ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی چٹھہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ
اشاعت کی تاریخ: 6th, November 2025 GMT
ویب ڈیسک: ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے خلاف متنازع ٹویٹس کیس کی سماعت ہوئی، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج افضل مجوکا نے کیس پر سماعت کی۔
ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ عدالت میں پیش ہو گئے، سمیع اللہ وزیر نے ہادی علی چٹھہ کی جانب سے وکالت نامہ عدالت میں جمع کروا دیا۔
عدالت نے ہادی علی چٹھہ اور ایمان مزاری کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیئے ۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کل سرکاری دورے پر برازیل روانہ ہوں گی
ایمان مزاری نے مؤقف اپنایا کہ مجھے وکیل کرنے کیلئے وقت دیا جائے، جج افضل مجوکا نے کہا کہ ہفتے کے روز اپنے وکیل کی پاور آف اٹارنی جمع کروا دیں۔
ایمان مزاری نے مؤقف اپنایا کہ جس اسپیڈ سے کیس چل رہا ہے ہمارے حقوق کی خلاف ورزی ہو رہی ہے، ہمیں عدالت فرد جرم پڑھ کر سنا دے، ہمیں سچ بولنے کی سزا دی جارہی ہے۔
جج افضل مجوکا نے کہا کہ عدالت تین مرتبہ فرد جرم پڑھ کی وکلا کی موجودگی میں سنا چکی ہے، ہادی علی چٹھہ نے کہا کہ میرے وکیل آگئے ہیں اسٹیٹ کونسل کو ختم کیا جائے ۔
پنجاب حکومت نے ٹرانسپورٹ اور جائیداد کی لیز پر عائد ٹیکس معطل کر دیا
جج افضل مجوکا نے کہا کہ اسٹیٹ کونسل کو ہم نے مقرر نہیں کیا، جس کمیٹی نے اسٹیٹ کونسل مقرر کیا وہی ہٹا سکتی ہے، ہفتے کے روز اسٹیٹ کونسل کے حوالے سے دلائل دے دیں فیصلہ کر لیں گے۔
عدالت نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے خلاف کیس کی سماعت ہفتے کے روز تک ملتوی کر دی۔
Ansa Awais Content Writer.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ جج افضل مجوکا اسٹیٹ کونسل نے کہا کہ
پڑھیں:
کراچی میں شوہر کے ساتھ موٹرسائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزمہ گرفتار
سولچر بازار پولیس نے موٹرسائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق سولچر بازارپولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ سحر بتول زوجہ کاشف خان کو گرفتار کرلیا
۔پولیس کے مطابق ملزمہ کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں لائی گئی۔گرفتار ملزمہ اپنے شوہر کے ہمراہ موٹرسائیکل لفٹنگ کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہی ہے۔
دونوں میاں بیوی کو موٹر سائیکل لے جاتے ہوئے سی سی ٹی وی فوٹیج میں بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ ملزمہ کے قبضے سے موٹر سائیکل نمبر KQX-2361 میکر سپر اسٹار 70 برآمد کرلی گئی۔
گرفتارملزمہ اورفرار شوہر کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج، مزید تفتیش جاری ہے۔