سپریم کورٹ کا ایل ایل بی پروگرام کا دورانیہ 5 سال سے کم کر کے 4 سال کرنے کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 25th, June 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سپریم کورٹ نے ایل ایل بی پروگرام کا دورانیہ 5 سال سے کم کر کے 4 سال کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
نجی چینل کے مطابق سپریم کورٹ کے جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 5 رکنی آئینی بینچ نے لیگل ایجوکیشن ریفارمز کیس کی سماعت کی۔
عدالت نے ایل ایل بی پروگرام 5 سال سے کم کر کے 4 سال کرنے کا حکم دیا، بیرون ملک قانون کی تعلیم حاصل کرنے والوں کے لیے سی لا کا ٹیسٹ بھی ختم کرنے کی ہدایت کر دی۔
دوران سماعت جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیے کہ لا کالجز کا معیار بہتر کرنے کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں۔
آئینی بینچ نے ریمارکس دیے کہ ایس ایم لا کالج میں اگر کوئی کمی ہے تو اسے دور کیا جائے، بجائے اس کے کہ کالج کو ہی بند کر دیں، ایس ایم لا کالج تو قیام پاکستان سے بھی پہلے کا ہے۔
عدالت عظمیٰ نے کیس کی مزید سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔
بھارتی پائلٹ ابھینندن کو گرفتار کرنیوالے میجر معیز شہید کی نمازِ جنازہ ادا، فیلڈ مارشل کی شرکت
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
بجلی کی قیمت میں ایک روپے 72 پیسے اضافے کا امکان
کراچی کے ذرائع کے مطابق سینٹرل پرچیزنگ پاور ایجنسی (سی پی پی اے) نے نیپرا میں درخواست جمع کرا دی۔ سی پی پی اے کی اپریل کیلئے فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اضافے کیلئے درخواست پر نیپرا آج سماعت کرے گا۔ اسلام ٹائمز۔ بجلی صارفین کیلئے ایک اور مالی بوجھ کی تیاری کر لی گئی، جہاں بجلی کی قیمت میں ایک روپے 72 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے۔ سینٹرل پرچیزنگ پاور ایجنسی (سی پی پی اے) نے نیپرا میں درخواست جمع کرا دی۔ سی پی پی اے کی اپریل کیلئے فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اضافے کیلئے درخواست پر نیپرا آج سماعت کرے گا، اضافے کی صورت میں اطلاق کے الیکٹرک سمیت تمام ڈسکوز کے صارفین پر ہوگا۔