اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 جون 2025ء ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ مائنس عمران خان کی باتیں مفروضوں پر مبنی ہیں اور جو یہ باتیں کر رہے ہیں انہیں عقل نہیں ، میرے حوالے سے ایسی باتیں کرنا بیوقوفی ہے۔ سپریم کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کے دوران ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یہ کیا باتیں کر رہے ہو؟ عمران خان کو کون مائنس کرسکتا ہے؟ اس کی بہن کہہ رہی ہے تو اس کی بہن سے جا کر پوچھ لو، میں صرف عمران خان کو جوابدہ ہوں، عمران خان اگر حکومت ختم کرنا چاہتے ہیں تو ایک دفعہ کہہ دیں میں حکومت ختم کر دوں گا لیکن ان کے حکم کے بغیر حکومت کیسے ختم کر سکتا تھا؟ کیوں کہ اختیار ان کے پاس ہے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ کہتے ہیں کہ بجٹ پیش ہوگیا، منہ کالا ہوگیا اور سازش ناکام ہوگئی، جتنے بجٹ پیش ہوئے ہیں سب سے بہترین بجٹ ہمارا ہے، بجٹ پر بانی پی ٹی آئی عمران خان کا ویژن کیا ہے یہ تو سب کو معلوم ہے، بانی پی ٹی آئی کی ہدایت تھی کہ ہم سپریم کورٹ آئیں، اس لیے آج سپریم کورٹ آیا ہوں۔

(جاری ہے)

قبل ازیں وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈاپور اپنے وکیل لطیف کھوسہ اور ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخواہ شاہ فیصل کے ہمراہ سپریم کورٹ کے جج جسٹس منصور علی شاہ کی عدالت میں پیش ہوئے، لطیف کھوسہ نے کہا ’ایک ارجنٹ مسئلہ درپیش ہے، خیبرپختونخواہ اسمبلی کا بجٹ سیشن چل رہا ہے، عمران خان سے ملاقات کی درخواست ارجنٹ سنی جائے‘، وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے روسٹرم پر آکر مؤقف اختیار کیا کہ ’اس وقت بجٹ منظوری کا عمل جاری ہے لیکن ہماری بجٹ کمیٹی کو پارٹی سربراہ سے ملاقات کی فوری ضرورت ہے تاکہ اہم فیصلے کیے جا سکیں‘۔

بتایا جارہا ہے کہ جسٹس منصور علی شاہ نے کیس سننے سے معذرت کرلی اور کہا کہ ’یہ معاملہ عدالت کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا، جوڈیشل سائیڈ پر ہم کچھ نہیں کرسکتے، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی یا رجسٹرار سپریم کورٹ سے رجوع کریں، یہی بہتر طریقہ ہے اس سے آپ کا وقت بچے گا کیون کہ آپ نے غلط دروازہ کھٹکھٹایا ہے، بہتر یہ ہے کہ آپ رجسٹرار سپریم کورٹ یا چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے رجوع کریں‘۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے سپریم کورٹ علی امین باتیں کر

پڑھیں:

ملک میں لاقانونیت ، آزادی مشن سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

بھارت کے ساتھ میچ عام میچ نہیں ہوتا، ہمیں افسوس ہے کہ ہم بار بار کرکٹ میچ ہار رہے ہیں،گنڈاپور
جلسہ کریں گے اور ہم ثابت کرینگے کہ پوری قوم بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑی ہے،میڈیا سے گفتگو

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ میچ عام میچ نہیں ہوتا، ہمیں افسوس ہے کہ ہم بار بار کرکٹ میچ ہار رہے ہیں۔ پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے خلاف تمام کیسز بے بنیاد ہیں، ملک کے اندر لاقانونیت ہے، آزادی کے مشن سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔علی امین گنڈاپور نے کہا کہ جلسہ کریں گے اور ہم ثابت کریں گے کہ پوری قوم بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑی ہے، ادارے آئین کے مطابق کام کریں، عوام کی حقیقی جنگ لڑ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان حکومت چاہتی ہے کہ یہ مسئلہ حل ہو، ان سے مثبت پیغام آیا ہے، افغانستان سے بات کرنے وفد جائے گا۔وزیراعلی خیبرپختونخوا نے کہا کہ افغانستان حکومت اور صوبائی حکومت مذاکرات کریں گی۔

متعلقہ مضامین

  • سپریم کورٹ، ریسوریس گروپ آف پاکستان کے الیکشن کی اجازت سے متعلق درخواست مسترد
  • ملک میں لاقانونیت ، آزادی مشن سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا
  • وزیر اعلی خیبر پختونخواہ نے تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ کرنے کا خواب سجا لیا
  • علی امین گنڈاپور کیخلاف وفاق کے کتنے مقدمات ہیں؟ تفصیلات عدالت میں پیش
  • سپریم کورٹ، 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
  • صوبے میں فوجی کارروائیاں آئین کے تحت ان کا حق ہے،ہمارا اختیار نہیں کہ ہم انہیں روک سکیں. علی امین گنڈاپور
  • پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو علی امین گنڈاپور کیخلاف کارروائی سے روک دیا
  • ایشیا کپ میں انڈیا کیخلاف پاکستان کی پے در پے شکست پر علی امین گنڈاپور برس پڑے
  • علی امین گنڈاپور کے خلاف وفاق کے کتنے مقدمات ہیں؟ تفصیلات عدالت میں پیش
  • وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کی زیر صدارت محکمہ صحت کا اجلاس