ویب ڈیسک: پکنک کے لیے جانے والی  تیز رفتار  گاڑی حادثے کا شکار  ہوگئی۔

 گاڑی کراچی سے ٹھٹھہ پکنک کے لیے جا رہی تھی کہ تیز  رفتاری کے باعث الٹ گئی، حادثے میں 12 افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو کے مطابق حادثہ گھارو میں پیش آیا، کینجھر جھیل پکنک کے لیے جانے والی کوسٹر تیز رفتاری کے باعث حادثے کا شکار  ہوئی۔

  زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ 2 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ 

قومی اسمبلی اجلاس: فنانس بل 26-2025 کی منظوری جاری

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: پکنک کے لیے

پڑھیں:

جعفر ایکسپریس کو تین دن کیلئے معطل کردیا گیا

لاہور:

کوئٹہ سے پشاور کیلئے آج روانہ ہونے والی جعفر ایکسپریس کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق مسافروں کو مکمل ریفنڈ فراہم کر دیا گیا ہے اور یہ ٹرین آئندہ تین روز تک معطل رہے گی۔ دوسری جانب جعفر ایکسپریس حادثے کے بعد امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں۔ ریلوے ذرائع کے مطابق دھماکے سے تباہ ہونے والے ٹریک کی بحالی کا کام جاری ہے اور بھاری مشینری جائے وقوعہ پر موجود ہے۔ 

حادثے میں الٹنے والی بوگیوں کو آج سیدھا کر دیا جائے گا جبکہ تباہ شدہ بوگیوں کو ہٹانے کا عمل بھی شروع کر دیا گیا ہے۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ جعفر ایکسپریس اور بولان ایکسپریس کی سروس تاحال معطل ہے اور ٹریک کی بحالی کے بعد ہی ٹرین آپریشن دوبارہ بحال کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ٹریک پر دھماکے کے باعث پشاور سے کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس حادثے کا شکار ہو کر پٹڑی سے اتر گئی تھی۔

جعفر ایکسپریس کو حادثہ کوئٹہ سے چند کلو میٹر دور ڈیگاری کراس سپیذنٹ ریلوے اسٹیشن اور سریاب ریلوے اسٹیشن کے درمیان پیش آیا جہاں 30 سے 45 منٹ پہلے دھماکا ہوا تھا۔ اس حادثے میں انجن سمیت 5 کوچز ڈی ریل ہوئی تھیں تاہم خوش قسمتی سے کسی جانی نقصان نہیں ہوا۔

متعلقہ مضامین

  • ڈیرہ اسماعیل خان: داناسر میں المناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق
  • کراچی، کورنگی چمڑا چورنگی کے قریب تیز رفتار کار حادثہ، ایک نوجوان جاں بحق، دو زخمی
  • کراچی، تیز رفتار ڈمپر بے قابو ہو کر فٹ پاتھ پر چڑھ گیا، راہگیر زخمی
  • موٹروے ایم 4 کے قریب خوفناک ٹریفک حادثہ، 3 افراد جاں بحق
  • سرگودھا ،گدھے گاڑی والے اوورلوڈ سامان لے کر جارہے ہیں جو کسی بھی حادثے کا باعث بن سکتا ہے
  • کندھکوٹ، انڈس ہائی وے پر حادثے کا شکار ہونے والے لوڈررکشا
  • جعفر ایکسپریس کو تین دن کیلئے معطل کردیا گیا
  • ٹریک پر دھماکا، پشاور سے کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس حادثے کا شکار
  • پنجاب میں ڈرائیونگ ٹیسٹ اب اے آئی گاڑی لے گی، گاڑی میں کیاخصوصیات ہیں؟
  • ڈیفنس میں تیز رفتار کارکی ٹکر سے  22نوجوان   کی ہلاکت, کلوزسرکٹ فوٹیج سامنے آگئی