2025-11-10@05:56:39 GMT
تلاش کی گنتی: 28161

«حکومت سندھ کی»:

    ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کا افتتاحی میچ اور سیمی فائنل کھیلنے کے حوالے سے بھارتی شہروں کے نام سامنے آگئے ہیں۔ ایونٹ آئندہ برس بھارت اور سری لنکا میں 7 فروری سے 8 مارچ تک شیڈول ہے، بھارتی ٹیم دفاعی چیمپیئن ہے۔ بھارت نے 2024 میں امریکا اور کیریبیئن میں ٹرافی جیتی تھی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق احمد آباد کا نریندرا مودی اسٹیڈیم افتتاحی میچ اور فائنل دونوں کی میزبانی کرے گا جبکہ ممبئی کے وانکھیڈے اسٹیڈیم کو ایک سیمی فائنل کے لیے شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔ اگر بھارت اور پاکستان کا سیمی فائنل ممکن ہوا تو میزبانی کولمبو کو ملے گی، دوسرا سیمی فائنل ممبئی کے وانکھیڈے میں ہوگا۔ بھارت میں 5 مقامات ممبئی، دہلی، کولکتہ،...
    استنبول میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہونے والے مذاکرات کی ناکامی کے بعد علاقائی قوّتیں اور پاکستان کے دوست ممالک بھی دونوں ممالک کے درمیان قیامِ امن کے حوالے سے سرگرم عمل ہو گئے ہیں۔ 7 نومبر کو آذربائیجان کے یومِ فتح تقریبات میں وزیراعظم شہباز شریف نے شرکت کی جہاں دارلحکومت باکو میں وزیراعظم شہباز شریف اور ترکیے کے صدر رجب طیب اُردوان کے درمیان ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی قائم رکھنے پر بات چیت کی گئی۔ صدر رجب طیّب اُردوان نے کہا کہ تُرکیے پاکستان اور افغانستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کو غور سے دیکھ رہا ہے اور وہ مذاکرات اور استحکام کی حمایت کرتا رہے گا۔ صدر طیّب اردوان...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر اور ایوان بالا میں پارلیمانی پارٹی کے لیڈر عرفان صدیقی کی صحت کے حوالے سے اہل خانہ نے وضاحت جاری کی ہے۔ اہل خانہ کے مطابق سینیٹر عرفان صدیقی کو وینٹی لیٹر پر منتقل کیے جانے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔ وہ سانس کی تکلیف کے باعث اسلام آباد کے ایک مقامی ہسپتال کے انتہائی نگہداشت یونٹ (ICU) میں زیر علاج ہیں۔ ذرائع کے مطابق سینیٹر عرفان صدیقی کی حالت مستحکم ہے اور ڈاکٹرز کی ٹیم ان کی مسلسل نگرانی کر رہی ہے۔ اہل خانہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ قیاس آرائیوں سے گریز کریں اور سینیٹر عرفان صدیقی کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کریں۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سندھ حکومت نے صوبے میں پانی کے منصفانہ استعمال، بہتر انتظام اور ماحولیاتی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے نیا سندھ واٹر لا متعارف کرانے کی تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں صوبائی وزیر آبپاشی جام خان شورو اور سیکرٹری آبپاشی ظریف اقبال کھیڑو سے ورلڈ بینک کے وفد نے ملاقات کی، جس میں پراجیکٹ ڈائریکٹر نذیر میمن سمیت دیگر اعلیٰ افسران بھی شریک ہوئے۔ملاقات میں سواٹ (SWAT) منصوبے اور نئے سندھ واٹر قانون کی تیاری سے متعلق پیش رفت پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ حکام کے مطابق محکمہ آبپاشی اور سندھ ایریگیشن اینڈ ڈرینیج اتھارٹی (سیڈا) کے افسران پر مشتمل ایک خصوصی کمیٹی قائم کی گئی ہے، جو آئندہ ماہ تک قانون کے...
    ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق ایک اسرائیلی عہدیدار کا کہنا ہے کہ امریکا نے غزہ کے لیے قائم کیے گئے سول ملٹری کوآرڈینیشن سینٹر (CMCC) میں اسرائیل کو ثانوی حیثیت دے دی ہے اور تمام اہم فیصلے خود کر رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا اور اسرائیل کے درمیان غزہ میں سیز فائر اور انتظامی فیصلوں پر اختلافات شدت اختیار کر گئے ہیں۔ ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق ایک اسرائیلی عہدیدار کا کہنا ہے کہ امریکا نے غزہ کے لیے قائم کیے گئے سول ملٹری کوآرڈینیشن سینٹر (CMCC) میں اسرائیل کو ثانوی حیثیت دے دی ہے اور تمام اہم فیصلے خود کر رہا ہے۔ رپورٹس کے مطابق یہ مرکز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے 20 نکاتی امن منصوبے کے تحت قائم...
    اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر کی ترجمان شوش بیڈروسیئن نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ غزہ میں بین الاقوامی فورس کی تعیناتی کی صورت میں ترکی کے فوجی دستوں کو شامل کرنے کا کوئی امکان نہیں ہے۔ اسرائیلی اخبار کے مطابق، تل ابیب نے اس مؤقف سے امریکا کو بھی آگاہ کر دیا ہے کہ اسرائیل کسی بھی حالت میں غزہ میں ترک فوج کی موجودگی کو قبول نہیں کرے گا۔ ترجمان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ “غزہ کی زمین پر کسی ترک فوجی کا پاؤں نہیں لگے گا۔” خیال رہے کہ اس سے قبل اسرائیل نے امریکی منصوبے کے تحت غزہ میں بین الاقوامی امن فورس کی تجویز پر بھی تحفظات کا اظہار...
    پاکستان اور سعودی عرب نے اپنے دیرینہ برادرانہ تعلقات اور پائیدار دفاعی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ یہ عزم چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا اور سعودی افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل فیاض بن حامد الرویلی کے درمیان سعودی عرب میں ہونے والی ملاقات کے دوران کیا گیا۔ پاک سعودی تعلقات، خصوصاً عسکری تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں نمایاں خدمات کے اعتراف میں جنرل ساحر شمشاد مرزا کو ’شاہ عبدالعزیز میڈل آف آنر‘ (ایکسِلینٹ کلاس) سے نوازا گیا۔ یہ بھی پڑھیے: چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کا برونائی کا سرکاری دورہ دونوں رہنماؤں نے عالمی اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال...
    27ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے سینیٹ اور قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیاں برائے قانون و اِنصاف کا مشترکہ اِجلاس آج ہوا جس سے اپوزیشن کی تمام جماعتوں نے بائیکاٹ کیا۔ لیکن دوسری طرف سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و اِنصاف کے چیئرمین فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ مشاورت کا عمل 80 فیصد مکمل ہو چُکا ہے جبکہ وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مشاورت کا عمل 85 فیصد تک مکمل ہو چکا ہے۔ ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ کی مشترکہ قانون و انصاف کمیٹی نے  27 ویں آئینی ترمیم کے سلسلے میں وفاقی آئینی عدالت کے قیام کی منظوری دے دی ہے۔آئینی عدالت کے چیف جسٹس کی تقرری صدر...
    اسلام آباد (رانا فرحان اسلم+ خبر نگار+ اپنے سٹاف رپورٹر سے+ نوائے وقت رپورٹ) سینٹ اور قومی اسمبلی کی مشترکہ پارلیمانی کمیٹی برائے قانون و انصاف نے مجوزہ آئینی ترمیم کا پورا ڈرافٹ منظور کرتے ہوئے شق وار ترامیم کی منظوری دے دی۔ پارلیمانی کمیٹی برائے قانون و انصاف کا مشترکہ اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔ اجلاس کے دوران ایک تجویز پیش کی گئی کہ آئینی عہدیداران، بشمول چیئرمین سینٹ اور سپیکر قومی اسمبلی کو بھی آئین کے آرٹیکل 248 کے تحت استثنیٰ فراہم کیا جائے۔ یہ تجویز قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کے چیئرمین محمود بشیر ورک نے پیش کی۔ انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ چونکہ چیئرمین سینٹ اور سپیکر قومی اسمبلی کے عہدے...
