قومی اسمبلی ،وزارتوں اور ڈویژنوں کے 59 مطالبات زر منظور
اشاعت کی تاریخ: 25th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد (آن لائن) قومی اسمبلی نے 25 وزارتوں اور ڈویژنوں کے 59 مطالبات زر منظور کرلیے۔ منگل کو قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی صدارت میں ہوا ،قومی اسمبلی کے اجلاس میں وفاقی وزارتوں اور ڈویژنوں کے مطالبات زر کی منظوری کا عمل شروع کیا گیا ، ایوان نے 25 وزارتوں اور ڈویژنوں کے 59 مطالبات زر منظور کرلیے جبکہ آٹھ وزارتوں اور ڈویژنوں پر اپوزیشن کی کٹوتی کی تحاریک پر کارروائی شروع کردی گئی۔ وزرات ماحولیاتی تبدیلی ڈویژن کے لیے ایک ارب 6 کروڑ 84 لاکھ کا ایک مطالبہ زر،
وزارت مواصلات ڈویژن کے 59ارب 51کروڑ 70 لاکھ کے 3 مطالبات زر، وزارت دفاعی پیداوار کے لیے ایک ارب 9 کروڑ 30 لاکھ کا مطالبہ زر، وزارت اقتصادی امور کیلئے 20ارب 66 کروڑ 45 لاکھ 71 ہزار کے دو مطالبات زر منظور کرلیے۔ وفاقی وزارت تعلیم و قومی ورثہ کے لیے 107 ارب 40کروڑ 55لاکھ 44ہزار کے 5مطالبات زر، انفارمیشن ٹیکنالوجی کیلئے 29ارب 43کروڑ 25 لاکھ 24 ہزار کا مطالبہ زر، بین الصوبائی رابطہ ڈویژن کے لیے 2 ارب 56 کروڑ 86 لاکھ 59ہزار کا مطالبہ زر منظور کرلیا گیا۔کشمیر افیئر جی بی اینڈ سیفران ڈویژن کیلئے دو ارب پینتالیس کروڑ پچیس لاکھ ننانوے ہزار کا ایک مطالبہ زر، وزارت قانون و انصاف کیلئے بائیس ارب پچانوے کروڑ چھتیس لاکھ انتالیس ہزار کے چھ مطالبات زر، میری ٹائم افیئرز کیلئے دو ارب 24 کروڑ 58 لاکھ 58 ہزار کا ایک مطالبہ زر، قومی اسمبلی کیلئے نو ارب 43 کروڑ 78 لاکھ 75 ہزار کا ایک مطالبہ زر، سینیٹ کیلئے دو ارب 88 کروڑ 57 ہزار کا ایک مطالبہ زر منظور کرلیا گیا۔وزارت قومی صحت کیلئے اکتیس ارب 75 کروڑ چونتیس لاکھ چوبیس ہزار کا مطالبہ زر، اوور سیز پاکستانیز ڈویژن کے لیے چار ارب انیس کروڑ پانچ لاکھ ترپن ہزار کا مطالبہ زر، پارلیمانی امور کیلئے بیاسی کروڑ ستاسی لاکھ تریسٹھ ہزار کا مطالبہ زر، وزارت منصوبہ بندی کیلئے نو ارب پچاسی کروڑ ترانوے لاکھ اکیس ہزار کا مطالبہ زر منظور کرلیا۔ نجکاری ڈویژن کے لیے تین کروڑ تہتر لاکھ 75 ہزار کا مطالبہ زر، ریلوے ڈویژن کیلئے 70 ارب پینتالیس کروڑ اٹھہتر لاکھ بتیس ہزار کے دو مطالبات زر منظور کرلیے گئے۔قومی اسمبلی نے کامرس ڈویژن کے 26 ارب 99 کروڑ 85 لاکھ 74 ہزار کے دو مطالبات زر، فارن افیئرز ڈویژن کے 62 ارب 58 کروڑ 47 لاکھ 71 ہزار کے دو مطالبات زر، ہاؤسنگ اینڈ ورکس ڈویژن کے 22 ارب 11 کروڑ 79 لاکھ 91 ہزار کے دو مطالبات زر، صنعت و پیداوار ڈویژن کے 32 ارب 38 کروڑ 4 لاکھ کے دو مطالبات زر، اطلاعات و نشریات ڈویژن کے 22 ارب 8 کروڑ 93 لاکھ 48 ہزار کے تین مطالبات زر، انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈویژن کے 35 ارب 66 کروڑ کے دو مطالبات زر، بین الصوبائی رابطہ ڈویژن کے 3 ارب 74 کروڑ 84 لاکھ 99 ہزار کے دو مطالبات زر، امور کشمیر جی بی و سیفران ڈویژن کے 4 ارب 25 کروڑ 25 لاکھ 99 ہزار کے دو مطالبات زر بھی منظور کرلیے۔وزارت قانون و انصاف کے 25 ارب 34 کروڑ 4 لاکھ 73 ہزار کے سات مطالبات زر، میری ٹائم افیئرز کے 5 ارب 71 کروڑ 8 لاکھ 58 ہزار کے دو مطالبات زر، قومی صحت ڈویژن کے 46 ارب 9 کروڑ 69 لاکھ کے دو مطالبات زر، سمندر پار پاکستانیز ڈویژن کے 4 ارب 19 کروڑ 5 لاکھ 53 ہزار کا ایک مطالبہ زر، پارلیمانی امور ڈویژن کے 3 ارب 32 کروڑ 87 لاکھ 63 ہزار کے دو مطالبات زر، منصوبہ بندی ڈویژن کے 33 ارب 12 کروڑ 96 لاکھ 62 ہزار کے دو مطالبات زر، تخفیف غربت و سماجی تحفظ ڈویژن کے 746 ارب 92 کروڑ 44 لاکھ کے 3 مطالبات زر، ریلوے ڈویژن کے 92 ارب 87 کروڑ 28 لاکھ 32 ہزار کے دو مطالبات زر بھی منظور کرلیے گئے۔قومی اسمبلی نے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کے 2 ارب 65 کروڑ 32 لاکھ 27 ہزار کے دو مطالبات زر، سائنس و ٹیکنالوجی ڈویژن کے 19 ارب 80 کروڑ 55 لاکھ 16 ہزار کے دو مطالبات زر، آبی وسائل ڈویژن کے 137 ارب 49 کروڑ 14 لاکھ 69 ہزار کے تین مطالبات زر کی بھی منظوری دے دی۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: وزارتوں اور ڈویژنوں کے مطالبات زر منظور کرلیے ہزار کے دو مطالبات زر ہزار کا ایک مطالبہ زر ہزار کا مطالبہ زر ڈویژن کے لیے قومی اسمبلی ڈویژن کے 3 لاکھ کے
پڑھیں:
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان کا سلسلہ برقرار ہے۔کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی کاروبار کے آغاز پر سٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھنے میں آئی، 500 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 58 ہزار 626 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز کاروبار کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 83 پوائنٹس کے اضافے کیساتھ ایک لاکھ 58 ہزار 37 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔دوسری جانب انٹربینک میں امریکی کرنسی 6 پیسے سستی ہوئی، ڈالر 281.46 روپے سے کم ہو کر 281.40 روپے پر آگیا ہے۔