اسٹار فٹبالرکرسٹیارونالڈوکا سعودی عرب میں مزید 2سال کا معاہدہ
اشاعت کی تاریخ: 26th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ریاض: پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کا سعودی عرب کے النصر کلب سے مزید دو سال کا معاہدہ ہوگیا، جس کے بعد رونالڈو 2027 تک النصر کلب کا حصہ رہیں گے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق النصر کلب کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کرسٹیانو رونالڈو کے ساتھ باضابطہ طور پر معاہدے میں توسیع کر دی گئی، اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو اگلے دو برس ہمارے ساتھ رہیں گے۔
ذرائع کے مطابق اس حوالے سے پرتگالی فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کا کہنا ہے کہ ایک نئے باب کا آغاز اسی جذبے اور خواب کے ساتھ ہوا ہے، آئیں ایک ساتھ مل کر تاریخ رقم کریں۔
خیال رہے کہ کرسٹیانو رونالڈو کا 2022 میں النصر کلب کے ساتھ معاہدہ ہوا تھا
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کرسٹیانو رونالڈو النصر کلب
پڑھیں:
کراچی میں جمعہ و ہفتہ کو گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی
مون سون کرنٹ ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہو رہا ہے، جس میں مزید شدت آنے کا امکان ہے۔ اسلام ٹائمز۔ محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر نے پیشگوئی کی ہے کہ کراچی میں جمعے اور ہفتے کو کو گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور بونداباندی کا امکان ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ مون سون کرنٹ ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہو رہا ہے، جس میں مزید شدت آنے کا امکان ہے، مغربی لہر ملک کے بالائی علاقوں کی جانب بڑھ رہی ہے اور جمعرات تک مزید فعال ہونے کا امکان ہے۔ سسٹم کے زیر اثر جمعرات سے تھرپارکر، عمرکوٹ، میرپورخاص، بدین، ٹھٹھہ اور دادو اضلاع میں گردوغبار وگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد، خیرپور، گھوٹکی، کشمور میں گرد آلود ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ 27 جون کو دادو، نوشہروفیروز، شہید بینظیرآباد، حیدرآباد، تھرپارکر، میرپور خاص، سانگھڑ، جامشورو، ٹنڈو الہ یار، ٹنڈو محمد خان، ٹھٹھہ، بدین میں بارش ہونے کی توقع ہے۔