( سندھ بلڈنگ )رضویہ عثمانیہ سوسائٹی کے رہائشی پلاٹوں پر کمرشل تعمیر
اشاعت کی تاریخ: 27th, June 2025 GMT
پلاٹ نمبر 380 اور 57 پر غیرقانونی تعمیرات ڈائریکٹر وسطی ضیاء کی سرپرستی میں جاری
ڈائریکٹر جنرل اسحاق کھوڑو کے مجرمانہ طرز عمل، رہائشی آبادیوں کا نقشہ تیزی سے تبدیل
سندھ بلڈنگ ڈی جی اسحاق کھوڑو کی کراچی کا بنیادی ڈھانچہ تبدیل کرنے کا بیڑہ اٹھالیا سوسائٹیز کے رہائشی پلاٹوں پر بھی کمرشل تعمیرات کی چھوٹ ڈائریکٹر وسطی سید ضیا نے خطیر رقوم کی بٹورلی عثمانیہ سوسائٹی رہائشی پلاٹ نمبر 380 اور 57 پر جاری ناجائز تعمیرات کو انتظامیہ کی سرپرستی جرآت سروے ٹیم کی جانب سے موقف طلب کرنے کی کوشش ناکام۔ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں قابض ڈائریکٹر جنرل اسحاق کھوڑو نے بلند عمارتیں تعمیر کروا کر کراچی کا بنیادی ڈھانچہ تبدیل کرنے کا بیڑہ اٹھا رکھا ہے موصوف نے کراچی میں قائم سوسائٹیز پر بھی کمرشل تعمیرات شروع کروا رکھی ہیں ڈائریکٹر وسطی سید ضیا نے ڈی جی کی سرپرستی میں خطیر رقوم بٹورنے کے بعد رضویہ عثمانیہ سوسائٹی کے رہائشی پلاٹوں پر کمرشل تعمیرات کی چھوٹ دے رکھی ہے جرآت سروے کے دوران حاصل کی جانے والی تصاویر میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ عثمانیہ سوسائٹی کے رہائشی پلاٹ نمبر 380 اور 57 پر جاری کمرشل تعمیرات کو انتظامیہ کی مکمل سرپرستی حاصل ہے جاری خلاف ضابطہ تعمیرات پر موقف طلب کرنے کے لئے ڈی جی اسحاق کھوڑو سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی مگر رابطہ نہ ہو سکا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: عثمانیہ سوسائٹی کمرشل تعمیرات اسحاق کھوڑو کے رہائشی
پڑھیں:
دہشتگردی کے خاتمے تک فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں 20ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکا سے خطاب کیا اور کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے تک فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔
انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مسلسل کوششیں، عوام کی غیرمتزلزل حمایت کے ساتھ بلوچستان میں پائیدار امن کے قیام کو یقینی بنائیں گی۔
فیلڈ مارشل نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں دہشت گردی اور اس کے سہولت کاروں کے مکمل خاتمے تک پوری قوت کے ساتھ جاری رہیں گی، پاکستان میں جہاں بھی دہشت گردوں کا انفرا اسٹرکچر ملکی سلامتی کے لیے خطرہ بنے گا، اسے ختم کرنے کے لیے اپنے غیرمتزلزل عزم پر قائم ہے۔
انہوں نے کہا کہ بیرونی سرپرستی میں کام کرنے والے پراکسی عناصر مسلسل بلوچستان میں بدامنی، عدم استحکام اور امن کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تاہم مسلح افواج عوام کی یک جہتی اور ثابت قدمی کے ساتھ ان مذموم عزائم کو ناکام بنائیں گی۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بلوچستان کو پاکستان کا فخر قرار دیا اور کہا کہ یہ صوبہ بے پناہ قدرتی وسائل، محب وطن، باصلاحیت اور باہمت عوام سے مالا مال ہے، جو بلوچستان کی اصل طاقت ہیں۔
فیلڈ مارشل نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں بلوچستان کی سماجی و معاشی ترقی کے لیے عوام دوست اور جامع منصوبوں پر عمل پیرا ہیں، جن کا مقصد صوبے کی تقدیر بدلنا ہے۔
انہوں نے قومی یک جہتی کے فروغ میں سول سوسائٹی، جامعات، میڈیا اور نوجوانوں کے مثبت کردار کو سراہا اور کہا کہ ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے اور روشن مستقبل کی بنیاد رکھنے کے لیے قومی اتحاد، استقلال اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو میں تقریب کے اختتام پر شرکا کے ساتھ تفصیلی سوال و جواب کا سیشن بھی منعقد ہوا، جس میں شرکا نے پاکستان کے استحکام، ترقی، امن اور خودمختاری کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