کرسٹیانو رونالڈو کا سعودی عرب کے فٹ بال کلب کے ساتھ نیا معاہدہ
اشاعت کی تاریخ: 26th, June 2025 GMT
ریاض:
پرتگال سے تعلق رکھنے والے دنیا کے مشہور فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی عرب کے کلب النصر کے ساتھ مزید دو سال کا نیا معاہدہ کرلیا، جس کے بعد ان کی کلب چھوڑنے کی افواہیں دم توڑ گئی ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر کرسٹیانو رونالڈو نے کلب کے چیئرمین عبداللہ الماجد کے ساتھ تصویر جاری کی اور پیغام میں کہا کہ نیا باب شروع ہوگیا، وہی جذبہ، وہی ارادے، مل کر تاریخ رقم کریں۔
رونالڈو نے النصر کے چیئرمین کے ساتھ جاری تصویر میں اپنی جرسی بھی لی ہوئی ہے، جس میں رونالڈو 2027 لکھا ہوا ہے۔
A new chapter begins.
النصر نے اپنے بیان میں کہا کہ کرسٹیانو رونالڈو نے معاہدے میں دو سال کی توسیع پر دستخط کرلیے ہیں۔
سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا گیا کہ النصر کے چیئرمین عبداللہ الماجد نے کلب کی طرف سے معاہدے پر دستخط کیے اور یہ معاہدہ 2027 تک ہوگا۔
رونالڈو اس معاہدے کے مطابق اپنی 42 ویں سالگرہ بھی النصر میں منائیں گے اور پہلے ہی کہا جا رہا ہے کہ وہ 2026 کے ورلڈ کپ میں پرتگال کی نمائندگی کریں گے۔
یاد رہے کہ رونالڈو نے 2022 میں سعودی عرب کے فٹ بال کلب النصر سے معاہدہ کیا تھا اور اب تک 105 میچوں میں مجموعی طور پر 93 گول کر چکے ہیں۔
رونالڈو اس سے قبل انگلینڈ کے فٹ بال کلب مانچسٹر یونائیٹڈ کے لیے کھیل رہے تھے تاہم وہاں اپنا دوسری مدت چھوڑ کر سعودی کلب میں شمولیت کی تھی۔
کرسٹیانو رونالڈو اپنے کیریئر کے ایک ہزار گول کی طرف گامزن ہیں اور اب تک انہوں نے مختلف کلبز اور اپنے ملک کے لیے مجموعی طور پر 938 گول کر رکھے ہیں۔
ان کی قیادت میں پرتگال نے حال ہی میں یوئیفا نیشنز لیگ کا ٹائٹل دوسری مرتبہ حاصل کیا، اس سے قبل پرتگال کو یورپ کا چمپین بھی بنوایا تھا۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کرسٹیانو رونالڈو رونالڈو نے کے ساتھ
پڑھیں:
اسلامی بلاک منشور کا حصہ‘ فضل الرحمن: سعودی سفیر کو عشائیہ
لاہور (خصوصی نامہ نگار) جے یوآئی کے امیر مولانا فضل الرحمان کی جانب سے سعودی سفیر کے اعزاز میں عشائیہ دیا جس میں سعودی سفیر نواف بن سعیدالمالکی کے علاوہ چیئرمین سینٹ یوسف رضا گیلانی، ڈپٹی چیئرمین سینٹ سیدآل خان ناصر، گورنر کے پی کے فیصل کریم کنڈی کی شرکت کی۔ فضل الرحمن نے کہاکہ اسلامی بلاک روز اول سے ہمارے منشور کا حصہ ہے اور پاک سعودی معاہدہ اسلامی دنیا کی وحدت کے لئے نقطہ آغاز ثابت ہو گا۔ جے یوآئی کی جانب سے مملکت سعودی عرب اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کے درمیان تاریخی معاہدے پر محترم سفیر کو دلی مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔ یہ معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کی گہرائی میں اضافہ کرے گا اور یہ معاہدہ اجتماعی سلامتی کے ایک مضبوط ستون اور امت مسلمہ کے درمیان مطلوبہ اتحاد کی نمائندگی کرے گی۔ پاکستان اور سعودی عرب میں مسلم امہ کی قیادت کی صلاحیت موجود ہے۔