ایران نے صدر آصف زرداری، میرا اور فیلڈ مارشل کا نام لے کر شکریہ ادا کیا، وزیراعظم
اشاعت کی تاریخ: 26th, June 2025 GMT
فائل فوٹو
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایران نے صدر آصف زرداری، میرا اور فیلڈ مارشل کا نام لے کر شکریہ ادا کیا۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس میں شریک ارکان سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ایران نے پاکستان کا کھلے دل سے شکریہ ادا کیا، پاکستان نے بھرپور اور مستقل انداز میں ایران کی حمایت کی۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ایرانی قوم نے بڑی جرات اور بہادری کا مظاہرہ کیا، ایران نے کہا کہ بڑے باوقار طریقے سے جنگ بند ہوگی، استنبول میں آرمی چیف کی ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات ہوئی۔
وزیر اعظم نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی صلاحیتوں کے معترف ہیں، امریکی صدر نے فیلڈ مارشل کی کھلے دل سے تعریف کی۔
انہوں نے کہا کہ ایران نے اسرائیل کو اپنے دفاع میں بھرپور جواب دیا، سعودی ولی عہد سے ٹیلی فون پر خطےکی صورتحال پر گفتگو ہوئی، قطر پر حملہ ہوا تو اس پر اظہارِ تشویش کیا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: فیلڈ مارشل نے کہا کہ ایران نے
پڑھیں:
بلوچیستان : فیلڈ مارشل کی ہدایت پر منشیات کیخلاف مہم شروع ‘ پوست کی فصلیں تلف
کوئٹہ(آئی این پی )بلوچستان میں اینٹی نارکوٹکس فورس(اے این ایف ) اور مقامی اداروں نے پوست کی کاشت اور منشیات کے اڈوں کے خاتمے کے لئے بڑ ے پیمانے پر مہم کا آغاز کر دیا۔یہ مہم فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور حکومت بلوچستان کی براہِ راست ہدایات کے تحت شروع کی گئی، اس مہم کا مقصد بلوچستان کو منشیات سے پاک کرنا اور اس ناسور کا مستقل طور پر خاتمہ کرنا ہے۔اس مہم میں منظم کارروائیوں کے دوران کئی علاقوں میں پوست کی فصلوں کو تلف کیا گیا ہے، منشیات کی پیداوار اور ترسیل میں ملوث نیٹ ورکس کے خلاف بھی کارروائیاں کی گئی ہیں۔منشیات کے نیٹ ورکس اور دہشتگردوں کے گٹھ جوڑ کو مکمل ناکام کرنے کیلئے متبادل روزگار کے مواقع بھی فراہم کیے جائیں گے، روز گار کے متبادل ذرائع فراہم کر کے مقامی لوگوں کو دوبارہ منشیات کی کاشت سے روکا جائے گا۔منشیات، جرائم اور دہشت گردی کے گٹھ جوڑ کو توڑنے کے لئے موثر اور پائیدار حکمت عملی اپنانا وقت کی ضرورت ہے، یہ گٹھ جوڑ ہی اس تمام نیٹ ورک کو طاقت فراہم کرتا ہے، منشیات کے خلاف جنگ ایک قومی ذمہ داری ہے، اس جنگ میں حکومت، سکیورٹی اداروں اور معاشرے کے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ضروری ہے۔