ایس سی او اجلاس: خواجہ آصف کے بعد بولنے کی بھارتی وزیر دفاع کی درخواست مسترد
اشاعت کی تاریخ: 27th, June 2025 GMT
ایس سی او اجلاس: خواجہ آصف کے بعد بولنے کی بھارتی وزیر دفاع کی درخواست مسترد WhatsAppFacebookTwitter 0 27 June, 2025 سب نیوز
بیجنگ:شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے وزرائے دفاع اجلاس میں اس وقت سفارتی تناؤ دیکھنے میں آیا جب پاکستانی وزیر دفاع خواجہ آصف کی تقریر کے بعد بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے دوبارہ بولنے کی اجازت مانگی لیکن چینی وزیر نے ان کی درخواست مسترد کر دی۔
اجلاس کے دوران خواجہ آصف نے پاکستان میں بھارتی مداخلت پر تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے کلبھوشن یادیو، جعفر ایکسپریس حملے اور بلوچستان میں بھارتی کردار کے ثبوت تمام رکن ممالک کے سامنے پیش کیے۔
ان کے خطاب کے بعد راج ناتھ سنگھ نے چینی وزیر دفاع سے دوبارہ خطاب کی اجازت مانگی تاکہ پاکستانی الزامات کا جواب دیا جا سکے، مگر چینی وزیر نے یہ اجازت دینے سے انکار کر دیا۔
اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ ایس سی او کے مشترکہ اعلامیے میں کشمیر اور بلوچستان کا ذکر بھی موجود تھا، جس پر نو میں سے آٹھ ممالک متفق تھے، تاہم بھارت نے اس پر دستخط کرنے سے انکار کر دیا۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ اجلاس میں بھارت کی تنہائی واضح ہو گئی ہے، اور پاکستان کے مؤقف کو کئی ممالک کی جانب سے حمایت ملی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربنگلہ دیش کی اکثریت پاکستان کو بھارت سے بہتر دوست سمجھتی ہے، سروے میں انکشاف بنگلہ دیش کی اکثریت پاکستان کو بھارت سے بہتر دوست سمجھتی ہے، سروے میں انکشاف اسرائیل جارحیت کے دوران ایران سے مسلسل رابطے میں تھے، اسحاق ڈار اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، بجٹ کی منظوری کے بعد 1600 پوائنٹس کا اضافہ اسحاق ڈار کی زیرصدارت اجلاس، گریڈ 22 میں افسران کی ترقی کی منظوری سی ڈی اے نے پیڈل ٹینس سائٹس کی شفاف نیلامی سے ایک اہم مالیاتی سنگ میل کو عبور کرلیا ایرانی وزیر خارجہ نے ٹرمپ کے مذاکراتی دعوے کی دوٹوک تردید کردیCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: خواجہ ا صف وزیر دفاع کے بعد
پڑھیں:
وزیر دفاع نے ایک بار پھر بیورو کریسی کا کچا چٹھا کھول دیا
وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایک بار پھر بیوروکریسی کا کچا چٹا کھول کر رکھتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ بیورکریٹس پر سالانہ 35 کھرب روپے خرچ ہوتے ہیں۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ ایک رپورٹ کے مطابق ایک 3.5 ٹریلین روپے سالانہ ان بیوروکریٹس پر خرچ ہوتا ہے جبکہ پی آئی ڈی ای کی رپورٹ کے مطابق 86 کروڑ روپے ایک بیوکروکریٹ کی پوری سروس پر خرچ ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آدھی بیوروکریسی نہ سہی 25 سے 30 فیصد کرپٹ ہے، میں خود اپنی حکومت سے مطالبہ کروں گا کہ بیوروکریسی کے حوالے سے قانون سازی کی جائے۔
خواجہ آصف نے مطالبہ کیا کہ بیوروکریٹس کو ہر سال اپنے اثاثے ظاہر کرنا لازمی ہونا چاہیے، بیوروکریسی میں جتنی کرپشن ہے کہیں اور اتنی کرپشن نہیں ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں کوئی سیاستدان، جج یا آرمی آفیسر دہری شہریت نہیں رکھ سکتا، صرف بیوروکریٹس دہری شہریت رکھ سکتے ہیں، بیوروکریٹس کی دہری شہریت ختم ہونی چاہیے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ بیوروکریٹس کے لیے پلاٹس کا لامتناہی سلسلہ بند ہونا چاہیے۔