اٹھا سکتے تو گھر جائیں۔

خیال رہے کہ خیبرپختونخوا اسمبلی نے وزیراعلیٰ گنڈاپور کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بغیر ہی بجٹ منظور کر لیا۔ نئے مالی سال کے لیے صوبائی بجٹ کی منظوری گزشتہ شب دی گئی۔

بجٹ کی منظوری سے پہلے تقریر میں علی امین گنڈاپور نے کہا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے جب بھی ملاقات ہوئی ان کی ہدایت کے مطابق بجٹ میں تبدیلیاں لائیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • نواز شریف کو مائنس کرنے والا خود مائنس ہو گیا: عظمیٰ بخاری
  • ’نواز شریف کو مائنس کرنے والا خود پارٹی اور گھر سے مائنس ہوگیا‘
  • بانی پی ٹی آئی کو پارٹی اور بہن نے مائنس کردیا، عظمیٰ بخاری
  • بانی پی ٹی آئی کو پارٹی اور بہن نے مائنس کردیا، عظمی بخاری
  • بانی پی ٹی آئی کو اس کی پارٹی اور بہن نے مائنس کر دیا ہے‘ عظمیٰ بخاری
  • قدرت کا انتقام دیکھیں جو نواز شریف کو مائنس کرنے آیا تھا وہ خود مائنس ہو گیا: عظمیٰ بخاری
  • بانئ پی ٹی آئی کو اُن کی بہن علیمہ خان نے خود ہی مائنس کردیا: عظمیٰ بخاری
  • بانی پی ٹی آئی کو اسکی بہن اور پارٹی نے ہی مائنس کردیا ہے‘عظمیٰ بخاری
  • بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بغیر ہی بجٹ منظور ’میرا خیال ہے مائنس عمران خان ہی ہوگیا ہے‘: علیمہ خان