سندھ پولیس نے کراچی میں ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول قائم کردیا
اشاعت کی تاریخ: 26th, June 2025 GMT
فائل فوٹو۔
سندھ پولیس نے کراچی میں ”ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول“ قائم کر دیا۔
سندھ پولیس کے ترجمان کے مطابق ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول، پولیس ٹریننگ کالج سعیدآباد میں قائم کیا گیا ہے، جہاں تین مراحل میں 18 گھنٹے دورانیے کے کورس کرائے جائیں گے۔
پولیس ترجمان کے مطابق آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا دورہ کیا۔
اس موقع پر آئی جی سندھ نے کہا کراچی کے بعد ڈرائیونگ ٹریننگ اسکولز حیدر آباد، لاڑکانہ اور خیرپورمیں بھی قائم کیے جائیں گے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول
پڑھیں:
ایف آئی اے میں جامع اصلاحات اور تنظیمِ نو کا کام تیزی سے جاری ہے: ترجمان ایف آئی اے
---فائل فوٹووفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایجنسی میں جامع اصلاحات اور تنظیمِ نو کا کام تیزی سے جاری ہے جس کے تحت اس کے آپریشنل ڈھانچے کو 3 ریجن میں تقسیم کر دیا گیا۔
ایف آئی اے ترجمان کے مطابق ایڈیشنل آئی جی کی سربراہی میں نارتھ، سینٹرل اور ساؤتھ ریجن بنا دیے گئے ہیں، اس سے قبل ایف آئی اے میں نارتھ اور ساؤتھ ریجن قائم تھے۔
اب نئے نارتھ ریجن میں اسلام آباد، گلگت بلتستان، پشاور اور کوہاٹ زون شامل ہوں گے، سینٹرل ریجن میں لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد اور ملتان زون شامل ہوں گے جبکہ ساؤتھ ریجن میں کراچی، حیدرآباد، سکھر اور بلوچستان زون شامل ہوں گے۔
اسی طرح ایف آئی اے میں 2 نئے زونز بھی قائم کیے گئے ہیں جو گلگت بلتستان زون اور سکھر زون کے نام سے قائم کیے گئے ہیں۔ گلگت بلتستان زون کا زونل آفس گلگت میں قائم کیا جائے گا، اس سے قبل گلگت اور اسکردو سرکلز اسلام آباد زون میں شامل تھے، سکھر زون کا زونل آفس سکھر میں قائم کیا جائے گا۔
ایف آئی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ آپریشنل ڈھانچے میں اصلاحات کا مقصد کارکردگی اور پبلک سروس مزید مؤثر بنانا ہے۔