ایران نے 550بیلسٹک میزائل،ایک ہزار ڈرون داغے، 28شہری ہلاک، 3ہزار زخمی ہوئے، اسرائیلی حکام
اشاعت کی تاریخ: 24th, June 2025 GMT
ایران نے 550بیلسٹک میزائل،ایک ہزار ڈرون داغے، 28شہری ہلاک، 3ہزار زخمی ہوئے، اسرائیلی حکام WhatsAppFacebookTwitter 0 24 June, 2025 سب نیوز
یروشلم (سب نیوز)اسرائیل کا کہنا ہے کہ ایران سے جنگ کے دوران 28 شہری ہلاک اور 3 ہزار سے زائد زخمی ہوئے، ایران نے 550 بیلسٹک میزائل اور ایک ہزار کے قریب ڈرونز داغے۔
ٹائمز آف اسرائیل کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ایران سے جنگ کے دوران 28 شہری ہلاک اور 3 ہزار سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔حکام کے مطابق، جنگ بندی ہونے تک 28 شہریوں کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی، جن میں سے4 شہری آج صبح ہلاک ہوئے۔
ایمبولینس سروس کے مطابق ان کے علاوہ 900 سے زائد شہریوں کو زخمی اور 401 افراد کو شدید ذہنی دبا یا خوف و ہراس میں مبتلا ہونے پر طبی امداد فراہم کی گئی۔دوسری جانب، وزارت صحت نے کچھ مختلف اعداد و شمار جاری کیے ہیں، ان کے مطابق، 12 روزہ جنگ کے دوران 3 ہزار 238 افراد کو ہسپتالوں میں داخل کیا گیا، کئی زخمی افراد کو دیگر ریسکیو اداروں نے ہسپتال پہنچایا یا وہ خود اپنے طور پر وہاں پہنچے۔
اسرائیلی فوج کے مطابق ایران نے جنگ کے دوران تقریبا 550 بیلسٹک میزائل اور 1000 کے قریب ڈرونز اسرائیل پر داغے، جن میں سے زیادہ تر کو فضا ہی میں تباہ کر دیا گیا۔تاہم، رپورٹ کے مطابق کم از کم 31 بیلسٹک میزائل آبادی والے علاقوں میں گرے، جبکہ صرف ایک ڈرون نے ایک گھر کو نشانہ بنایا۔مزید برآں، حکام کا کہنا ہے کہ 9 ہزار سے زائد افراد بے گھر ہوچکے ہیں جن کے گھر کلی یا جزوی طور پر تباہ ہوئے ۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرعمران خان خیبرپختونخوا کے بجٹ کی منظوری پر راضی ہوگئے ہیں، بیرسٹر سیف کا دعوی عمران خان خیبرپختونخوا کے بجٹ کی منظوری پر راضی ہوگئے ہیں، بیرسٹر سیف کا دعوی راولپنڈی میں زہریلا دودھ پینے سے 3 بچے جاں بحق، ماں کی حالت تشویشناک پاکستان کی رتلے اور کشن گنگا کے متنازع منصوبوں کیخلاف ورلڈ بینک کی کارروائی رکوانے کی بھارتی درخواست کی مخالفت ٹک ٹاکر ثنا یوسف کو قتل کیوں کیا؟ ملزم نے اعترافی بیان میں بتادیا جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 11دہشتگرد ہلاک، کارروائی میں پاک فوج کے 2بہادر سپوت شہید وزیراعظم کا ایرانی صدر سے رابطہ، مذاکرات اور سفارت کاری سے امن کی بحالی پر زورCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
پی آئی اے کی برطانیہ پروازوں کی تیاریاں مکمل، دفاتر میں مسافروں کا رش
اسلام آباد:برطانیہ کیلیے پی آئی اے فلائٹ آپریشن کی بحالی کے منتظر مسافروں کا پی آئی اے دفاتر میں تانتا بندھ گیا۔
پی آئی اے انتظامیہ نے فلائٹ آپریشن کی تیاریاں مکمل کر لیں۔ انتظامیہ برطانوی سول ایوی ایشن کے تھرڈ کنٹری آپریٹنگ (ٹی سی آئی) لائسنس کی منتظر ہے اور اس وجہ سے سفری پابندیاں ختم ہونے کے 3 ہفتے سے زائد وقت گزرنے کے بعد بھی قومی ایئرلائن کیلیے فلائٹ آپریشن کاآغاز نہ ہو سکا۔
تاہم پی آئی اے انتظامیہ نے تمام تیا ریوں کو حتمی شکل دیدی ہے۔ تین برطانوی ایٔرپورٹس پرمسافروں کے کھانے کی سہولت کیلئے ٹینڈر جا ری کردیے گئے ہیں۔
حکام کے مطابق ابتدائی طور پر مانچسٹر کیلئے ہفتہ وار چار پروازیں جمعہ ، ہفتہ ،اتوار اور بدھ کو پروازیں آپریٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے دوسری جانب تھرڈ کنٹری آپریٹنگ لائسنس تاحال جاری نہیں ہو سکا جس میں مزید تاخیر کا امکان ہے ۔
یاد رہے پی آئی اے حکام کے مطابق برطانیہ، پاکستان کا تیسرا بڑا تجارتی شراکت دار ہے ۔