’نواز شریف کو مائنس کرنے والا خود پارٹی اور گھر سے مائنس ہوگیا‘
اشاعت کی تاریخ: 25th, June 2025 GMT
لاہور(نیوز ڈیسک) وزیر اطلاعات و نشریات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو مائنس کرنے والا بانی پی ٹی آئی خود پارٹی اور گھر سے مائنس ہوگیا۔
عظمیٰ بخاری نے اپنے بیان میں کہا کہ عمران خان کو اس کی بہن علیمہ خانم اور پارٹی نے ہی مائنس کر دیا، علیمہ خانم مسلسل علی امین گنڈاپور کے خلاف سازش کر رہی ہے، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے بھی اپنے خلاف سازشوں کا اعتراف کر لیا ہے۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ علی امین گنڈاپور نے بطور چیف ایگزیکٹو بجٹ منظور کروایا ورنہ گھر جانا طے تھا، علیمہ خانم گروپ اور پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا سیل علی امین گنڈاپور کے خلاف مہم چلا رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی وفاق میں تین گروپوں میں تقسیم ہے جبکہ خیبر پختونخوا میں بھی تین الگ گروپس ہیں، کے پی میں جنید اکبر، عاطف خان اور پارٹی کے باغیوں کے الگ گروپس ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا 12 سال سے ریلو کٹوں اور کرپٹ ٹولے کے رحم و کرم پر ہے، پنجاب گڈ گورننس، شفافیت اور میرٹ میں باقی صوبوں کیلیے رول ماڈل ہے، وزیر اعلیٰ مریم نواز کارکردگی میں تمام وزرائے اعلیٰ میں نمبر ون ہیں۔
گزشتہ روز عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خانم سے صحافی نے سوال کیا کہ عمران خان نے کہا تھا بجٹ منظوری کے بغیر پاس نہ کریں تو کیا وہ مائنس ہوگئے ہیں؟
جواب میں علیمہ خانم نے کہا کہ میرا خیال ہے مائنس عمران خان ہوگیا ہے۔ صحافی نے پوچھا کہ کے پی ممبران کہتے ہیں علی امین گنڈاپور طاقتور ہیں انہیں نہ نہیں کہہ سکتے۔ جواب میں ان کا کہنا تھا کہ کے پی ممبران اسمبلی بوجھ نہیں اٹھا سکتے تو گھر چلے جائیں۔
علیمہ خانم کا کہنا تھا کہ پولیس نے اڈیالہ جیل جانے سے روکنا ہے تو روکے ہم نہیں ڈرتے، عمران خان نے خطے کی صورتحال پر متحد رہنے کا پیغام دیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بجٹ کی پروا نہیں عمران خان نے جو کہا کہ وہ ہمارے لیے اہم ہے نہیں معلوم بجٹ پاس کرنے کی کیا جلدی تھی، انہوں نے بجٹ پاس کرنے کیلیے دو دن بانی کا انتظار نہیں کیا، حیران ہوں ارکان صوبائی اسمبلی نے بجٹ پر بحث بھی نہیں کی۔
مزیدپڑھیں:جولائی سے نیا بائیو میٹرک نظام، ’فنگر پرنٹس کام نہ کریں تو پیسے کون دے گا؟‘
ذریعہ
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ علیمہ خانم کہا کہ
پڑھیں:
گلگت میں نئے منصوبوں کی نگرانی خود کروں گا: نواز شریف
گلگت (نوائے وقت رپورٹ) مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف ایک روزہ دورے پر گلگت بلتستان پہنچ گئے جہاں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں شروع ہونے والے نئے منصوبوں کی خود نگرانی کروں گا۔ انہوں نے گلگت تک موٹر وے بنانے‘ ائرپورٹ کی توسیع اور الیکٹرک بسیں چلانے کا بھی اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ گلگت سی پیک کا مرکز ہے، پوچھنا چاہتا ہوں گلگت کو نظرانداز کیوں کیا گیا۔ ٹوٹی سڑکیں دیکھ کر دکھ ہوتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان میں شروع ہونے والے نئے منصوبوں کی خود نگرانی کروں گا، ووٹ دیں یا نہیں، یہاں کے مسائل کے حل کے لیے شہباز شریف سے بات کروں گا۔ طلبہ کو سکالرشپس دی جائیں گی، مزید لیپ ٹاپ دیے جائیں گے، میں وہ نوازشریف ہوں جو کسی پر تنقید کر کے کسی کی برائی کر کے ووٹ نہیں مانگتا ہم اپنی کارکردگی کی بنا پر ووٹ مانگتے ہیں۔ نواز شریف نے کہا کہ یہاں 20 گھنٹے لوڈشیڈنگ ہوتی ہے، یہ ہمیں منظور نہیں ہے، کسی اور کو منظور ہو تو ہو، یہ مجھے منظور نہیں ہے، میں جاکر شہباز شریف سے بات کروں گا، انہوں نے کہا کہ مجھے آپ نے کئی دفعہ دیس نکالا کیا ہے، مجھ سے گلہ نہیں کرو، یہ گلہ میں سننے کو تیار نہیں ہوں، یہ قصور آپ کا بھی ہے کہ مجھ جیسے بندے کو دیس نکالا کیوں ہونے دیا۔ نواز شریف نے کہا کہ کیوں مجھے جیلوں میں ڈالا گیا، کیوں مجھے دیس چھوڑ کر جانا پڑا، یہ بھی سوچنے والی ہے، میں اس پر بات نہیں کرنا چاہتا لیکن یہ بھی حقیقت ہے، ہم تمام سٹیک ہولڈرز کو بٹھا کر اس مسئلے کو حل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں ہمارے علاوہ کسی جماعت نے ادھر کام نہیں کیا، یہاں کی سڑکوں کا حال دیکھ کر بہت دکھ ہوتا ہے۔ میں کسی جماعت کے خلاف بات نہیں کرنا چاہتا، لیکن پوچھنا چاہتا ہوں کہ کیوں چیزوں کونظر انداز کیا۔ میرا دل روتا ہے کہ آپ لوگوں کی سہولتوں کے لیے کیوں پیسا نہیں لگایاگیا، وہ پیسا کہاں گیا؟ یہاں ہسپتال بنایا تو ہم نے بنایا، ہائیڈل پاور پلانٹس ہم نے لگائے، نگر کا منصوبہ ہم نے مکمل کیا، مجھے بتائیں کسی اور پارٹی نے کوئی کام کیا ہو۔