    اسلام آباد (اے پی پی + نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ستائیسویں آئینی ترمیم کی منظوری کے عمل میں تعاون پر حکومتی و اتحادی جماعتوں کے سینیٹرز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام اتحادی جماعتوں نے قومی سوچ کا مظاہرہ کیا ، سیاسی و معاشی استحکام کی بدولت ملک کی سمت درست ہوئی، ترقی و خوشحالی کیلئے سب کو مل کر کام کرنا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے حکومتی اور اتحادی جماعتوں کے  سینیٹرز کے اعزاز میں عشائیہ سے خطاب میں کیا۔ وزیراعظم نے حکومتی اور اتحادی جماعتوں کے سینیٹرز کا خیر مقدم کیا اور 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے عمل میں ان کے تعاون پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم نے اتحادی جماعتوں کے سینیٹرز کو صبح ناشتے پر بھی مدعو کر لیا۔ حکومت نے 27 ویں ترمیم پربات کرنے کے لئے اے این پی سے رابطہ کر کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ اے این پی سے وزیراعظم عشائیے میں شرکت کی درخواست کی۔ ذرائع کے مطابق اے این پی کے سینیٹر ارباب عمر فاروق اور سینیٹر حاجی ہدایت اللہ عشائیے میں شرکت کرینگے۔ 
    برف پگھلنے لگی،مذاکرات کا عمل اچھا ہے، دیواجیت سائکیا کی محسن نقوی سے ملاقات دونوں فریق جلداز جلد مسئلے کو حل کرنے کے لیے کچھ کریں گے، سیکرٹری بی سی سی آئی ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی سے ٹرافی نہ لینے والی بھارتی ٹیم اب منتوں پر اتر آئی ہے ۔دبئی میں آئی سی سی کی حالیہ میٹنگز کی سائیڈ لائنز پر سکریٹری بی سی سی آئی دیواجیت سائکیا نے آئی سی سی کے سینئر آفیشل کے ہمراہ ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی سے ملاقات کی۔دیواجیت سائکیا نے بتایا کہ ایشیا کپ ٹرافی کا تنازع آئی سی سی میٹنگز کے ایجنڈے میں شامل نہیں تھا تاہم آئی سی سی نے الگ سے میٹنگ کی سہولت فراہم...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور (صباح نیوز) فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) پشاور زون نے جعل سازی سے پاکستانی شہریت حاصل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے افغان شہری سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان میں صدیق اللہ، سمیع اللہ، فیاض خان اور یونس خان شامل ہیں، گرفتار افغان شہری صدیق اللہ جعلی دستاویزات کے ذریعے پاکستانی شہریت حاصل کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔ ترجمان کے مطابق یونس خان نے جعلسازی میں اہم کردار ادا کرتے ہوئے خود کو افغان شہری کے والد کے طور پر نادرا میں پیش کیا جبکہ فیاض خان اور سمیع اللہ نے بطور گواہ اور تصدیق کنندگان جعلی تصدیق فراہم کرکے غیر قانونی تصدیق میں مدد کی۔...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251110-2-17 سیف اللہ
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251110-2-12 حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)قومی عوامی تحریک کے سربراہ، نامور قانون دان اور دانشور ایاز لطیف پلیجو کو تھانہ بولا خان روڈ پر پولیس کی بھاری نفری نے روک لیا، تاہم ایاز لطیف پلیجو نے پولیس کی رکاوٹیں توڑ کر جلسہ گاہ پہنچنے میں کامیاب ہوگئے۔اس حوالے سے قومی عوامی تحریک کے مرکزی ترجمان اشرف پلیجو نے بتایا کہ 27ویں آئینی ترمیم کے ذریعے انصاف اور جمہوریت کے قتل، وسائل اور صوبائی وحدت کیخلاف تھانہ بولا خان میں ہزاروں افراد کا جلسہ عام منعقد کیا جا رہا ہے، مگر پولیس نے تھانہ بولا خان روڈ پر رکاوٹیں لگا کر ایاز لطیف پلیجو کو روک لیا۔انہوں نے مزید کہا کہ کوہستان کے مختلف علاقوں سے آنے والے عوامی قافلوں کو بھی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251110-2-8 حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)حیدرآباد سائٹ ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کو حیدرآباد انڈسٹریز کی اصل نمائندگی کرنے پر ایک اور اعزاز حاصل ہوا۔ چیئرمین زبیر گھانگرا کو حکومتِ سندھ کے محکمہ انسانی حقوق کی جانب سے ڈسٹرکٹ ہیومن رائٹس کمیٹی حیدرآباد کا رکن نامزد کیا گیا ہے۔محکمہ انسانی حقوق حکومتِ سندھ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن مورخہ 7 نومبر 2025ء کے مطابق، کمیٹی کی تشکیل انسانی حقوق کے فروغ اور خلاف ورزیوں کی روک تھام کے لیے کی گئی ہے، جس کی صدارت ڈپٹی کمشنر حیدرآباد کریں گے۔ کمیٹی میں ایس ایس پی، سپرنٹنڈنٹ جیل، ڈسٹرکٹ آفیسران برائے تعلیم، صحت، ویمن ڈویلپمنٹ اور سماجی بہبود سمیت مختلف محکموں کے نمائندگان شامل ہیں۔اس موقع پر چیئرمین سائٹ ایسوسی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان میں صوبہ سندھ کا سب سے زیادہ کما کر دینے والا شہر کراچی ایک ایسا عظیم الشان شہر ہے کہ جسے طرح طرح سے لوٹا جارہا ہے اور تقریباً روزانہ کی بنیاد پر اب یہ سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے کہ دورِ جدید کے تقاضوں کو مدِنظر رکھتے ہوئے اس شہر لاوارث کو لوٹنے کے نئے نئے دھندے متعارف کروائے جارہے ہیں۔ حال ہی میں ایک نیا طریقہ جو کہ ای چالان کے نام سے رائج کیا گیا ہے اس کے بنیادی مقاصد بہت اچھے ہیں لیکن نمبر پلیٹس کے لولی پاپ کی طرح یہ طریقہ بھی فلاپ ہوتا نظر آرہا ہے۔ روزانہ کی بنیاد پر عوام الناس اور خصوصاً مزدور طبقے کو اس معاملے میں...
    شہر قائد کی اہم شاہراہ یونیورسٹی روڈ کو ترقیاتی کام کے باعث حسن اسکوائر سے نیپا چورنگی تک بند کرنے کا اعلان کردیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن اور سندھ حکومت کی جانب سے جاری مشترکہ اعلامیے کے مطابق نیپا چورنگی سے وفاقی اردو یونیورسٹی (نیپا چورنگی پُل) تک یونیورسٹی روڈ کے دونوں ٹریک بند آج 10 نومبر سے 30 دسمبر یعنی 51 روز تک رہیں گے۔ ٹریک بند رکھنے کی وجہ بی آر ٹی لائن ریڈ لائن منصوبے کے نیچے کے فور سے آنے والی پانی کی لائن بچھانا ہے۔ واٹراینڈ سیوریج کارپوریشن کے مطابق 7 کلومیٹر طویل پانی کی لائن کا نیٹ ورک بنایا جارہا ہے جسے مستقبل میں کے فور سے جوڑا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ماہرینِ صحت کے مطابق چند مخصوص عوامل بچوں میں نظر کے مسائل کے خطرے کو نمایاں حد تک بڑھا سکتے ہیں۔ ان عوامل میں سکرین کا حد سے زیادہ استعمال، آؤٹ ڈور کھیلوں کی سرگرمیوں کی کمی، ناقص غذا اور جنیٹک مسائل شامل ہیں۔تاہم روزمرہ کی زندگی میں چند صحت بخش عادات کو اپنا کر بچوں کی بینائی کو محفوظ رکھا جا سکتا ہے۔بچوں کی بینائی بہتر بنانے والی عادات،1: سکرین ٹائم محدود کریں،2: باہر کھیلنے کی حوصلہ افزائی کریں،3: آنکھوں کے لیے موزوں روشنی فراہم کریں،4: مطالعے اور سکرین سے مناسب فاصلہ رکھیں،5: آنکھوں کی ورزش کریں،6: غذائیت سے بھرپور خوراک دیں،7: نیند کے معمولات درست رکھیں۔ ویب ڈیسک گلزار
    اسلام آباد: وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ وفاق کی مضبوطی، ملک کے وسیع مفاد، صوبوں کے درمیان ہم آہنگی بڑھانے اور گورننس کو بہتر بنانے کی غرض سے 27ویں آئینی ترمیم کے لیے ہم سب نے مل کر کوشش کی، تمام اتحادی جماعتوں نے قومی سوچ کا بھرپور ساتھ دیا، ملک کی ترقی و خوشحالی کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہے۔ اتوار کو وزیرِ اعظم شہباز شریف نے حکومتی اور اتحادی جماعتوں کے سینیٹرز کے اعزاز میں وزیراعظم ہاؤس میں عشائیہ دیا، جس میں اتحادی جماعتوں کے سینئٹرز اور وفاقی وزرا سمیت ن لیگ، پیپلز پارٹی، ایم کیوایم، بلوچستان عوامی پارٹی اور اے این پی کے سینٹرز بھی شریک ہوئے۔ وزیراعظم کی جانب سے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">   جسارت نیوز گلزار
    اسرائیل کے وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کو 7 اکتوبر 2023 کو غزہ پر حملوں کی اجازت دینے کی سیکیورٹی ناکامیوں کی تحقیقات کے مطالبات پر غور کرنے کے لیے سوالات کا سامنا ہے۔ الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کے وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو متوقع طور پر آج (پیر) کنیسٹ میں ہونے والی اس بحث میں شریک ہوں گے، جس میں 7 اکتوبر 2023 کے حملوں کی اجازت دینے والی سکیورٹی کی ناکامیوں کی باضابطہ تحقیقات کے مطالبات پر غور کیا جائے گا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ بحث حزب اختلاف کے رہنما یائیر لائیڈ کی جماعت یش عتید کی جانب سے شروع کی گئی ہے، جو ایک ایسے طریقہ کار کا استعمال کرتی ہے جس کے...
