گورنر کے پی کی شرجیل میمن سے ملاقات، عوام دوست بجٹ پیش کرنے پر حکومت سندھ کی تعریف
اشاعت کی تاریخ: 26th, June 2025 GMT
کراچی:
گورنر خیبر پختونخوا کی کراچی میں سندھ کے سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن سے ان کے دفتر میں ملاقات ہوئی، فیصل کریم کنڈی نے عوام دوست بجٹ پیش کرنے پر حکومت سندھ کی تعریف اور بجٹ پاس ہونے پر مبارکباد بھی دی۔
سندھ کے سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن کی جانب سے گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کا پرتپاک خیر مقدم کیا گیا۔ فیصل کریم کنڈی کی جانب سے ٹرانسپورٹ کے شعبے میں حکومت سندھ کے اقدامات کی تعریف کی گئی۔
ملاقات میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پنجاب اور خیبر پختونخوا کو بھی حکومت سندھ کی طرح پنک بسز، پنک ٹیکسیز اور پنک اسکوٹیز جیسے اقدامات کرنے چاہئیں، تمام صوبے خواتین کو بااختیار بنانے کے حکومت سندھ کے منصوبوں جیسے اقدامات کریں۔
انہوں نے کہا کہ کے پی اور پنجاب میں خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے حکومت سندھ کی تقلید کرنی چاہیے۔ شہید بی بی نے خواتین کو بااختیار بنانے کی بنیاد رکھی، صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اس ویژن کو آگے بڑھایا۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری نے خواتین کے لیے بی آئی ایس پی پروگرام شروع کیا، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سیلاب متاثرہ علاقوں میں خواتین کو گھروں کے مالکانہ حقوق دیے۔
گورنر کے پی نے کہا کہ میری کوشش ہوگی کہ خیبرپختونخوا میں بھی پنک بسز، پنک اسکوٹیز اور پنک ٹیکسیز شروع کی جائیں۔ ٹرانسپورٹ کی جس طرح کی سہولیات حکومت سندھ فراہم کر رہی ہے ایسی سہولیات کوئی اور صوبہ فراہم نہیں کر رہا۔
شرجیل انعام میمن نے کہا کہ ہم خواتین کو صرف سفری سہولیات نہیں بلکہ خود مختاری دے رہے ہیں اور وقار کے ساتھ سفر کی سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔ یہ ویژن صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا ہے، جس پر سندھ حکومت نے پوری سنجیدگی سے عمل درآمد کیا۔
سینیئر وزیر نے کہا کہ حکومت سندھ تمام صوبوں سے تعاون کے لیے تیار ہے تاکہ خواتین کی ترقی اور ان کو بااختیار بنانے کو قومی پالیسی کا حصہ بنایا جا سکے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کو بااختیار بنانے فیصل کریم کنڈی حکومت سندھ کی خواتین کو نے کہا کہ سندھ کے
پڑھیں:
حکومت کا رواں ہفتے خواتین کو پنک سکوٹیز فراہم کرنے کا فیصلہ
ویب ڈیسک: حکومت سندھ کی جانب سے رواں ہفتے کے دوران خواتین کو پنک سکوٹیز فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اس حوالے سے سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں ’’پنک سکوٹیز پروگرام‘‘ کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، اجلاس میں سیکرٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن، سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کی ایم ڈی کنول بھٹو سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔
وفاقی حکومت کا حج رجسٹریشن کے دوران جمع رقوم کی واپسی کا فیصلہ
سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت حالیہ ہفتے خواتین اور طالبات کیلئے مفت الیکٹرک سکوٹیز فراہم کرنے جا رہی ہے، یہ سہولت خواتین کیلئے ایک انقلابی قدم ہے، خواتین کو روزانہ کی آمدورفت میں آسانی ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ وقت کی بچت، سفری اخراجات میں کمی کے ساتھ خواتین کو ایک محفوظ اور باوقار سفر میسر آئے گا، یہ سکیم خاص طور پر ان خواتین کیلئے ہے جو روزانہ تعلیم، ملازمت یا دیگر ضروریات کیلئے پبلک ٹرانسپورٹ پر انحصار کرتی ہیں، درخواست گزار خواتین اور طالبات کا ریکارڈ سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے ذریعے مرتب کیا جا رہا ہے۔
اسلام آباد؛ ڈرائیونگ لائسنس کی مہلت میں توسیع، خلاف ورزی پر مقدمہ اور گرفتاری ہوگی
ان کا کہنا تھا کہ شفاف میکنزم کے تحت میرٹ اور ضرورت کی بنیاد پر الیکٹرک سکوٹیز الاٹ کی جا رہی ہیں، حکومت سندھ کی جانب سے ایک شفاف اور آسان طریقہ کار تیار کیا گیا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ خواتین اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں۔
شرجیل انعام میمن نے کہا کہ حکومت چاہتی ہے کہ خواتین اپنی زندگی کے ہر شعبے میں خودمختار ہوں اور یہ سکیم ان کیلئے ایک مثبت قدم ثابت ہوگی، تمام طالبات اور ملازمت پیشہ خواتین کو اس سہولت سے بھرپور فائدہ اٹھانا چاہیے، حکومت سندھ چاہتی ہے کہ خواتین کو ایسے مواقع دیئے جائیں جن سے وہ تعلیم، ملازمت اور دیگر سرگرمیوں میں پوری طرح حصہ لے سکیں۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا