ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ سندھ کیخلاف نیب انکوائری کالعدم قرار
اشاعت کی تاریخ: 27th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے پیرول رہائی پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ سندھ اقبال میمن کیخلاف نیب انکوائری کالعدم قرار دیتے ہوئے اس حوالے سے تحریری فیصلہ جاری کردیا۔عدالت نے فیصلے میں کہا کہ نیب نے اقبال میمن کو ایک زیرحراست قیدی کی پیرول پر رہائی کے معاملے پر انکوائری نوٹس بھیجا تھا، حالانکہ وزیراعلیٰ کو 48 گھنٹوں سے زائد
مدت کی پیرول پر رہائی کی اجازت دینے کا قانونی اختیار حاصل ہے۔عدالت نے ریمارکس دیے کہ ملزم کی پیرول پر رہائی کے تمام قانونی تقاضے پورے کیے گئے اور یہ ایک انتظامی فیصلہ تھا، عدالتی حکم نہیں۔ سندھ ہائی کورٹ کے مطابق نیب پراسیکیوٹر اور سرکاری وکیل عدالت میں یہ ثابت کرنے میں ناکام رہے کہ پیرول پر رہائی میں کوئی بے ضابطگی ہوئی ہے۔عدالت نے مزید کہاکہ جب تک ملزم پر جرم ثابت نہ ہو، اسے خاندان کے اہم مواقع میں شرکت سے محروم نہیں کیا جاسکتا۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پیرول پر رہائی
پڑھیں:
کراچی، منگھوپیر میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، کالعدم تنظیم کے دو تربیت یافتہ دہشت گرد گرفتار
کراچی:کراچی میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی)، وفاقی حساس ادارے اور پولیس کی مشترکہ کارروائی کے دوران منگھوپیر سے کالعدم تنظیم فتنۃ الخوارج سے تعلق رکھنے والے دو خطرناک دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا۔
ترجمان سی ٹی ڈی سندھ کے مطابق انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران گرفتار کیے گئے دہشت گردوں کی شناخت عبدالوکیل اور اجمل کے نام سے ہوئی ہے، جن کا تعلق کالعدم تنظیم "فتنہ تل خوارج" (ٹی ٹی پی) سے ہے۔
ترجمان کے مطابق دونوں ملزمان افغانستان کے معروف عسکری کیمپ سے تربیت یافتہ ہیں اور انتہائی مطلوب شدت پسند شریف اللہ کے قریبی ساتھی ہیں۔