قومی اسمبلی کے اجلاس میں انڈین ایئر فورس نے ونگ کمانڈر ابھینندن کو گرفتار کرنے والے  کو گرفتار کرنے والے میجر معیز شہید اور دیگر فوجی اہلکاروں کے لئے قومی اسمبلی میں دعائے مغفرت کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا کہ 11 خارجی دہشت گردوں کوہلاک کرنے کے آپریشن میں میجر معیز شہید ہوئے۔

ایاز صادق نے مزید کہا کہ میجر معیز نے آبی نندن کو جہاز سے گرنے کے بعد گرفتار کیا تھا۔

اس کے بعد ایوان میں میجر معیز شہید اور دیگر فوجی اہلکاروں کے لئے قومی اسمبلی میں دعائے مغفرت کی گئی۔ پاک فوج کے شہدا کے لیے دعائے مغفرت پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی عبدلقادر پٹیل نے کرائی۔

یاد رہے کہ سال 2019 میں  27 فروری کو پاک فضائیہ نے ملک کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے بھارتی طیاروں کو مار گرایا تھا اور بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو گرفتار کرلیا تھا۔

قبل ازیں پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ شہید میجر سید معیز عباس شاہ کی نماز جنازہ راولپنڈی میں ادا کر دی گئی،  انہوں نے جنوبی وزیرستان کے علاقے سرا روغہ میں بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے فتنہ الخوارج کے خلاف آپریشن کے دوران شہادت پائی۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق میجر سید معیز عباس شاہ (عمر 37 سال، ضلع چکوال کے رہائشی) کی نمازِ جنازہ چکلالہ گیریژن، راولپنڈی میں ادا کر دی گئی، نمازِ جنازہ میں چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر  وفاقی وزیر داخلہ، اعلیٰ عسکری و سول حکام، افسران اور جوانوں نے شرکت کی۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ اس موقع پر فیلڈ مارشل نے شہید کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ میجر سید معیز عباس شاہ نے دشمن کے خلاف دلیری سے لڑتے ہوئے جان کا نذرانہ پیش کیا، اُن کی یہ عظیم قربانی بہادری، ایثار اور حب الوطنی کی اعلیٰ ترین روایتوں کی مظہر ہے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق فیلڈ مارشل نے کہا کہ پوری قوم اُن کی شہادت پر غمزدہ بھی ہے اور اُن پر فخر بھی کرتی ہے، ہم اپنے شہدا کے احسانات کا بدلہ کبھی نہیں چکا سکتے، ہمارے شہداء کا خون ہماری قومی قوت کی بنیاد ہے۔

بیان میں بتایا گیا کہ شہید کی میت اُن کے آبائی علاقے روانہ کر دی گئی ہے جہاں اُنہیں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کیا جائے گا۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: میجر معیز شہید قومی اسمبلی پاک فوج کے کرنے والے کو گرفتار کہا کہ

پڑھیں:

کرک میں  سکیورٹی فورسز کا مشترکہ ٹارگٹڈ آپریشن، کالعدم تنظیم کا انتہائی مطلوب کمانڈر مارا گیا

کرک میں  سکیورٹی فورسز کے ایک مشترکہ ٹارگٹڈ آپریشن میں کالعدم تنظیم کا انتہائی مطلوب کمانڈر  ہلاک ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق  سی ٹی ڈی خیبرپختونخوا، ضلعی پولیس اور سویلین انٹیلیجنس ادارے نے کرک کے علاقے امبیری کلہ میں مشترکہ ٹارگٹڈ آپریشن کیا، جس میں کالعدم تنظیم کا انتہائی مطلوب کمانڈر جہنم واصل ہوگیا۔

4 گھنٹے سے زائد جاری رہنے والے مقابلے میں فتنۃ الخوارج کا خطرناک کمانڈر نثار حکیم انجام کو پہنچا جب کہ مقابلے کے دوران 4 پولیس اہل کار معمولی زخمی ہوئے۔  ہلاک دہشتگرد کمانڈر بین الصوبائی دہشتگردی کی سرگرمیوں میں ملوث تھا، جس کے قبضے سے اسلحہ ایمونیشن برآمد ہوا ہے۔

آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے سی ٹی ڈی، کرک پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو کامیاب آپریشن پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ  اپنی جان جوکھوں میں ڈال کر دہشتگردوں کے عزائم خاک میں ملانے والے دلیر سپوت قابل فخر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  عوام کے جان و مال کی حفاظت اور وطن میں امن کیے لیے خیبرپختونخوا پولیس کے جوان دہشتگردی کے خلاف سیسہ پلائی دیوار ثابت ہو رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: عمرہ کی آڑ میں اٹلی جانے کی کوشش کرنے والے 5 افراد گرفتار
  • سپیکر سے پی ٹی آئی وفد کی ملاقات‘ اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر مقرر کرنے کا مطالبہ  
  • پی ٹی آئی وفد کی اسپیکر سے ملاقات، محمود اچکزئی کی اپوزیشن لیڈر تقرری کا مطالبہ
  • بھارتی میجر جنرل کے ملکیتی شراب خانے کا سائن بورڈ ’پاکستان زندہ باد‘ سے چمک اٹھا، ویڈیو وائرل
  • پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو نکالنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی
  • کرک، مشترکہ ٹارگٹڈ آپریشن ، کالعدم تنظیم کا انتہائی مطلوب کمانڈر جہنم واصل
  • یو ٹیوبر ڈکی بھائی کی تحقیات کرنے والے 7 گرفتار افسران مستعفی
  • بھارتی ریاست بہار میں اسمبلی انتخابات کا آغاز، پہلے مرحلے میں 28 فیصد ووٹنگ مکمل
  • کرک میں سکیورٹی فورسز کا مشترکہ ٹارگٹڈ آپریشن، کالعدم تنظیم کا انتہائی مطلوب کمانڈر مارا گیا
  • کرک میں  سکیورٹی فورسز کا مشترکہ ٹارگٹڈ آپریشن، کالعدم تنظیم کا انتہائی مطلوب کمانڈر مارا گیا