مائنس عمران خان ممکن نہیں، صرف اُن کے حکم کا پابند ہوں، علی امین گنڈاپور
اشاعت کی تاریخ: 26th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پشاور:خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی بہن علیمہ خان کے حالیہ بیان پر ردعمل دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ وہ صرف بانی چیئرمین عمران خان کے احکامات کے پابند ہیں اور انہیں کوئی مائنس نہیں کر سکتا۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو کوئی مائنس نہیں کر سکتا، مائنس کی بات ان کی بہن نے کی ہے، انہی سے پوچھا جائے کہ وہ کس بنیاد پر یہ بات کر رہی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں عمران خان کے رشتے داروں کا احترام کرتا ہوں لیکن میرا تعلق صرف اور صرف بانی چیئرمین کے احکامات سے ہے۔ میں ان کے حکم کا پابند ہوں، کسی اور کا نہیں۔
دوسری جانب پی ٹی آئی کی قیادت کی جانب سے تاحال علیمہ خان کے بیان پر کوئی وضاحتی یا مصالحتی موقف سامنے نہیں آیا، جس کے باعث سوشل میڈیا اور سیاسی حلقوں میں یہ معاملہ موضوع بحث بنا ہوا ہے۔
خیال رہےکہ علیمہ خان نے گزشتہ روز اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صحافی کے سوال پر کہا تھا کہ “میرا خیال ہے مائنس عمران خان ہوچکا ہے، جب ان سے پوچھا گیا کہ خیبرپختونخوا کے ارکان اسمبلی آپ کو بہت طاقتور سمجھتے ہیں اور کہتے ہیں کہ وہ آپ کو انکار نہیں کرسکتے تو علیمہ خان نے جواب دیا کہ “اگر بوجھ نہیں اٹھا سکتے تو گھر جائیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
وکلا سے مشاورت عمران کا قانونی حق ہے جو نہیں دیا جارہا، سلمان اکرم راجہ
ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ بانی کے وکلا کو بھی رسائی نہیں دی جا رہی، عدالتی احکامات پر بھی عملدرآمد نہیں کیا جارہا، بانی پی ٹی آئی کا حق ہے جو گواہی اُن کے خلاف دی جا رہی ہے اِن کو عدالت میں سنیں۔ اسلام ٹائمز۔ سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ وکلا سے مشاورت عمران خان کا قانونی حق ہے جو نہیں دیا جارہا ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو تنہائی میں رکھا جارہا ہے، اچانک کہا گیا کہ بانی کیس میں ویڈیولنک کے ذریعے پیش ہوں گے۔ اُنہوں نے کہا کہ پہلے انہیں جیل کے اندر عدالت میں پیش کیا جاتا رہا، ویڈیو کال کےذریعےسماعت کا ہم نے بائیکاٹ کیا،جو کچھ ہو رہا ہے بالکل غلط ہو رہا ہے۔
سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ بانی کے وکلا کو بھی رسائی نہیں دی جا رہی، عدالتی احکامات پر بھی عملدرآمد نہیں کیا جارہا، عمران خان کا حق ہے جو گواہی اُن کے خلاف دی جا رہی ہے اِن کو عدالت میں سنیں۔ سلمان اکرم راجہ کا مزید کہنا تھا کہ ہم ان فیصلوں کو بالکل چیلنج کریں گے، اپنے وکلا سے مشاورت عمران خان کا قانونی حق ہے جو نہیں دیا جارہا ہے۔