سینئر وزیر مریم اورنگزیب کو عامر خان کی کس فلم پر پابندی لگانے کا افسوس ہے؟
اشاعت کی تاریخ: 26th, June 2025 GMT
لاہور:پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہےکہ انہیں بالی وڈ اداکار عامر خان کی فلم ’دنگل‘پر پابندی لگا کر افسوس ہوا۔
تفصیلات کے مطابق مریم اورنگزیب نے حال ہی میں اداکار عمر بٹ کو انٹرویو دیا جس میں انہوں نے مختلف موضوعات پر بات کی۔
میزبان نے سینئر صوبائی وزیر سے سوال کیا کہ ایک سمجھوتا جو آپ کو لگتا ہے نہیں کرنا چاہیے تھا؟ اس کے جواب میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ بالی وڈ اداکار عامر خان کی فلم ’دنگل‘پر پابندی نہیں لگانی چاہیے تھی۔
مریم اورنگزیب نے اس کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ میں نے وہ فلم نہیں دیکھی تھی اور ان ہی دنوں میں وزیر اطلاعات بنی تھی، سینسر بورڈ کے ساتھ میٹنگ ہوئی اور انہوں نے فلم پر پابندی کی کچھ وجوہات بتائیں، بھارتی فلموں پر پہلے سے ہی پابندی لگی ہوئی تھی اس وجہ سے ‘’دنگل‘پر بھی پابندی لگا دی۔
انہوں نے مزید کہا کہ پابندی لگانے کے ڈیڑھ سال بعد میں نے عامر خان کی یہ فلم دیکھی تھی تو تب سے مجھ پر یہ بوجھ ہے۔
واضح رہے کہ عامر کی فلم دنگل 2016 میں ریلیز ہوئی تھی، یہ ایک کامیاب فلم تھی جس نے کروڑوں کی کمائی کی اور اس فلم میں کبڈی کے کھیل کو دکھایا گیا تھا۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: مریم اورنگزیب نے عامر خان کی پر پابندی
پڑھیں:
سرکاری دفاتر میں حاضری اور وقت کی پابندی سے متعلق نئی ہدایات جاری
بابر شہزاد ترک :اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے دفتری نظم و ضبط سے متعلق نیا سرکلر جاری کرتے ہوئے تمام افسران اور اہلکاروں کو مقررہ دفتری اوقات کی سختی سے پابندی کرنے کی ہدایت کر دی ۔
سرکلر کے مطابق صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک کے اوقاتِ کار پر عمل درآمد لازم ہوگا۔
سرکلرکے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نےبائیومیٹرک حاضری یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی ہے جبکہ افسران و اہلکاروں کو لاؤنج سوٹ یا شلوار قمیض کے ساتھ ویسٹ کوٹ پہننے کی ہدایت کی گئی ہے۔
سرکلرکے مطابق دفتری راہداریوں میں شور اور بلند آواز میں گفتگو سے گریز کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے احکامات پر عملدرآمد کیلئے باضابطہ سرکلر جاری کر دیاہے۔