راولپنڈی:

آن لائن کیب میں اسکول جانے والی خاتون ٹیچر کی لاش برساتی نالے سے برآمد ہوگئی جب کہ گاڑی کا ڈرائیور پراسرار طور پر تاحال غائب ہے۔

دارالحکومت کے جڑواں شہر راولپنڈی کے علاقے بھوسہ گودام کے قریب برساتی نالے سے ملنے والی خاتون کی لاش کی شناخت انعم بشیر کے نام سے کر لی گئی ہے، جو افشاں کالونی راولپنڈی کی رہائشی تھی۔

پولیس کے مطابق متوفیہ کا تعلق ملکوال سے ہے اور وہ پیشے کے لحاظ سے ایک نجی اسکول میں ٹیچر تھی۔ انعم بشیر کی لاش ان کے لواحقین نے اسپتال پہنچ کر شناخت کی، تاہم انہوں نے کسی بھی قسم کی قانونی کارروائی یا پوسٹمارٹم کروانے سے انکار کر دیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق خاتون نے اسلام آباد ڈیوٹی پر جانے کے لیے آن لائن کیب بک کروائی تھی، مگر بدھ کی صبح ہونے والی شدید بارش کے باعث رینج روڈ لین نمبر 4 پر برساتی نالے کا پانی سڑک پر جمع ہو چکا تھا، جس کی وجہ سے گاڑی پانی کے ریلے میں بہہ گئی۔

بعد ازاں انعم بشیر کی لاش بھوسہ گودام کے قریب نالے سے برآمد ہوئی جب کہ جس گاڑی میں وہ سوار تھی وہ ویسٹریج کے علاقے میں نالے کے ساتھ ایک گلی میں پھنسی ہوئی ملی جب کہ  گاڑی کا ڈرائیور حسنین تاحال غائب ہے۔

پولیس نے گاڑی کی رجسٹریشن کے ذریعے اس کے مالکان سے رابطہ کیا، جو راولپنڈی پہنچے اور پولیس کو اطلاع دی کہ یہ گاڑی حسنین نامی ڈرائیور بطور کیب چلاتا تھا۔

واقعے کی مکمل تفصیلات جاننے کے لیے پولیس تحقیقات میں مصروف ہے، جب کہ ڈرائیور کی تلاش کا عمل بھی جاری ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: نالے سے کی لاش

پڑھیں:

راولپنڈی: جرگے کے حکم پر غیرت کے نام پر لڑکی کا قتل، مقدمے میں مزید دفعات شامل

راولپنڈی  میں جرگے کے حکم پر غیرت کے نام پر لڑکی کے قتل کے مقدمے میں مزید دفعات کا اضافہ کر دیا گیا۔

راولپنڈی پولیس نے مقدمہ میں لڑکی کو اغوا کرنے کی دفعہ بھی شامل کرلی، نئی دفعہ لڑکی کو قتل کی نیت سے اغوا کرنے کے شواہد اور معلومات ملنے پر شامل کی گئی۔

گرفتار ملزمان نے لڑکی کو قتل کرنے کے لئے کشمیر سے واپس لانے کا اعتراف کیا تھا، جرگہ سربراہ پہلے ہی لڑکی کو کشمیر سے لانے اور قتل کرکے پیرودہائی قبرستان میں دفن کرنے کا اعتراف کر چکے ہیں۔

گزشتہ روز ملزمان کی نشان دہی پر مقتولہ کا بیگ اور موبائل فون بھی پولیس نے برآمد کرلیا تھا، پولیس ذرائع نے کہا کہ 

ملزمان سے کشمیر جانے اور آنے کے لئے استعمال کی گئی گاڑیوں کے حوالے سے بھی تفتیش جاری ہے،

متعلقہ مضامین

  • کراچی، پولیس اور اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل کی کارروائیاں، 7 کار لفٹرز گرفتار، اسلحہ، گاڑیاں اور مسروقہ سامان برآمد
  • مظفر آباد: باراتیوں کی گاڑی کھائی میں گر گئی، 5 افراد جاں بحق
  • کراچی: ڈمپر نے بہن بھائی کو کچل دیا، والد زخمی، مشتعل شہریوں نے 7 ڈمپر جلا دیئے
  • راولپنڈی،غیرت کے نام پر خاتون کا قتل، 6 ملزمان جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل
  • راولپنڈی: جرگے کے حکم پر غیرت کے نام پر لڑکی کا قتل، مقدمے میں مزید دفعات شامل
  • پنجاب میں یکم ستمبر سے پہلے اسکول کھولنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا اعلان
  • لاہور: آن لائن ٹیکسی ایپ کا ڈرائیور 45 ہزار مالیت کا کھانا لے کر غائب
  • لاہور: گاڑی کی تلاشی پر خاتون نے لیڈی پولیس اہلکار کا سر پھاڑ دیا
  • پیرا کی گاڑی کی ٹکر سے دو بھائی شدید زخمی، اہلکار فرار
  • لاہور سامان اتارنے آئے ٹرک ڈرائیور کو پولیس نے 9 مئی مقدمے میں شامل کر دیا، حیران کن انکشاف