میرے بھائی کی وفات پر عمران خان اپنی سالگرہ کا جشن مناتے رہے، حفیظ اللہ نیازی نے پرانے راز بیان کردیے
اشاعت کی تاریخ: 25th, June 2025 GMT
معروف تجزیہ کار و کالم نگار حفیظ اللہ نیازی جو سابق وزیراعظم عمران خان کے کزن اور بہنوئی بھی ہیں ان کا کہنا ہے کہ جس وقت میرے بھائی جو کہ عمران خان کے کزن بھی تھے ان کا جنازہ گھر میں رکھا تھا، اس وقت عمران خان دھوم دھام سے اپنی سالگرہ منا رہے تھے کیونکہ ان کی سالگرہ بھی 5 اکتوبر کو ہوتی ہے جس دن میرے بھائی کا انتقال ہوا۔
حفیظ اللہ نیازی نے کہا کہ انہیں یہ سب دیکھ کر بہت افسوس ہوا لیکن عمران خان کو اس چیز کا احساس ہی نہیں ہے۔
ایک طرف میرے بھائی کا جنازہ تھا اور دوسری طرف خان صاحب دھوم دھام سے میوزک کے ساتھ اپنی سالگرہ منا رہے تھے دراصل خان صاحب میں احساس کرنے والی حس مر چکی ہے
حفیظ اللہ نیازی pic.
— Black tiger (@Ehsan39897046) June 23, 2025
یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے اس پر مختلف تبصرے کیے گئے۔ ثمرین ادریس نے لکھا کہ انسانیت، احساس اور عمران خان متضاد الفاظ ہیں۔
انسانیت احساس اور عمران خان متضاد الفاظ ہیں ۔
— Samreen Idrees (@SamreenIdr58891) June 24, 2025
ایک ایکس صارف نے حفیظ اللہ نیازی کی بات کو جھٹلاتے ہوئے لکھا کہ جس بندے نے غریب عوام کے لیے کینسر ہسپتال بنایا کیا اس میں حس احساس نہیں ہے۔
جس بندے نے غریب عوام کیلئے کینسر ہسپتال بنایا اس میں حس احساس نہیں
اب بندہ ایسی جاہلانہ گفتگو پر کیا کہے
— امید سحر کی بات سنو (@Dil_Se_Pakistan) June 23, 2025
صحر انورد نامی صارف کا کہنا تھا کہ عمران خان کتنا خودغرض انسان ہے۔
عمران خان کتنا خودغرض اور خبیث انسان ھے۔ pic.twitter.com/6Klvq9FuIG
— صحرانورد (@Aadiiroy2) June 23, 2025
حافظ کامران بٹ نے حفیظ اللہ نیازی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ میرا ان سے اعتبار اٹھ گیا ہے کبھی عمران خان کے قصیدے پڑھنا شروع کر دیتے ہیں تو کبھی اسے زمین بوس کر دیتے ہیں۔
میرا تو حفیظ اللہ نیازی سے اعتبار اٹھ گیا ہے کبھی عمران کے قصیدے پڑھنا شروع کر دیتا تو کبھی اسے زمین بوس کر دیتا https://t.co/dUneogtltj
— HafizKamranbutt® (@Kamranbtt) June 24, 2025
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
حفیظ اللہ نیازی عمران خان عمران خان سالگرہذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: حفیظ اللہ نیازی عمران خان سالگرہ حفیظ اللہ نیازی میرے بھائی
پڑھیں:
حسان نیازی کی کورٹ مارشل کی کارروائی کے خلاف درخواست پر اعتراضات سے متعلق فیصلہ محفوظ
اسلام آباد:عمران خان کے بھانجے حسان نیازی کی ملٹری کسٹڈی میں تحویل اور کورٹ مارشل کی کارروائی کے خلاف درخواست پر لاہور ہائی کورٹ نے اعتراضات سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق جسٹس سید شہباز رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سماعت کی۔
پنجاب حکومت کے وکیل راؤ اورنگزیب نے درخواست کی مخالفت کی اور کہا کہ رجسٹرار آفس کی جانب سے لگائے گئے اعتراضات درست ہیں، درخواست گزار نے مصدقہ نقول کے لیے کوئی درخواست نہیں دی، آرمی ادارے کے خلاف درخواست قابل سماعت نہیں ہے۔
وکیل حسان نیازی فیصل صدیقی نے کہا کہ حسان نیازی کی کسٹڈی ملٹری کو ایس ایچ او کی جانب سے دی گئی ہے، باقی لوگ جو ملٹری کے حوالے کیے گئے وہ اے ٹی سی کورٹ کے آرڈر کے تحت ہوئے، رجسٹرار آفس کے اعتراضات درست نہیں، عدالت اعتراضات ختم کرے۔
لاہور ہائیکورٹ نے اعتراضات ختم کرنے یا نہ کرنے سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا۔
واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بھانجے حسان نیازی نے ملٹری تحویل میں لینے کے نوٹی فکیشن اور کورٹ مارشل کارروائی کو چیلنج کر رکھا ہے۔