گورنر خیبر پختونخوا فیصل کنڈی کی شرجیل میمن سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 27th, June 2025 GMT
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن سے ملاقات ہوئی۔
اس موقع پر گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ تمام صوبے خواتین کو بااختیار بنانے کے حکومت سندھ کے منصوبوں جیسے اقدامات کریں۔
گورنرخیبرپختونخوا نے کہا کہ ان کی کوشش ہوگی کہ خیبر پختونخوا میں پنک بسیں، پنک اسکوٹیز اور پنک ٹیکسیاں شروع کی جائیں۔
شرجیل میمن نے کہا کہ حکومتِ سندھ تمام صوبوں سے تعاون کے لیے تیار ہے تاکہ خواتین کو بااختیار بنانے کو قومی پالیسی کا حصہ بنایا جاسکے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
سندھ، پنجاب اور کے پی کے مختلف شہروں میں بارش اور مٹی کا طوفان
فائل فوٹوسندھ، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں تیز ہوائیں، طوفان اور بارش ہوئی ہے جس سے متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی متاثر ہوگئی۔
خیبرپختونخوا میں مختلف حادثات میں 20 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔
سندھ کے علاقے تھرپارکر میں بارش، سکھر میں ژالہ باری، لاڑکانہ، حیدرآباد، مٹیاری، ہالہ، نیو سعیدآباد، شکارپور اور کندھ کوٹ میں مٹی کا طوفان آیا ہے۔
اسلام آباد، لاہور، جہلم، سرگودھا، گجرات، رحیم یار خان، چنیوٹ سمیت پنجاب کے کئی علاقوں میں بارش ہوئی۔
تیز ہوا کے باعث لوئر کرم میں بجلی کی مین لائن کا ٹاور گر گیا، پاراچنار اور اس کے ملحقہ علاقوں اور پاک افغان سرحدی دیہات کی بجلی بند ہوگئی۔