پولیس کو دیکھ کر پُل کے نیچے سوئے شخص کی دوڑ،’اسے تو اولمپکس میں ہونا چاہیے‘
اشاعت کی تاریخ: 26th, June 2025 GMT
کراچی کے فٹ پاتھ اور پل خانہ بدوشوں، بھیک مانگنے والوں، مزدوروں اور نشے میں دھت افراد کے لیے بہت بڑا آسرا بن چکے ہیں۔ اکثر یہاں نشے کے عادی افراد بے خبر سوئے ہوئے ملتے ہیں۔ سڑک کے کنارے، فٹ پاتھ پر اور پل کے نیچے سونے والے ایسے لوگوں کی تعداد میں دن بدن اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔
ایسی ہی شہر قائد کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں بظاہر نشے کا عادی نظر آنے والا شخص چٹائی بچھائے پل کے نیچے سویا ہوا نظر آ رہا ہے۔ اتنے میں پولیس وہاں پہنچ گئی اور پولیس کو دیکھتے ہی اس شخص نے جوتا پہنے بغیر وہاں سے دوڑ لگا دی۔ پولیس ابھی سوچ ہی رہی تھی کہ اس شخص کو پکڑے اتنے میں وہ تیز رفتاری سے بھاگ گیا اور پولیس منہ دیکھتی رہ گئی۔
ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین اس پر مختلف تبصرے کرتے نظر آئے۔ چند صارفین نے اس شخص کا موازنہ جے ایف 17 تھنڈر سے کیا تو کسی نے حکومت سے اسے اولمپکس میں دوڑانے کی درخواست کی۔ ایک صارف نے لکھا کہ یہ پولیس سے زیادہ فٹ ہیں۔
باسط خان لکھتے ہیں کہ حکومت کو چاہیے اس شخص کو اولمپکس میں کھیلنے دے جبکہ ایک صارف کا کہنا تھا کہ اولمپکس میں ان کا میڈل پکا ہے۔ محمد سلمان نامی شخص نے لکھا کہ اس شخص کو پولیس میں ہونا چاہیے۔
کئی صارفین نے پولیس کی فٹنس پر تنقید کی کہ یہ شخص پولیس سے زیادہ فٹ ہے اور ہماری پولیس بیکار ہے۔ ایک صارف نے کہا کہ پولیس اس ریس میں فیل ہو گئی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اولمپکس کراچی پولیس.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اولمپکس کراچی پولیس اولمپکس میں
پڑھیں:
راولپنڈی میں ہوٹل سے سرکاری ادارے کے اہلکار کی پھندا لگی لاش برآمد
تھانہ نیو ٹاؤن کے ہوٹل سے سرکاری ادارے کے اہلکار کی پھندا لگی لاش برآمد ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق سندھ سے تعلق رکھنے والے کاشف علی نے ہوٹل کا کمرہ بک کرایا تھا، کافی وقت گزرنے پر کمرے سے جواب نہ ملنے پر ہوٹل انتظامیہ نے پولیس سے رجوع کیا۔
پولیس پہنچنے پر کمرہ کھولا گیا تو اندر سے کاشف علی کی پھندا لگی نعش ملی، پولیس نے فرانزک شواہد اکٹھے کرکے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردی۔