data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

پشاور(کامر س ڈیسک) اباسین کالم رائیٹرز ایسوسی ایشن (ACWA)کے صدر اور ممتاز سینئر کالم نگار ضیاء الحق سرحدی نے پشاور میں نئے تعینات ہونے والے ڈائریکٹر جنرل اطلاعات وتعلقات عامہ خیبرپختونخوا انصار اللہ خلجی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور انہیں بحیثیت ڈائریکٹر جنرل محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ تعینات ہونے پر مبارک باد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ملاقات میں صوبے کے کالم نگاروں اور صحافیوں کو درپیش مشکلات پر تفصیلی بات چیت کی۔اس موقع پر ضیاء الحق سرحدی جو کہ پاک افغان جائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (PAJCCI) کے سینئر نائب صدر اورسرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (SCCI) کے سابق سینئر نائب صدراورموجودہ ایگزیکٹیو کمیٹی کے رکن بھی ہیں نے کہا کہ کالم نگاروں اور محکمہ اطلاعات میں قریبی اور موثر رابطوں کے علاوہ درپیش مسائل اور ان کے حل کے لئے تجاویز پیش کیں۔ڈائریکٹر جنرل انصار اللہ خلجی نے کہا کہ کالم نگار عوامی رائے کو اجاگر کرنے اور حکومت کی نظر سے پوشیدہ مسائل کو سامنے لانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں جبکہ کالم نگاروں کو محکمہ اطلاعات کے مابین قریبی رابطہ اور انہیں عوامی مفاد میں اٹھائے جانے والے حکومتی اقدامات سے آگاہ رکھا جائے گااور انہیں یقین دلایا کہ کالم نگاروں کو درپیش مسائل کے حل کے لئے فوری اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کالم نگاروں کہ کالم

پڑھیں:

804 تسبیح والا آئیگا اور ترامیم ملیا میٹ ہوجائیں گی، سینیٹر نور الحق قادری

بس اُس کے آنے کی دیر ہے،ہم عمران خان کی رہائی کیلئے بات کرتے ہیں اور کرتے رہیں گے، سینیٹ میں اظہار خیال
حکومت ترامیم چند گھنٹوں میں منظور کروا لے مگر اپوزیشن کو بات کرنے دے، آپ اپنا کام کریں ترمیم لائیں،سیف اللہ ابڑو

پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر نور الحق قادری نے کہا ہے کہ 804 تسبیح والا آئے گا اور یہ تمام ترامیم ملیا میٹ ہوجائیں گی، سیف اللہ ابڑو نے کہا ہے کہ حکومت مزے سے چند گھنٹوں میں ترمیم منظور کروالے گی مگر اپوزیشن کو بولنے کا موقع دے۔سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے کہا کہ ایسی قانون سازی کوئی پہلی بار نہیں ہورہی، میں تو حکومت کو کہتا ہوں آپ مزے کریں اور اس کو پاس کروائیں اور چند گھنٹوں کی بات ہے ترمیم پاس ہو جائے گی۔اُن کا کہنا تھا کہ میری استدعا ہے کہ آپ اپوزیشن کو بولنے دیں اور آپ اپنا کام کریں ترمیم لائیں، ہمارے پارلیمانی لیڈر نے اس پر بات کی ہے اور سمندر کو کوزے میں بند کر دیا۔سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے کہا کہ اب میں بات کروں گا تو کوزے کا ڈھکن کھل جائے گا اور سیلاب آ جائے گا، لڑائی ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے سارے لوگ ہمارے پارلیمانی لیڈر سے خوش ہیں، میں حلف اٹھاتا ہوں کہ میرا لیڈر ایماندار ہے، آپ بھی حلف دیں کہ آپ کا لیڈر ایماندار ہے۔پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر نور الحق قادری نے کہا کہ اس ترمیم سے عدلیہ کی آزادی پر حملہ کیا گیا، پرویز رشید صاحب سلجھی ہوئی گفتگو کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ آپ بات شروع کرتے ہیں تو ایک بندے کی رہائی اور گرفتاری پر کرتے ہیں۔سینیٹر نور الحق قادری نے کہا کہ ہم عمران خان کی رہائی کیلئے کرتے ہیں اور کرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس ترمیم سے آپ آزاد عدلیہ کو گرفتار کر رہے ہیں، علامہ اقبال کا آج یوم پیدائش ہے، علامہ اقبال کے خواب والے پاکستان کے ساتھ ہم کیا کرنے جا رہے ہیں؟۔انہوں نے کہا کہ 804 تسبیح والا آئے گا اور یہ تمام ترامیم ملیا میٹ ہو جائیں گی، بس اُس کے آنے کی دیر ہے۔جمعیت علما اسلام کے سینیٹر طلحہ محمود نے آئینی ترمیم کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ترامیم وقت کی ضرورت ہے، پاکستان اس وقت چاروں طرف سے دشمنوں سے گھرا ہوا ہے، انڈیا کے ساتھ جو جنگ ہوئی اس میں پاکستان کو اللہ نے سر خرو کیا۔انہوں نے کہا کہ آئینی معاملات کو حل کرنے کے لئے ایک الگ عدالت کا ہونا ضروری ہے، یہ ایک اہم ترمیم ہو گی کیونکہ ہزاروں کیسز زیر التوا ہیں، وفاق اور صوبوں کے درمیان تنازعات کو حل کرنے کے لئے آئینی عدالت ہونا ضروری ہے۔طلحہ محمود کا کہنا تھا کہ ہمارا اس وقت سب سے بڑا مسئلہ نیشنل سیکیورٹی کا ہے، اس وقت ہمیں اپنی فوج کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، بہت سارے ایسے ڈسٹرکٹ ہیں جو بہت پیچھے رہ گئے ہیں۔ سینیٹر طلحہ محمود نے کہا کہ میری ہاؤس سے گزارش ہے کہ چترال میں کرپشن ، انفراسکچر اور ٹورزم کی پروموشن کے لئے کمیٹی تشکیل دی جائے، جس طرح باقی علاقے ترقی کے مستحک ہیں ویسے ہی یہ علاقے بھی ترقی کے مستحق ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • 804 تسبیح والا آئیگا اور ترامیم ملیا میٹ ہوجائیں گی، سینیٹر نور الحق قادری
  • حیدرآباد سائٹ ایسوسی ایشن کو انڈسٹریز کی نماندگی کرنے پر اعزاز حاصل
  • ۔804 تسبیح والا آئے گا اور تمام ترامیم ملیا میٹ ہوجائیں گی‘ سینیٹر نور الحق قادری
  • ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کا مطالبہ کیا تولسانی رنگ دیا گیا، آفاق احمد کی ڈمپر ایسوسی ایشن سے ملاقات
  • آئر لینڈ فٹبال ایسوسی ایشن نے اسرائیلی ٹیم پر پابندی کی قرارداد منظور کرلی
  • آئرلینڈ فٹبال ایسوسی ایشن کی اسرائیلی فٹبال ٹیم پر پابندی کی قرارداد منظور
  • آئرش فٹبال ایسوسی ایشن نے اسرائیل کی معطلی کی قرارداد منظور کر لی
  • حیدرآباد:کراچی بار ایسوسی ایشن کے صدر عامر نواز وڑائچ آئینی ترمیم کے مسودے کے خلاف وکلاء کنونشن سے خطاب کررہے ہیں
  • چیف جسٹس پاکستان نے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی تجاویز منظور کر لیں
  • پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کا حکومت پنجاب میڈیکل کالجز میں اعلان کردہ داخلہ پالیسی کا نوٹس لینےکامطالبہ