اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2025ء) وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزا فاطمہ خواجہ کی سعودی وزیر برائے کمیونیکیشن و آئی ٹی انجینئر عبداللہ السواہا سے اعلیٰ سطحی میٹنگ ہوئی جس میں ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز، مصنوعی ذہانت، اور ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کے شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو وسعت دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے پاکستان ڈیجیٹل راہداری منصوبے پر بات کی جو چین اور وسطی ایشیائی ممالک سے رابطے کے ذریعے عالمی سطح پر کنیکٹیویٹی کو مضبوط کریگا۔ سعودی وزیر نے وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان کی مسلسل کامیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔دونوں وزرا نے مصنوعی ذہانت اور کمپیوٹنگ ٹیکنالوجی میں تعاون پر زور دیتے ہوئے اسٹریٹجک شراکت داری کے عزم کا اعادہ کیا۔

(جاری ہے)

وزیرِ آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ نے بتایا کہ پی ایس ڈی پی کے تحت 4.

8 ارب روپے کے منصوبے کی منظوری دی جا چکی ہے جس کے تحت 7000 سے زائد پاکستانی نوجوانوں کو سیمی کنڈکٹر ٹیکنالوجی کی تربیت دی جائیگی۔ انہوں نے سعودی عرب کے نیشنل سیمی کنڈکٹر ہب (NSH) کے لیے پاکستان کی مکمل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے سعودی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔بات چیت میں سعودی عرب کے نیشنل ٹیکنالوجی ڈیولپمنٹ پروگرام (NTDP) کے تحت اشتراک اور پاکستانی و سعودی کمپنیوں کے درمیان شراکت داری کو فروغ دینے کے طریقوں پر بھی غور کیا گیا۔

وزیرِ آئی ٹی شزا فاطمہ نے پاکستان کی سائبر سیکیورٹی میں حالیہ کامیابیوں اور موجودہ جیوپولیٹیکل منظرنامے میں پاک افواج کے مضبوط کردار کو بھی اجاگر کیا۔ انہوں نے یقین دہانی کروائی کہ پاکستان، سعودی عرب کی ترقی اور کامیابی میں ہمیشہ ایک پٴْرعزم شراکت دار رہے گا۔

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے

پڑھیں:

ترک صدر کا پاک افغان تنازع کے حل کیلئے وفد بھیجنے کا اعلان

---فائل فوٹو 

پاکستان اور افغان طالبان حکومت کے درمیان مذاکرات سے متعلق تُرک وزیرِ خارجہ، وزیرِ دفاع اور انٹیلیجنس چیف کا دورۂ پاکستان متوقع ہے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان اور ترک حکام دورے کی تاریخ طے کر رہے ہیں، ترک وفد کے دورے کی تاریخ کا ایک دو روز میں طے ہونے کا امکان ہے۔

ترک صدر نے کہا ہے کہ ترکیہ حکام کا دورہ پاک افغان کشیدگی پر بات چیت کے لیے ہے۔ ترکیہ، پاکستان اور افغانستان کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ ترکیہ اور قطر کی میزبانی میں اسلام آباد اور کابل کے درمیان مذاکرات کے کئی دور ہو چکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • ایران اور سعودی عرب کے درمیان ثقافتی تعاون اسلامی وحدت کی مثال بن سکتا ہے، سید رضا صالحی‌ امیری
  • اسلام آباد، سابق وزیر اعلیٰ حفیظ الرحمن کی وفاقی وزیر شزا فاطمہ سے ملاقات
  • ترک صدر کا پاک افغان تنازع کے حل کیلئے وفد بھیجنے کا اعلان
  • جنرل ساحر شمشاد کی سعودی افواج کے چیف سے ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے پر گفتگو
  • پاکستان اور چین کا نیا سنگِ میل ، خلائی تعاون میں تاریخی پیش رفت
  • سعودیہ اور پاکستان کے درمیان حج 2026 کیلئے انتظامات اور سہولیات سے متعلق معاہدہ طے پاگیا
  • سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان حج 2026کے انتظامات پر معاہدہ
  • سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان حج 2026ء کے انتظامات پر معاہدہ طے پا گیا
  • ملک میں گوگل کروم بک مینوفیکچرنگ کا آغاز ہوچکا ‘شزا فاطمہ
  • پاکستان اور جرمنی کے درمیان مشترکہ ترقیاتی منصوبوں کا آغاز