سندھ: بڑی تعداد میں ای وی اور ہائبرڈ بسیں لانے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 27th, June 2025 GMT
---فائل فوٹو
صوبۂ سندھ میں بڑی تعداد میں ای وی اور ہائبرڈ بسیں لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت محکمۂ ٹرانسپورٹ کا اجلاس ہوا۔
اجلاس سے خطاب کے دوران شرجیل میمن نے کہا کہ چند ماہ میں ڈبل ڈیکر بسیں کراچی کی سڑکوں پر ہوں گی، ٹرانسپورٹ کے نظام کو مکمل طور پر ای وی بسوں پر منتقل کرنے جارہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پہلی بار ڈبل ڈیکر بسیں بھی حکومت سندھ متعارف کرانے جا رہی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
پیپلزپارٹی کے ایم این اے ملک اسد سکندر نے اراضی پر قبضہ کرلیا، عمر ڈیدی میمن
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) کراچی کے صنعتکار عمیر ڈیڈی میمن نے حیدرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے ایم این اے ملک اسد سکندر نے اپنے بیٹے ملک سکندر کی مدد سے کوٹری میں سروے شدہ اراضی پر قبضہ کرلیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ درگاہ بابا صلاح الدین کے قریب کی زمین ہائی کورٹ کے سروے نمبر 98. 97 کی نیلامی میں حاصل کی گئی۔ ملک اسد سکندر نے زمین کی ملکیت کا دعویٰ کیا جو عدالت میں جھوٹا ثابت ہوا۔ عدالت نے میرے حق میں فیصلہ دیا۔ عدالت کے فیصلے کے باوجود زمین نہیں ملی۔ اب ڈپٹی کمشنر جامشورو مختیار جامشورو کی مدد ملک اسد سکندر ان کے بیٹے ملک سکندر خان اور کامدار حسین فقیر و دیگر میری زمین پر قبضہ کر کے غیر قانونی کوٹری پیراڈائزا سکیم پر پلاٹنگ کر رہے ہیں۔