    جھوٹ بولنے کے طویل ریکارڈ کے حامل اسرائیلی حکام نے رفح کی سرنگوں میں مزاحمتی فورسز کے مقام کے بارے علم کا دعوی کیا تھا تاہم معروف اسرائیلی تجزیہ کار نے ان دعووں کی صداقت پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے اسلام ٹائمز۔ عبری زبان کے معروف اسرائیلی اخبار معاریو کے عسکری تجزیہ کار ایوی اشکنازی نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی فوج کے پاس رفح شہر کی سرنگوں کے اندر حماس فورسز کی موجودگی کے درست مقام کے بارے کوئی اطلاع نہیں۔ اگرچہ قابض اسرائیلی حکام نے فلسطینی مزاحمتی فورسز کی موجودگی کے مقام کا علم ہونے کا دعوی کیا ہے تاہم ایوی اشکنازی کا کہنا ہے کہ یہ بیانات درست نہیں۔ صہیونی تجزیہ کار کی مراد فلسطینی مزاحمتی فورسز...
    اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی کی طبیعت ناساز ہوگئی ہے اور آکسیجن لگنے کی وجہ سے سینیٹ میں 27 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے لیے ووٹ نہیں ڈال سکیں گے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومتی ذرائع نے کہا کہ 27 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے دوران سینیٹرعرفان صدیقی کی طبیعت سخت ناساز ہوگئی ہے تاہم حکومتی ذرائع نے دعویٰ کیا کہ دو تہائی اکثریت پوری ہے۔ حکومتی ذرائع نے کہا کہ 27 آئینی ترمیم کی منظوری کے لیے پیر کو ایوان میں پیش ہونے جارہی ہے تاہم حکومتی بینچ سے سینیٹر عرفان صدیقی کی طبیعت ناساز ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں آکسیجن لگی ہوئی ہے اور ہوسکتا ہے ووٹ نہ...
      کوئٹہ (نیوزڈیسک)سابق سینیٹر نوابزادہ لشکری رئیسانی نے کہا ہے کہ مائنز اینڈ منرلز ایکٹ پر اپوزیشن جماعتوں کی خاموشی باعث تشویش ہے۔ کوئٹہ سے اپنے بیان میں لشکری رئیسانی نے مزید کہا کہ مائنز اینڈ منرلز ایکٹ سے متعلق تمام سیاسی جماعتوں کو خط تحریر کیے ہیں، تمام سیاسی جماعتیں صوبے کے مفاد میں قانون سازی میں کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ ایوان میں مشترکہ قرارداد کے ذریعے مائنز اینڈ منرلز ایکٹ کو واپس لیا گیا، ایکٹ کی واپسی سے متعلق تاحال ایگزیکٹو آرڈر کی کاپی فراہم نہیں کی گئی۔ لشکری رئیسانی کے مطابق وزیراعلیٰ کے ایگزیکٹو آرڈر کی کاپی کے حصول کیلیے عدالت سے رجوع کیا ہے۔
    اپنے بیان میں علامہ مقصود ڈومکی نے ایم ڈبلیو ایم کے کارکنان اور ملک کی تمام سیاسی و عوامی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ قوم کی رہنمائی کرتے ہوئے آئین پاکستان کے تحفظ کیلیے میدان میں آئیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری نشر و اشاعت اور صوبہ سندھ کے آرگنائزر علامہ مقصود علی ڈومکی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ آئین پاکستان وہ متفقہ اور قابل احترام دستاویز ہے جس پر ملک کی تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کا اتفاق رائے ہے۔ آئین کو متنازعہ بنانا دراصل اسلامی جمہوریہ پاکستان کی جمہوری اساس پر حملہ ہے، جو کسی بھی صورت قابل قبول نہیں۔ انہوں نے کہا کہ قوم ایسے کسی فیصلے کو قبول نہیں...
    اپنے بیان میں علامہ مقصود ڈومکی نے ایم ڈبلیو ایم کے کارکنان اور ملک کی تمام سیاسی و عوامی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ قوم کی رہنمائی کرتے ہوئے آئین پاکستان کے تحفظ کیلیے میدان میں آئیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری نشر و اشاعت اور صوبہ سندھ کے آرگنائزر علامہ مقصود علی ڈومکی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ آئین پاکستان وہ متفقہ اور قابل احترام دستاویز ہے جس پر ملک کی تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کا اتفاق رائے ہے۔ آئین کو متنازعہ بنانا دراصل اسلامی جمہوریہ پاکستان کی جمہوری اساس پر حملہ ہے، جو کسی بھی صورت قابل قبول نہیں۔ انہوں نے کہا کہ قوم ایسے کسی فیصلے کو قبول نہیں...
    سابق وزیراعلی و صوبائی صدر مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سابقہ اور موجودہ صوبائی حکومتوں کی بدترین نااہلیوں اور غفلت کے باعث بجلی لوڈشیڈنگ کا بحران شدید اختیار کرتا جا رہا ہے۔ طویل لوڈشیڈنگ کے باعث عوام مشکلات سے دوچار ہو گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعلی و صوبائی صدر مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سابقہ اور موجودہ صوبائی حکومتوں کی بدترین نااہلیوں اور غفلت کے باعث بجلی لوڈشیڈنگ کا بحران شدید اختیار کرتا جا رہا ہے۔ طویل لوڈشیڈنگ کے باعث عوام مشکلات سے دوچار ہو گئے ہیں، کاروباری حضرات شدید متاثر ہو رہے ہیں جبکہ صوبائی حکومت کو بیرونی دوروں سے...
    سکردو میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی پی کے صوبائی صدر نے کہا کہ ہم نے ایم ڈبلیو ایم کو دبانے کی کوئی بات نہیں کی، ہمارے ایم ڈبلیو ایم والوں سے باقاعدہ رابطے ہیں، ہم آپس میں بیٹھتے رہتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے صدر و رکن اسمبلی امجد حسین ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ ستائسویں آئینی ترمیم میں عبوری صوبے کا شامل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ گلگت بلتستان کے عام انتخابات اگلے سال مئی سے پہلے ہوتے ہوئے نظر نہیں آتے کیونکہ فروری میں سردی اور برفباری کی وجہ سے الیکشن کا انعقاد ممکن نہیں۔ سکرود میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کہ بات چیت کے دروازے کسی کیلئے بھی...
      اسلام آباد:(نیوزڈیسک)27 ویں آئینی ترمیم کی پارلیمانی کمیٹی سے منظوری کے معاملے پر حکومتی اتحادی جماعتوں کی جانب سے پیش کی گئی چاروں ترامیم مسترد کردی گئیں۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں ایم کیو ایم نے بلدیاتی حکومتوں کے اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی سے متعلق آرٹیکل 140 اے میں ترامیم، بلوچستان عوامی پارٹی نے صوبائی نشستوں میں اضافے کی ترامیم پیش کیں جنہیں مسترد کردیا گیا۔ اِسی طرح مسلم لیگ ق کی ملک بھر میں یکساں نصاب تعلیم سے متعلق ترمیم اورعوامی نیشنل پارٹی کی خیبر پختونخواہ صوبے کا نام تبدیل کرنے کی ترامیم بھی مسترد ہوئیں۔ دوسری جانب صدر پاکستان کو آرٹیکل 248 کے تحت استثنیٰ تاحیات ہو گا، مجوزہ ترمیم کے تحت صدارتی استثنیٰ...
        اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) سینیٹر وکیل حامد خان نے کہا ہے کہ 26 ویں ترمیم آئین کی موت تھی اور 27 ویں اسے دفن کرنے کی کوشش ہے۔سینیٹ اجلاس سے خطاب میں حامد خان نے کہا کہ کبھی آئینی ترمیم ایسے نہیں لائی جاتی، پہلے اتفاق رائے کیا جاتا ہے، پھر پیپلز پارٹی کو 18ویں آئینی ترمیم کا کریڈٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئین بنانے میں ذوالفقار علی بھٹو نے اپوزیشن کی ہر جماعت کو اعتماد میں لیا تھا۔ پی ٹی آئی سینیٹر نے مزید کہا کہ آئین کی دھجیاں پہلے ضیاء الحق نے اور پھر پرویز مشرف نے بکھیر دیں، 26 ویں ترمیم آئین کی موت تھی اور 27ویں اسے دفن...
    ویب ڈیسک : وفاقی حکومت نے عوامی نیشنل پارٹی سے رابطہ کیا ہے اور انہیں تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے اے این پی سینیٹر سے وزیر اعظم شہباز شریف کے عشائیے میں شرکت کی درخواست کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اے این پی کے سینیٹر ارباب عمر فاروق اور سینیٹر حاجی ہدایت اللّٰہ عشائیے میں شریک ہوں گے۔  قبل ازیں، اے این پی نےاس عشائیے میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔  بجلی کے بلوں کی ادائیگی؛ صارفین کو بڑا ریلیف مل گیا یاد رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اتحادی جماعتوں کے سینیٹرز کے اعزاز میں عشائیہ دیا ہوا ہے، جس میں سینیٹرز اور وفاقی وزراء پہنچے...
    سینیٹ اور قومی اسمبلی کی مشترکہ پارلیمانی کمیٹی نے 27ویں آئینی ترامیم کی شق وار متفقہ منظوری دے دی، جس کے تحت صدر مملکت کو تاحیات استثنیٰ حاصل ہوگا جبکہ اطلاق ماضی کے مقدمات پر بھی ہوگا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق 27ویں آئینی ترمیم کے مسودے پر غور اور اس کی منظوری کیلیے مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس چیئرمین فارق ایچ نائیک کی زیر صدارت ہوا، جس میں حکومت کی اتحادی جماعتوں اور اپوزیشن جماعت جے یو آئی کے آراکین نے شرکت کی۔ پارلیمانی کمیٹی کے اراکین نے 27ویں آئینی ترمیم کے مسودے کی شق وار منظوری دی جس کے بعد اب اسے منظوری کیلیے سینیٹ میں پیش کیا جائے گا۔ اجلاس میں حکومتی اتحادی جماعتوں کی جانب سے پیش کی...
