لاہور میں صبح سے ہونے والی بارش کے سبب شہر میں حبس اور گرمی کا زور ٹوٹ گیا جبکہ لیسکو کے 210 فیڈرز ٹرپ کر گئے جس کے بعد فیلڈ اسٹاف کو ہائی الرٹ کر دیا گیا۔

شدید گرمی اور حبس کا زور ٹوٹنے سے شہریوں نے سکھ کا سانس لیا۔ لاہور میں سب سے زیادہ بارش نشتر ٹاون کے ایریاز میں 50 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی جبکہ پی ڈی ایم کے مطابق بارشوں کا یہ سلسلہ یکم جولائی تک جاری رہے گا۔

واسا، ضلعی انتظامیہ اور ایل ڈبلیو ایم سی کے ملازمین نکاس آب کے لیے شاہراہوں پر موجود ہیں جبکہ بارش کے باعث لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام بھی شدید متاثر ہوگیا۔

شہر کی جن شاہراہوں ،گلیوں کی تعمیر اور سیوریج واٹر سپلائی کا کام ہو رہا ہے وہاں بارشی پانی کھڑا ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

سیکریٹری بلدیات شکیل احمد میاں اور سیکریٹری ہاؤسنگ نور الامین مینگل کی جانب سے ڈویلپمنٹ اداروں کو مقررہ وقت کے ترقیاتی کاموں کو مکمل کرنے کی ہدایات کی گئی۔

پی ڈی ایم اے ن  یکم جولائی تک ہلکی اور تیز بارشوں کے لیے الرٹ جاری کر رکھا ہے۔

بارش سے فیڈرز ٹرپ

بارش کے باعث لیسکو کے 210 فیڈرز ٹرپ کر گئے اور فیلڈ اسٹاف کو ہائی الرٹ کر دیا گیا۔ چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر رمضان بٹ کا کہنا ہے کہ بارش رکتے ہی فیڈرز کی بحالی کا کام شروع کر دیا جائے گا۔

موسم کی خرابی کے پیش نظر لیسکو انتظامیہ نے معزز صارفین سے تعاون کی اپیل کی ہے۔

ترجمان لیسکو کے مطابق بجلی معطل ہونے کی صورت میں لیسکو کو مطلع کرکے عملے کے آنے کا انتظار کریں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں اپنے متعلقہ علاقے کے کمپلینٹ آفس سے فوری رابطہ کریں یا 118 پر اطلاع دیں۔ دوران بارش اپنے بچوں اور پالتو جانوروں کو بجلی کی تنصیبات سے دور رکھیں۔

پی ڈی ایم اے الرٹ

ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کے مطابق صوبائی کنٹرول روم سمیت تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سینٹرز کو بھی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ پی ڈی ایم اے کنٹرول روم میں صورتحال کی مانیٹرنگ 24/7 جاری ہے۔

ڈی جی عرفان علی کاٹھیا نے ہدایت کی کہ 1122 سمیت دیگر ریسکیو ادارے مشینری سمیت عملے کو الرٹ رکھیں اور نشینی علاقوں سے پانی کی نکاسی کو جلد از جلد ممکن بنائیں، شہری مدد کے لیے پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر کال کر سکتے ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پی ڈی ایم اے بارش کے کر دیا

پڑھیں:

لاہور سے کراچی، کوئٹہ سمیت دیگرشہروں کو جانیوالے مسافروں کیلئے بری خبر

سعید احمد سعید:لاہور سے کراچی، کوئٹہ سمیت دیگرشہروں کوجانیوالی ٹرینوں کاشیڈول متاثر، لاہور سے کراچی اور کوئٹہ جانے والی 2 ٹرینیں منسوخ ہوگئیں۔

پشاور سے لاہور آکر کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس منسوخ، جعفرایکسپریس آج لاہورسےکوئٹہ کیلئےروانہ نہیں ہوگی۔

مسافروں میں کمی کےباعث شاہ حسین ایکسپریس کوبھی منسوخ کردیا گیا، شاہ حسین ایکسپریس کےمسافروں کوآج گرین لائن میں ایڈجسٹ کیاجائیگا۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر کادورہ امریکا،اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں

گرین لائن کراچی کیلئےمقررہ وقت رات8بجکر50 منٹ پرلاہورسےروانہ ہوگی۔ 
 

متعلقہ مضامین

  • لاہور سے ملتان جانے والی ٹرین کو حادثہ، 4 مسافر زخمی
  • لاہور اور اسلام آباد سمیت کئی مقامات پر بارش کے باوجود حبس برقرار
  • لاہور سے کراچی، کوئٹہ سمیت دیگرشہروں کو جانیوالے مسافروں کیلئے بری خبر
  • ملک کے بیشتر علاقوں میں گرمی اور حبس کا امکان، بالائی اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بارش متوقع
  • لاہور: موسلادھار بارش، چشمہ بیراج پر سیلاب، تربیلا 96، منگلہ ڈیم 63 فیصد بھر گیا
  • بھارت پاک فوج کے ہاتھوں ہونے والی شکست کے سکتے سے باہر نہیں آیا، شرجیل میمن
  • لاہور میں موسلا دھار بارش، لیسکو فیڈرز ٹرپ کر گئے، بجلی معطل
  • امریکا میں سب سے زیادہ چوری ہونے والی کار کون سی ہے؟
  • ملک کے مختلف حصوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش، میدانی علاقوں میں گرمی اور حبس برقرار
  • ارکانِ اسمبلی نے وزیراعظم کو بجلی صارفین سے ہونے والی زیادتی سے آگاہ کردیا