بانئ پی ٹی آئی کو اُن کی بہن علیمہ خان نے خود ہی مائنس کردیا: عظمیٰ بخاری
اشاعت کی تاریخ: 25th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ بانئ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور سابق وزیراعظم عمران خان کو ان کی بہن اور خود ان کی پارٹی ہی نے مائنس کر دیا ہے۔
اپنے بیان میں وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ بانئ پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان مسلسل علی امین گنڈاپور کے خلاف سازشیں کر رہی ہیں، علیمہ خان گروپ اور تحریک انصاف کا سوشل میڈیا سیل مل کر علی امین گنڈاپور کے خلاف منظم مہم چلا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ علی امین خود بھی اس دباؤ کا کھل کر اعتراف کر چکے ہیں، اگر علی امین گنڈاپور صوبائی بجٹ منظور نہ کرواتے تو وہ آئینی طور پر وزارت اعلیٰ سے فارغ ہو چکے ہوتے۔
عظمیٰ بخاری نے پنجاب حکومت کی کارکردگی کو مثالی قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کی قیادت میں پنجاب شفافیت، میرٹ اور اچھی طرز حکمرانی کا عملی نمونہ بن چکا ہے، مریم نواز اس وقت تمام وزرائے اعلیٰ میں سب سے نمایاں اور فعال کردار ادا کر رہی ہیں۔
صوبائی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ جس شخص نے نواز شریف کو سیاست سے باہر نکالنے کا خواب دیکھا، آج وہی قدرت کے انتقام کا نشانہ بن کر خود تاریخ کے حاشیے پر چلا گیا ہے، عمران خان نہ صرف گھر بلکہ اپنی ہی پارٹی سے مائنس ہو چکے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اس وقت پی ٹی آئی نہ صرف اندرونی خلفشار کا شکار ہے بلکہ واضح طور پر مختلف دھڑوں میں بٹ چکی ہے، پی ٹی آئی کے وفاق میں تین گروپس متحرک ہیں، جب کہ خیبرپختونخوا میں بھی تین علیحدہ دھڑے سرگرم ہیں۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ جنید اکبر، عاطف خان اور منحرف اراکین پر مشتمل الگ الگ گروپ اپنے اپنے مفادات کی سیاست کر رہے ہیں، جس نے پارٹی کو داخلی طور پر مفلوج کر دیا ہے، پچھلے بارہ برسوں سے خیبرپختونخوا نااہل اور کرپٹ حکومت کے رحم و کرم پر ہے، جنہوں نے انتظامی ڈھانچے کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔
انہوں نے خیبرپختونخوا کی صورتحال کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ صوبہ گزشتہ 12 برس سے ریلو کٹوں اور کرپٹ عناصر کے رحم و کرم پر ہے، جنہوں نے گورننس کا بیڑا غرق کر دیا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پی ٹی آئی علی امین دیا ہے کہا کہ
پڑھیں:
شرجیل میمن کو جتنی وفاق و پنجاب کی فکر ہے کاش اتنی سندھ کی ہوتی، عظمیٰ بخاری
فائل فوٹو۔وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن تعصب اور لسانیت کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی، بلاول بھٹو، مریم نواز کی تعریف کر رہے ہیں، شرجیل میمن ان کو نہیں مانتے؟
لاہور سے جاری اپنے بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ شرجیل میمن کوجتنی وفاق اور پنجاب کی فکر ہے کاش اتنی سندھ کی ہوتی۔ ایک جماعت نے مسلسل حکومت کے بعد سندھ کو زمانہ قدیم کا علاقہ بنا دیا ہے
انھوں نے کہا کہ پنجاب میں گندم کی کوئی کمی نہیں، وافر مقدار میں موجود ہے۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ مریم نواز کی بروقت پلاننگ سے لاکھوں جانیں بچائی گئی ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب اورکابینہ سیلاب متاثرین کے درمیان موجود ہیں۔