    وفاقی حکومت نے عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) سے رابطہ کیا اور انہیں تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔ذرائع کے مطابق حکومت نے اے این پی سینیٹر سے وزیر اعظم شہباز شریف کے عشائیے میں شرکت کی درخواست کی۔ذرائع کے مطابق اے این پی کے سینیٹر ارباب عمر فاروق اور سینیٹر حاجی ہدایت اللّٰہ عشائیے میں شریک ہوں گے۔وزیراعظم شہباز شریف نے اتحادی جماعتوں کے سینیٹرز کے اعزاز میں عشائیہ دیا ہوا ہے، جس میں سینیٹرز اور وفاقی وزراء پہنچے ہیں۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم حکومتی جماعتوں کےاراکین سے سینیٹ میں27ویں ترمیم کی حمایت کی درخواست کریں گے۔دوسری طرف وزیراعظم نے اتحادی جماعتوں کے سینیٹرز کو صبح کے ناشتے پر بھی مدعو کرلیا ہے۔
    کراچی کے علاقے کورنگی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے متعدد کارکنان کو حراست میں لیا اور پھر تھوڑی دیر کے بعد رہا کردیا۔ پاکستان تحریک انصاف  کراچی کی ترجمان نے اپنے جاری میں بیان میں الزام عائد کیا یے کہ پولیس نے اتوار کو پی ٹی آئی کے تحت کورنگی کنونشن پر دھاوا بول کر کئی مقامی رہنماؤں اور کارکنان کو حراست میں لے لیا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کراچی ڈسٹرکٹ کورنگی کے پرامن کنونشن پر سندھ حکومت کی بوکھلاہٹ عیاں ہوگئی، پولیس نے بلاجواز چھاپے مار کر یوسی چیئرمین سعد اچکزئی، صدر کورنگی ملک نعمان، ولید ہاشمی اور متعدد دیگر کارکنان کو حراست میں لے لیا۔ پی ٹی آئی کراچی کے صدر راجہ...
    آئینی ترمیم ، حکومت نے اتحادی جماعتوں کی تجاویز پر کل تک کی مہلت مانگ لی WhatsAppFacebookTwitter 0 9 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)حکومت نے آئینی ترمیم کے معاملے پر اتحادی جماعتوں کی تجاویز پر کل تک کی مہلت مانگ لی۔حکومت کا دیگر اسٹیک ہولڈرز سے بھی مشاورت کا فیصلہ ،،مجوزہ آئینی ترامیم پر کل حکومت اتحادی جماعتوں کو جواب دیگی۔ ستائیسویں آئینی ترمیم کے مجوزہ ڈرافٹ پر مشاورت،آئین کے آرٹیکل 200 میں ترامیم مشترکہ پارلیمانی کمیٹی سے منظور،صدر مملکت ہائیکورٹ کے کسی بھی جج کو جوڈیشل کمیشن کی سفارش پر ٹرانسفر کرنے کے مجاز ہوں گے۔اسی طرح ججز کے تبادلے کا اختیار سپریم جوڈیشل کمیشن کے پاس ہوگا، ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کا تبادلہ نہیں کیا...
    شمالی کوریا کی خواتین فٹ بال ٹیم نے فٹبال کی تاریخ میں ایک نیا سنگ میل عبور کرتے ہوئے فیفا انڈر-17 خواتین ورلڈ کپ جیت لیا، ٹیم نے یہ چوتھا ٹائٹل جیت کر عالمی ریکارڈ قائم کیا۔ فائنل میچ مراکش کے را بات اولمپک اسٹیڈیم میں ہفتے کے روز کھیلا گیا جہاں شمالی کوریائی کھلاڑیوں نے پہلے ہاف میں ہی 3 گول کر کے نیدرلینڈز کو 3 صفر سے شکست دی، جو اس ٹورنامنٹ میں پہلی بار شریک تھی۔ یہ بھی پڑھیں: سونیا مصطفیٰ نے پہلی خاتون فیفافٹبال ریفری بن کر پاکستان کا سر فخر سے بلند کردیا شمالی کوریا نے اس سے قبل 2008، 2016 اور 2024 میں بھی یہ ٹائٹل جیتا تھا اور وہ واحد ملک ہے جس نے...
    کوئٹہ (نیوزڈیسک) 30 ستمبر کو فرنٹیئر کور ہیڈکوارٹر کوئٹہ پر ہونے والے خودکش حملے میں ملوث دوسرے حملہ آور کی شناخت ہوگئی۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خودکش حملے میں ملوث دوسرا حملہ آور افغان دہشت گرد نکلا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فتنہ الخوارج کے افغان خودکش حملہ آور کی شناخت محمد سہیل عرف خباب کے نام سے ہوئی ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق محمد سہیل عرف خباب افغانستان کے صوبے وردک کے ضلع میدان شہر کا رہائشی تھا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کوئٹہ ایف سی ہیڈ کوارٹر حملے میں 8 شہری شہید اور 40 زخمی ہوئے تھے۔
    بھارتی ریاست بنگلور سنٹرل جیل میں ڈانس، شراب نوشی اور پارٹی کی نئی ویڈیوز منظرعام پر آنے سے جیل انتظامیہ کی کارکردگی پر سنگین سوالات اٹھ گئے ہیں۔ تازہ ویڈیوز میں قیدیوں کو شراب، پھل اور تلوں کے ساتھ پارٹی کرتے دیکھا گیا۔ ایک ویڈیو میں 4 شراب کی بوتلیں قرینے سے رکھی گئیں جبکہ کچھ قیدی برتنوں کی آواز پر رقص کرتے دکھائی دیے۔ یہ مناظر اس وقت سامنے آئے جب چند گھنٹے قبل حکومت نے جیل میں وی وی آئی پی سہولتیں دینے پر انتظامیہ کو طلب کیا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: بھارت میں آسٹریلوی ویمنز ٹیم کو ہراسمنٹ کا سامنا، ملزم کو سخت سزا دینے کا مطالبہ جب اس سے قبل بھی کئی خطرناک مجرموں کی ویڈیوز سامنے...
      اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کو رات میں استثنیٰ سے متعلق معلوم ہوا تھا، انہوں نے فوری طور پر استثنیٰ کی شق نکالنے کی ہدایت دی۔ اسلام آباد میں اعظم نذیر تارڑ نے پارلیمنٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا 85 فیصد کام مکمل ہوگیا ہے، امید ہے کمیٹی آج شام تک اپنا کام مکمل کرلے گی۔ ان کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کے 140 اے کے حوالے سے اور بلوچستان کی نشستوں میں اضافے پر بات چیت ہونی ہے۔ وزیر قانون کا کہنا ہے کہ جسے مخالفت کرنی ہے وہ ووٹ کے ذریعے کرے، سیاست کے ذریعے نہیں۔
    وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کو رات میں استثنیٰ سے متعلق معلوم ہوا تھا، انہوں نے فوری طور پر استثنیٰ کی شق نکالنے کی ہدایت دی۔اسلام آباد میں اعظم نذیر تارڑ نے پارلیمنٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا 85 فیصد کام مکمل ہوگیا ہے، امید ہے کمیٹی آج شام تک اپنا کام مکمل کرلے گی۔ان کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کے 140 اے کے حوالے سے اور بلوچستان کی نشستوں میں اضافے پر بات چیت ہونی ہے۔وزیر قانون کا کہنا ہے کہ جسے مخالفت کرنی ہے وہ ووٹ کے ذریعے کرے، سیاست کے ذریعے نہیں۔
    بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) بنگلہ دیش کو 5.5 ارب ڈالر کے قرض کی چھٹی قسط نئی منتخب حکومت سے مشاورت کے بعد جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بنگلہ دیش کے مشیر خزانہ صلاح الدین احمد ڈھاکا میں فوڈ پلاننگ اینڈ مانیٹرنگ کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف کا اگلا جائزہ مشن فروری میں بنگلہ دیش کا دورہ کرے گا تاکہ ملکی معاشی پیشرفت کا جائزہ لیا جاسکے اور قسط کی ادائیگی کے طریقۂ کار پر بات ہو۔ یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیشی معیشت کو افراط زر اور غیر ملکی سرمایہ کاری میں کمی کا سامنا، ایشیائی ترقیاتی بینک کی آؤٹ لک رپورٹ جاری انہوں نے کہا کہ ’آئی...
    — اسکرین گریب 30 ستمبر کو فرنٹیئر کور ہیڈکوارٹر کوئٹہ پر ہونے والے خودکش حملے میں ملوث دوسرے حملہ آور کی شناخت ہوگئی۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خودکش حملے میں ملوث دوسرا حملہ آور افغان دہشت گرد نکلا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فتنہ الخوارج کے افغان خودکش حملہ آور کی شناخت محمد سہیل عرف خباب کے نام سے ہوئی ہے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق محمد سہیل عرف خباب افغانستان کے صوبے وردک کے ضلع میدان شہر کا رہائشی تھا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کوئٹہ ایف سی ہیڈ کوارٹر حملے میں 8 شہری شہید اور 40 زخمی ہوئے تھے۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بیجنگ: چین نے امریکا کو نایاب معدنیات کی برآمد پر عائد پابندی کو عارضی طور پر ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے، جس سے دونوں ممالک کے درمیان جاری تجارتی کشیدگی میں کمی آنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کےمطابق چینی وزارتِ تجارت کے  ترجمان کاکہنا ہےکہ  پابندی میں نرمی کا اطلاق فوری طور پر ہوگا اور یہ معطلی 27 نومبر 2026 تک برقرار رہے گی،  فیصلے کے تحت پہلے مرحلے میں گیلئم، جرمانیم، اینٹمونی اور سپر ہارڈ میٹریلز جیسی  ڈوئل یوز  یعنی دوہری استعمال کی اشیاء کی برآمد دوبارہ شروع کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔ترجمان نے مزید تفصیلات تو فراہم نہیں کیں تاہم وضاحت کی کہ ان اشیاء کی برآمد...
    چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے قومی ٹیم کو ہانگ کانگ سکسز کا ٹائٹل جیتنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری پیغام میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ ہانگ کانگ سپر سکسز ٹائٹل جیتنے پر پاکستان کرکٹ ٹیم اور پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ مہارت، جذبے اور ٹیم ورک کا شاندار مظاہرہ پاکستان کی کرکٹ کے جذبے کو بہترین طریقے سے ظاہر کرتا ہے۔ Congratulations to the Pakistan Cricket Team and the entire nation on winning the Hong Kong Super Sixes title! ???? A fantastic display of skill, passion, and teamwork truly showcasing Pakistan’s cricketing spirit at its best.#PakistanCricket #HKSuperSixes pic.twitter.com/IUONQMCYXv —...
    امریکا نے جنوبی افریقہ میں منعقد ہونے والے جی 20 اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے اجلاس کا بائیکاٹ کر دیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ جنوبی افریقہ میں سفید فام افراد پر مبینہ مظالم کے باعث امریکا اس اجلاس میں شریک نہیں ہوگا۔ اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر ٹرمپ نے لکھا کہ یہ افسوسناک ہے کہ جی 20 اجلاس ایسے ملک میں ہو رہا ہے جہاں سفید فام افراد کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، ان کی زمینیں اور کھیت غیر قانونی طور پر ضبط کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب تک یہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری رہیں گی، کوئی بھی امریکی اہلکار اجلاس میں شریک...
    وزیراعظم شہباز شریف نے مجوزہ 27ویں آئینی ترمیم میں وزیراعظم کو دیے جانے والے استثنیٰ کی شق واپس لینے کا حکم دیا ہے۔ ایکس پوسٹ میں انہوں نے لکھا کہ آذربائیجان سے واپسی پر مجھے بتایا گیا ہے کہ میری پارٹی کے چند سینیٹرز نے وزیراعظم کے استثنیٰ کے حوالے سے ترمیمی شق سینیٹ میں پیش کی جو کابینہ سے منظور شدہ مسودے میں شامل نہیں تھی۔ یہ بھی پڑھیے: سینیٹ اور قومی اسمبلی کی مشترکہ قائمہ کمیٹی کا اجلاس شروع، 27ویں آئینی ترمیم زیر بحث وزیراعظم نے لکھا کہ معزز سینیٹرز کے خلوص کا شکریہ ادا کرتے ہوئے، میں نے انہیں یہ ترمیم فی الفور واپس لینے کی ہدایت کی ہے، منتخب وزیراعظم یقیناً قانون اور عوام کی عدالت...
    فائل فوٹو وزیراعظم شہباز شریف نے وزیراعظم کو فوجداری مقدمات سے استثنیٰ کی ترمیمی شق واپس لینے کی ہدایت کردی۔سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ مجھے بتایا گیا کہ ان کی پارٹی کے چند سینیٹرز نے وزیراعظم کے استثنیٰ کے حوالے سے ترمیمی شق سینیٹ میں پیش کی، جو کابینہ سے منظور شدہ مسودے میں شامل نہیں تھی۔وزیراعظم شہباز شریف نے سینیٹرز کے خلوص کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں یہ ترمیم فی الفور واپس لینے کی ہدایت کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ منتخب وزیراعظم یقیناً قانون اور عوام کی عدالت میں جوابدہ ہے۔
    راولپنڈی: تھانہ سٹی کے علاقے میں خاتون کو ہراساں کرنے کے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ سی پی او سید خالد ہمدانی نے واقعے پر نوٹس لیا تھا جس پر واقعے کا مقدمہ درج کیا گیا، خاتون کو ہراساں کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آئی تھی۔ تھانہ سٹی پولیس نے سی پی او سید خالد ہمدانی کے حکم پر اپنی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، خواتین کے خلاف جرائم کسی صورت قابل برداشت نہیں اور ملزم کوئی بھی ہو قانون کی...
    اسلام آباد: ریاستِ جونا گڑھ پر بھارت کے غیر قانونی قبضے کو 78 برس مکمل ہو گئے۔ تاریخ کے اس سیاہ باب کی یاد آج بھی مظلوم کشمیریوں اور جونا گڑھ کے عوام کے دلوں پر تازہ ہے، جہاں بھارت نے 1947 میں زبردستی قبضہ کر کے پاکستان سے الحاق کے فیصلے کو پامال کیا۔ تفصیلات کے مطابق ریاست جونا گڑھ نے آزادی کے بعد باقاعدہ طور پر پاکستان سے الحاق کا فیصلہ کیا تھا، جس کی منظوری جونا گڑھ اسٹیٹ کونسل نے دی تھی۔ تاہم، بھارتی رہنما سردار ولبھ بھائی پٹیل نے نواب آف جونا گڑھ پر دباؤ ڈالا کہ وہ اپنا فیصلہ واپس لیں، مگر ناکامی کے بعد بھارت نے طاقت کے زور پر ریاست پر قبضہ...
    سینیٹ اور قومی اسمبلی کی قانون و انصاف کی مشترکہ قائمہ کمیٹی کا اجلاس شروع ہوگیا ہے۔ کمیٹی کا اجلاس ایک گھنٹے کی تاخیر سے شروع ہوا جس میں اپوزیشن جماعتوں نے بطور احتجاج شرکت نہیں کی۔ اجلاس میں 27ویں آئینی ترمیم کی شقوں کا جائزہ لیا جا رہا ہے، اس کے ساتھ اتحادی جماعتوں کی طرف سے مجوزہ شقوں کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: اپوزیشن اتحاد نے27ویں آئینی ترمیم کے خلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان کردیا کمیٹی کے سربراہ فاروق ایچ نائیک نے اجلاس سے قبل کہا کہ امید ہے کہ آج شام 5 بجے سے قبل ڈرافٹ پر بحث مکمل کریں گے اور متفقہ ڈرافٹ سامنے لے آئیں گے۔ اپوزیشن اتحاد نے...
    غلام محمد صفی نے یوم اقبال پر اپنے پیغام میں کہا کہ ان کی فکری میراث نے نہ صرف تحریکِ پاکستان کی راہ ہموار کی بلکہ محکوم اقوام کے دلوں میں آزادی کی نئی جوت بھی روشن کی۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ نے شاعرِ مشرق علامہ ڈاکٹر محمد اقبال کی یومِ پیدائش پر انہیں شاندار خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقبال وہ دیدہ ور شخصیت تھے جنہوں نے برِصغیر کے مسلمانوں میں فکری بیداری، خودی کا شعور اور اجتماعی شناخت کا احساس پیدا کیا۔ ذرائع کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ کے کنوینر غلام محمد صفی نے یوم اقبال پر اپنے پیغام میں...
    حکومت نے ملک کی پہلی قومی صنعتی پالیسی (این آئی پی) وفاقی کابینہ میں منظوری کے لیے پیش کر دی ہے، جس میں صنعتی ترقی میں حائل بڑی رکاوٹوں کی نشاندہی اور مینوفیکچرنگ شعبے کی بحالی کے لیے اصلاحات کی تجاویز دی گئی ہیں۔ نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق وزارتِ خزانہ نے وزارتِ صنعت و پیداوار کو ہدایت کی ہے کہ نئی پالیسی میں شامل مراعات کے لیے پہلے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے منظوری حاصل کی جائے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق، وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر خان کی سربراہی میں پاکستانی ٹیم اور آئی ایم ایف نمائندوں کے درمیان اس ماہ کے آخر میں ملاقات متوقع ہے، جس میں مختلف...
    سینیٹ میں 27 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے معاملے پر سیاسی سرگرمیوں میں تیزی آ گئی، وزیراعظم نے حکومتی اور اتحادی جماعتوں کے سینیٹرز کو آج عشائیے پر مدعو کرلیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ عشائیے کا مقصد آئینی ترمیم کی منظوری کے لیے پارلیمانی حکمت عملی کو حتمی شکل دینا اور اتحادیوں کو اعتماد میں لینا ہے۔ وزیراعظم اس موقع پر سینیٹرز کے تحفظات بھی دور کریں گے، وزیراعظم کی جانب سے تمام حکومتی اور اتحادی سینیٹرز کو دعوت نامے موصول ہو گئے ہیں۔ عشائیہ آج شام ساڑھے 6 بجے وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا۔ 27ویں ترمیم کا بل قائمہ کمیٹی کے سپرد 27ویں آئینی ترمیم کا بل ہفتے کے روز سینیٹ...
    نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں (ڈسکوز) کو بغیر منظوری 4 ملین اے ایم آئی میٹرز نصب کرنے پرکڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے انکشاف کیا ہے کہ ملک کی تمام بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں (ڈسکوز) نے ریگولیٹری منظوری کے بغیر بڑے پیمانے پر اے ایم آئی میٹرز نصب کیے، جس پر نیپرا نے سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، وزارتِ توانائی کی ہدایات پر 40 لاکھ اے ایم آئی میٹرز کی تنصیب کا عمل شروع کیا گیا، حالانکہ اس کے لیے نیپرا کی پیشگی منظوری حاصل نہیں کی گئی تھی۔ ذرائع نے بتایا کہ عام میٹرز 5 ہزار روپے میں جبکہ اے...
    سٹی42: وفاقی حکومت نے سرکاری محکموں میں ملازمین کی طبی بنیادوں پر نااہلی کے جائزے کے لیے تفصیلی ڈیٹا طلب کر لیا ہے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے وزارتوں اور ڈویژنوں میں تعینات تمام ملازمین کی تفصیلات طلب کر لی ہیں۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (FBR) کی جانب سے بھی تمام فیلڈ فارمیشنز میں ملازمین کا ڈیٹا جمع کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ FBR نے تمام ڈائریکٹر جنرلز، چیف کمشنرز اور ڈائریکٹرز کو ملازمین کا ڈیٹا فراہم کرنے کی ہدایات دے دی ہیں۔ بجلی کے بلوں کی ادائیگی؛ صارفین کو بڑا ریلیف مل گیا حکومت کی ہدایات کے مطابق، طبی بنیادوں پر جمع کیے جانے والے ڈیٹا میں کنٹریکٹ پر تعینات ملازمین کی تفصیلات بھی شامل...
    پشاور ( نیوزڈیسک) فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) پشاور زون نے جعل سازی سے پاکستانی شہریت حاصل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے افغان شہری سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان میں صدیق اللہ، سمیع اللہ، فیاض خان اور یونس خان شامل ہیں، گرفتار افغان شہری صدیق اللہ جعلی دستاویزات کے ذریعے پاکستانی شہریت حاصل کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔ ترجمان کے مطابق یونس خان نے جعلسازی میں اہم کردار ادا کرتے ہوئے خود کو افغان شہری کے والد کے طور پر نادرا میں پیش کیا، جبکہ فیاض خان اور سمیع اللہ نے بطور گواہ اور تصدیق کنندگان جعلی تصدیقات فراہم کر کے صدیق اللہ کی شہریت کی...
    ہانگ کانگ سکسز کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد آسٹریلیا کو ایک رن سے شکست دے دی۔ تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تو پاکستان نے مقررہ 6 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 121 رنز بنائے۔ خواجہ نافع 50 رنز بناکر ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے جبکہ عبدالصمد نے 34 اور کپتان عباس آفریدی نے 19 رنز بنائے۔ آسٹریلیا کی جانب سے ایلکس روز نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ ہدف کے تعاقب میں آسٹریلوی ٹیم مقررہ 6 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 120 رنز بناسکی۔ کرس گرین 46 اور کپتان ایلکس روز 36 رنز بناکر نمایاں رہے۔ پاکستان کی جانب سے...
    ویب ڈیسک:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی  کی جانب سے مفکر پاکستان شاعر مشرق علامہ محمد اقبالؒ کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔  یومِ اقبال کے موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے  کہاکہ اقبالؒ کی شخصیت اور فکر ایک بے مثال میراث، جس نے مسلمانان ہند میں خودی اور وقار کا جذبہ بیدار کیا،پاکستان اقبال کے خواب کی تعبیر ہے اور اس کی حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے۔محسن نقوی نے کہا علامہ اقبالؒ کے افکار آج بھی ہمارے لیے رہنمائی کا سرچشمہ ہیں،اقبال کے فلسفۂ خودی نے نوجوانوں کو بلند حوصلہ، غیر متزلزل ایمان اور خود اعتمادی عطا کی ،اقبالؒ کی شاعری لازوال پیغام ہے جو عمل اور فکر کی دعوت دیتی ہیں۔  ...
    اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے خاتون جج جسٹس ثمن رفعت کے خلاف توہین عدالت درخواست خارج کردی۔ جسٹس خادم حسین سومرو نے کلثوم خالق ایڈووکیٹ کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کرنے کا تحریری حکمنامہ جاری کردیا، عدالت نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات برقرار رکھتے ہوئے درخواست خارج کردی۔ عدالت نے تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے خاتون وکیل پر بھاری جرمانہ عائد کرنے سے گریز کیا۔  اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا کہ جج کے خلاف کارروائی کا درست فورم سپریم جوڈیشل کونسل ہے، جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے صرف آبزرویشنز دیں، کوئی حکم جاری نہیں کیا جس پر عملدرآمد ہوتا۔ حکمنامے میں کہا گیا کہ پٹیشنر نے توہین عدالت کی درخواست میں بہت سے...
    یوم اقبالؒ پر عظیم شاعر کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ اقبالؒ کے فلسفۂ خودی نے نوجوانوں کو بلند حوصلہ، خود اعتمادی عطا کی، اقبالؒ کی شاعری لازوال پیغام ہے جو عمل اور فکر کی دعوت دیتی ہیں، ہمیں پاکستان کی ترقی، اتحاد اور امن کیلئے کوشاں رہنا ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے شاعر مشرق علامہ اقبالؒ کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقبالؒ کی شخصیت اور فکر ایک بے مثال میراث ہے، علامہ اقبال ؒنے مسلمانان ہند میں خودی اور وقار کا جذبہ بیدار کیا۔ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان اقبال کے خواب کی تعبیر، اس کی حفاظت سب کی ذمہ...
    بھارت کے شہر احمدآباد کے علاقے رانیپ میں جیولری کی ایک دکان پر ہونے والی ڈکیتی کی ناکام کوشش کی سی سی ٹی وی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک خاتون، جس نے چہرے کا کچھ حصہ دوپٹے سے ڈھانپ رکھا تھا، گاہک بن کر دکان میں داخل ہوئی۔ زیورات دیکھنے کے بعد اس نے اچانک دکاندار پر مرچ پاؤڈر پھینکنے کی کوشش کی تاکہ اس کی بینائی زائل کر کے زیورات لے کر فرار ہوسکے۔ یہ بھی پڑھیے: پیرس کے میوزیم سے قیمتی زیورات چرانے کے الزام میں 2 مبینہ چور گرفتار تاہم مرچ پاؤڈر دکاندار کی آنکھوں میں نہیں گیا اور اس نے فوراً جوابی کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو...
    اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزارتِ اطلاعات و نشریات پاکستان نے افغان میڈیا کی پاکستان مخالف جعلی اور گمراہ کن خبروں کا پول کھول دیا۔ فریب پر مبنی افغان سوشل میڈیا اکاؤنٹس نے پاک  فورسزپر مساجد کی بے حرمتی کا بے بنیاد الزام لگایا۔ افغان سوشل میڈیا ہینڈل نے جھوٹا دعویٰ کیا کہ پاک فوج نے مسجد اور قرآنِ مجید کی بے حرمتی کی۔ افغان اکاؤنٹ کی جانب سے ویڈیو میں فوجی اہلکاروں پر مسجد میں کتوں کے استعمال کا بے بنیاد الزام لگایا گیا۔ وزارتِ اطلاعات و نشریات پاکستان نے بے بنیاد جھوٹ کا پردہ فاش کرتے ہوئے واضح کیا کہ کسی پاکستانی یا عالمی میڈیا نے مسجد یا قرآن کی مبینہ بے حرمتی کی کوئی تصدیق نہیں...
    اویس علی: فیصل آباد میں بجلی بلوں کی مقررہ تاریخ پر بل ادا نہ کرنے والے صارفین کی سنی گئی ، فیسکو نے بجلی بلوں کی مقررہ تاریخ میں 10 روز کی توسیع کی سہولت دے دی۔   گھریلو ، کمرشل اور انڈسٹریل صارفین کو بلوں کی مقررہ تاریخ میں توسیع کی سہولت دی گئی ہے، تاریخ ادائیگی سے قبل صارفین بلوں کی مقررہ تاریخ میں توسیع کرواسکتے ہیں۔  فیسکو حکام کے مطابق بلوں کی مقررہ تاریخ میں توسیع سے صارفین کو جرمانوں سے چھٹکارہ ملے گا ، صارفین کی ادائیگیوں میں سہولت کے لیے مقررہ تاریخ میں توسیع کی سہولت دی گئی ۔ ماس ٹرانزٹ سسٹم کا ٹی کیش کارڈ مہنگا ہوگیا   
    لاہور (نیوز رپورٹر) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے  کراچی میں امریکن بزنس کونسل  کے زیر اہتمام فوکسڈ گروپ ڈسکشن کے حوالے سے  اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں صدر امریکن بزنس کونسل (ABC) اکرم ولی محمد، سینئر وائس پریذیڈنٹ (ABC)عاصم سعید خان، سینئر وائس پریذیڈنٹ (ABC)  تشنہ پٹیل وائس پریذیڈنٹ (ABC) اور یو ایس قونصل جنرل چارلس گڈمین (Charles Goodman) موجود تھے۔ اس موقع پر گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ امریکن بزنس کونسل پاکستان اور امریکہ کے درمیان تجارتی تعلقات کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ یہ بڑی خوش آئند بات ہے کہ بزنس کمیونٹی تمام تر مشکلات کے باوجود ملک میں سرمایہ کاری کر رہی ہے۔ اگر انڈیا اور...
    اسلام آباد(این این آئی) اسلام آباد ہائی کورٹ نے لاہور سے خاتون اور کمسن بچیوں کے اغوا کے معاملے پر پولیس تفتیش پر اظہارِ عدم اطمینان کرتے ہوئے ایف آئی اے کو مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دینے کا حکم دیدیا ۔ ہفتہ کو جسٹس محسن اختر کیانی کے تحریری حکمنامے کے مطابق سابق چیف ایگزیکٹو افسر پی آئی اے مشرف رسول کے وقاص احمد، سہیل علیم کے ساتھ لین دین کے تنازع پر لاہور سے خاتون اور بچیوں کی خلاف ضابطہ گرفتاری کی گئی۔عدالت نے وقاص احمد اور سہیل علیم کے خلاف اسلام آباد میں درج مقدمات میں اب تک کی پولیس تفتیش پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے تحقیقات کیلئے ڈی جی ایف آئی اے کو مشترکہ تحقیقاتی...
     اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) اسلام آباد ہائی کورٹ نے خاتون جج جسٹس ثمن رفعت کے خلاف توہین عدالت درخواست خارج کردی۔ جسٹس خادم حسین سومرو نے کلثوم خالق ایڈووکیٹ کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کرنے کا تحریری حکمنامہ جاری کر دیا۔ عدالت نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات برقرار رکھتے ہوئے درخواست خارج کر دی۔ عدالت نے تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے خاتون وکیل  کو بھاری جرمانہ عائد کرنے سے گریز کیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا کہ جج کے خلاف کارروائی کا درست فورم سپریم جوڈیشل کونسل ہے، جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے صرف آبزرویشنز دیں، کوئی حکم جاری نہیں کیا جس پر عملدرآمد ہوتا۔ حکمنامے میں کہا گیا کہ پٹیشنر نے توہین عدالت کی درخواست...
    اسلام آباد+ نیویارک (این این آئی+ آئی این پی) اقوام متحدہ کے ادارہ برائے منشیات و جرائم نے پاکستان کی منشیات کے خلاف کارروائیوں کا عالمی سطح پر اعتراف کر لیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان میں اقوامِ متحدہ ادارہ برائے منشیات و جرائم کے نمائندہ ٹرولز ویسٹر نے انسدادِ منشیات میں پاکستان کو فرنٹ لائن ملک قرار دیتے ہوئے کہا کہ اینٹی نارکوٹکس فورس کی بڑی کامیابیاں ظاہر کرتی ہیں کہ پاکستان منشیات کے خلاف فرنٹ لائن ملک ہے۔ٹرولز ویسٹر نے کہا کہ افغانستان میں پوست اور ہیروئن کی جگہ مصنوعی منشیات کی لیبارٹریاں قائم ہو رہی ہیں، اقوامِ متحدہ کے ادارہ برائے منشیات و جرائم نے انسدادِ منشیات سے متعلق اہم روڈ میپ بھی جاری کیا ہے۔اقوام متحدہ کے...
    پشاور میں واقع تاریخی قصہ خوانی بازار جو قدیم زمانے میں وسط ایشیائی تاجروں کے اہم پڑاؤ کے طور پر مشہور تھا، اپنی کہانیوں اور قصوں کی روایت کے باعث ایک منفرد شناخت رکھتا ہے۔ اگرچہ اب وہاں قصہ گوئی کی محفلیں ماضی کی طرح منعقد نہیں ہوتیں، لیکن بازار میں اب بھی کچھ مقامات ایسے ہیں جہاں اُس عہد کی جھلک دیکھی جا سکتی ہے۔ انہی میں ایک قدیمی قہوہ خانہ شامل ہے جو آج بھی اپنی اصلی حالت میں موجود ہے۔ یہ قہوہ خانہ اپنے روایتی قہوے کی خوشبو اور ذائقے کی بدولت نہ صرف مقامی شہریوں بلکہ ملک بھر سے آنے والے سیاحوں میں بھی مقبول ہے۔ یہاں آنے والے لوگ تاریخی قصہ خوانی بازار کے دلکش...
    (فائل فوٹو) کوئٹہ:۔ کوئٹہ کے علاقے خالق آباد منگچر میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے دو بھائیوں سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ لیویز ذرائع کے مطابق قلات کی تحصیل خالق آباد کے علاقہ سربند ایریا میں فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے، فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، جاں بحق افراد کی لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ جاں بحق افراد کی شناخت دو بھائیوں شاکر سعداللہ، شاکر خیر اللہ، محمد کریم ولد محمداور محمد ظاہر ولد خالق داد کے ناموں سے ہوئی ۔قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کردی۔
    صدر مملکت کے خلاف تاحیات کوئی کیس نہیں بن سکے گا اور نہ گرفتار کیا جاسکے گا آرٹیکل 248 میں صدر کے ساتھ لفظ وزیر اعظم بھی شامل کر لیا جائے گا،ذرائع صدر مملکت کے خلاف تاحیات کوئی کیس نہیں بن سکے گا اور نہ گرفتار کیا جاسکے گا، پیپلز پارٹی کے مطالبے پر آرٹیکل 248 میں ترمیم مسودے میں شامل کرلی گئی۔آرٹیکل 248 میں صدر کے ساتھ لفظ وزیر اعظم بھی شامل کر لیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق ستائیسویں آئینی ترمیم کے معاملے میں اتحادی جماعتوں کی جانب سے مسودے میں تجاویز شامل کرنے اور نکالنے کا سلسلہ جاری ہے۔صدر مملکت کے خلاف تاحیات کوئی بھی کیس نہ بنائے جانے کی ترمیم بھی نئی آئینی مسودے میں شامل کرلی...
    ریاض احمدچودھری شدت پسند مودی حکومت کے دور میں ایک بار پھر مسلمانوں کے قتل و غارت کا بازار گرم ہوگیا، حالیہ ہندو مسلم فسادات نے بھارت میں مذہبی رواداری اور جمہوریت کے دعوؤں کو بے نقاب کر دیا۔ کانپور سے شروع ہونے والے مذہبی تنازع نے 4 ستمبر کو بڑے فسادات کی شکل اختیار کر لی جسے مبصرین نے "گجرات ٹو” قرار دیا ہے، یہ آگ تیزی سے دیگر ریاستوں میں بھی پھیل گئی۔ فسادات کے دوران پرتشدد جھڑپوں میں متعدد معصوم مسلمان زخمی ہوئے جبکہ پولیس نے اتر پردیش کے مختلف اضلاع میں مظاہرین کے خلاف مقدمات درج کر لیے ہیں۔تجزیہ کاروں کے مطابق مودی حکومت کا ہندوتوا ایجنڈا بھارت کو فاشزم کی تجربہ گاہ میں بدل چکا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن /جینوا( مانیٹرنگ ڈیسک)امریکا اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے شام کے صدر اور وزیر داخلہ پر عاید پابندیاں اٹھا لیں۔عالمی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی محکمہ خزانہ نے جمعہ کے روز دہشت گرد تنظیم القاعدہ سے منسلک شامی صدر کو خصوصی طور پر نامزد عالمی دہشت گردوں کی فہرست سے نکال دیا جبکہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے بھی شامی صدر الشراع اور وزیر داخلہ انس خطاب کو عاید پابندیوں کی فہرست سے نکال دیا ہے۔ شام پر ہونے والے اجلاس میں پاکستان نے امریکا کی پیش کردہ قرارداد کی حمایت کی، پاکستان کی حمایت کے ساتھ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے شام کے صدر احمد الشراع اور وزیر داخلہ انس خطاب کا نام...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک)کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کی آمد و رفت 4 روز کے لیے معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ جعفر ایکسپریس کی آمد و رفت 9 نومبر سے 12 نومبر تک معطل رہے گی۔ٹرین کی معطلی کا فیصلہ سکیورٹی خدشات کی بنا پر کیا گیا ہے۔ مانیٹرنگ ڈیسک سیف اللہ
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (صباح نیوز) بھارتی جیل میں قید کشمیری رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال حسین ملک نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے یاسین ملک کی رہائی میں مدد کی اپیل کی ہے ۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے نام اپنے خط میں مشال حسین ملک نے کہا ہے کہ یاسین ملک کی جان بچانے کے لیے انسانی بنیادوں توجہ کی ضرورت ہے ۔مشال حسین ملک نے خط وائٹ ہائوس پورٹل کے ذریعے بھیجا ہے خط میں انہوں نے یاسین ملک کے لیے عالمی مداخلت اور انصاف کی درخواست کی ہے اور لکھا ہے بھارتی عدالتوں سے انصاف کی امید نہیں، یاسین ملک کی زندگی خطرے میں، یاسین ملک کو فوری طبی سہولت اور قانونی حقوق دیے جائیں یاسین ملک...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ کی خاتون جج جسٹس ثمن رفعت کے خلاف توہین عدالت درخواست خارج کر دی گئی ہے اور اسلام آبادہائیکورٹ نے تحریری فیصلے میں کہا ہے کہ آئینی عہدے پر فائز شخص یا شخصیات کو فریق نہیں بنایا جا سکتا جب تک ان کے خلاف کوئی ٹھوس ثبوت نہ ہو، اعلیٰ عدلیہ کا کوئی جج اسی عدالت کے کسی دوسرے حاضر سروس جج کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کرنے کا مجاز نہیں۔جسٹس خادم حسین سومرو نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات برقرار رکھتے ہوئے درخواست خارج کر دی ۔عدالت نے تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے خاتون وکیل پر بھاری جرمانہ عاید کرنے سے گریزکیا اور کلثوم خالق ایڈووکیٹ کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251109-08-20 اسلام آباد (اے پی پی) وزارت بحری امور کے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں اتفاق کیاگیا ہے کہ پورٹ قاسم اور کراچی پورٹ پر تمام جہازوں کو سختی سے پہلے آئیں پہلے پائیں کی بنیاد پر برتھ کیا جائے گا،شوگر کی کھیپوں کی سست ان لوڈنگ کی وجہ سے شدید رش کی رپورٹس کے بعد پورٹ قاسم پر شوگر اور سیمنٹ کی ہینڈلنگ آپریشنز کو ہموار کرنے کے اقدامات شروع کر دیئے ہیں۔پریس ریلیز کے مطابق وفاقی وزیر برائے بحری امور محمد جنید انور چوہدری کی زیر صدارت ہونے والے اعلیٰ سطحی اجلاس میں صورتحال اور اس کے برآمداتی سرگرمیوں، خاص طور پر سیمنٹ اور کلنکر کی ترسیل پر اثرات کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں سیکرٹری بحری...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251109-08-16 اسلام آباد (صباح نیوز) عدالت عظمیٰ میں کل سے شروع ہونے والے عدالتی ہفتے میں کیسز کی سماعت کے لیے کل13 ریگولربینچ تشکیل دے دیے گئے ہیں، جن میں ایک 3 رکنی خصوصی بینچ بھی شامل ہے۔ آئندہ ہفتے کیسز کی سماعت کے لیے کوئی آئینی بینچ تشکیل نہیں دیا گیا جبکہ چیف جسٹس یحییٰ خان آفریدی پیر سے بدھ تک کیسز کی سماعت کریں گے جبکہ ترکیہ کے دورے کے باعث جمعرات اور جمعہ کو کیسز کی سماعت نہیں کریں گے۔ عدالت عظمیٰ کے سینئر ترین جج جسٹس سید منصورعلی شاہ جمعرات اورجمعہ کو کمرہ عدالت نمبر 1میں کیسز کی سماعت کریں گے۔ چیف جسٹس یحییٰ خان آفریدی کی سربراہی میں جسٹس محمد علی مظہراورجسٹس مسرت...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر) سیکرٹری اطلاعات پاکستان فریحہ اشرف اور سیکرٹری اطلاعات کراچی ثمرین احمد نے کراچی پریس کلب کا دورہ کیا، خواتین صحافیوں سے ملاقات اور انہیں اجتماعِ عام مینارِ پاکستان لاہور میں شرکت کی دعوت دی۔اس موقع پر فریحہ اشرف اور ثمرین احمد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اجتماعِ عام پاکستان کی تاریخ کا ایک منفرد اور تاریخی اجتماع ثابت ہوگا، جس میں خواتین کی شرکت ایک نئے باب کا آغاز کرے گی۔ اس اجتماع کے موقع پر ملک کی سب سے بڑی’’ خواتین کانفرنس ‘‘منعقد کی جا رہی ہے، جس میں نہ صرف ملک بھر سے نمائندہ خواتین شریک ہوں گی بلکہ غیر ملکی مندوبین اور بین الاقوامی شخصیات بھی خطاب کریں گی۔ انہوں نے کہا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد ( آن لائن )صدر مملکت آصف علی زرداری نے سابق فارن سروس گروپ گریڈ 21 کے ریٹائرڈ افسر صاحبزادہ احمد خان کو فیڈرل پبلک سروس کمیشن (FPSC) کا ممبر مقرر کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ اس تعیناتی کا دائرہ تین سال کے لیے ہوگا، اور اس سلسلے میں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق صاحبزادہ احمد خان کی تعیناتی کمیشن کی کام کی نگرانی اور پبلک سروسز میں اصلاحات کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔ خبر ایجنسی سیف اللہ
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">غزہ‘انقرہ(صباح نیوز+مانیٹر نگ ڈ یسک )فلسطینی مزاحمتی تنظیم کی جانب اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشوں کی حوالگی کا سلسلہ جاری ہے۔حماس نے غزہ جنگ بندی معاہدے پر عمل کرتے ہوئے ایک اور یرغمالی کی لاش اسرائیل کے حوالے کردی۔ اسرائیلی فوج نے بھی لاش ملنے کی تصدیق کردی۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق لاش کو شناخت کے لیے فارنزک انسٹیٹیوٹ منتقل کردیا گیا، لاش کی شناخت ہونے کے بعد گھر والوں سے رابطہ کیا جائے گا۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق حماس کے پاس 28 یرغمالیوں کی لاشیں موجود تھیں جن میں سے 23 لاشیں حوالے کی جاچکی ہیں، اسرائیلی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق حماس کے پاس اب بھی 5 یرغمالیوں کی لاشیں موجود ہیں۔دوسری جانب حماس کا کہنا ہے دیگر یرغمالیوں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی سپریم کورٹ نے صدر ٹرمپ کی حکومت کو تقریباً 4 ارب ڈالر کے امدادی فنڈز کی اجازت دے دی ہے، جس کی وجہ سے رواںماہ کم آمدنی والے 4 کروڑ 20 لاکھ امریکیوں کے لیے فوڈ پروگرام کی مکمل ادائیگی مؤخر ہو گئی ۔ یہ فیصلہ اس وقت آیا ہے جب وفاقی حکومت شٹ ڈاؤن کے بحران کا سامنا کر رہی ہے۔سپریم کورٹ کی جانب سے دیے گئے اس فیصلے کوایڈمنسٹریٹو اسٹے کہا جاتا ہے، جس کے تحت نچلی عدالت کو مزید وقت دیا گیا ہے تاکہ وہ حکومت کی درخواست پر غور کر سکے۔ حکومت نے عدالت سے درخواست کی تھی کہ وہ نومبر کے لیے فوڈ اسٹامپ پروگرام کو جزوی طور پر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکا نے غزہ کے بارے میں اپنے 20نکاتی پلان کو دنیا کے سامنے قانونی جواز بنا کر پیشکیا جائے ۔۔ اس منصونے کی سب سے اہم بات یہ ہے کہ اس منصوبے فلسطینی ریاست کا کہیں ذکر نہیں ہے ۔ اس کے علاوہ اس منصوبے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اسرائیل کی فوج غزہ میں کسی نہ کسی صورت موجود رہے اور ٹونی بیلر نگران ہوں گے جو اسرائیل کے حمایت یافتہ ہیں ، اس قراقرداد کی عرب ممالک کھل کر مخالفت نہیں کر سکتے ا اس کی وجہ یہ ہے وی خود حماس جیسی فلسطین کی آزادی کے کام کر نے والے لوگوں کے عملی طور پر مخالف ہیں اور وہ امریکا ڈرتے ہیں ۔...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک)ہنگری کے وزیر اعظم وکٹر اوربان نے وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیویٹ کو کام کی پیشکش کردی۔ اس پر لیویٹ نے مہمان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ ٹرمپ کے ساتھ وائٹ ہاؤس میں کام جاری رکھیں گی۔ خبررساں اداروں کے مطابق ہنگری کے وزیر اعظم وائٹ ہاؤس پہنچے ،جہاں انہوں نے امریکی صدر سے ملاقات کے دوران ازراہ مذاق کیرولین لیویٹ کو بوڈاپسٹ میں اپنے لیے کام کرنے کی پیشکش کی، کیونکہ وہ صدر ٹرمپ کے دفاع میں خاتون ترجمان کی جرات اور حوصلے کی تعریف کر رہے تھے۔ انٹرنیشنل ڈیسک گلزار
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(نمائندہ جسارت )مہران کوآپریٹو ہاوسنگ سوسائٹی ایکشن کمیٹی کے چیئرمین سید کمال شاہ اور دیگر عہدیداران نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایکشن کمیٹی کی عملی جدوجہد کے نتیجہ میں لینڈ یوٹیلائزیشن ڈپارٹمنٹ سندھ نے مہران سوسائٹی کو دوسو ایکڑ زمین کی مشروط الازٹمنٹ کا لیٹر ڈپٹی کمشنر حیدرآباد کو لکھا ہے، چونکہ رجسٹرار کوآپریٹو سوسائٹی نے مہران کوآپریٹو سوسائٹی کی انتظامیہ کو 45 روز کے اندر سوسائٹی کے عہدیداران کے الیکشن کروانے کے تین عدد لیٹر جاری کر دئے ہیں، جس کا مہران سوسائٹی کی نااہل انتظامیہ نے کوئی سنجیدہ جواب ابھی تک جمع نہیں کروایا ہے، چونکہ نئے الیکشن کروانے کے لیٹر جاری ہونے کے بعد سوسائٹی کے چیئرمین، جنرل سیکریٹری سمیت مینیجمنٹ کمیٹی غیر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار