کوہستان کرپشن اسکینڈل :نیب نے مشکوک بینک اکاؤنٹس منجمد کردیے
اشاعت کی تاریخ: 27th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) خیبر پختونخوا کے ضلع کوہستان میں 40 ارب روپے مالیت کے میگا کرپشن اسکینڈل میں نیب خیبرپختونخوا نے تحقیقات میں اہم پیش رفت کی ہے، نیب نے 5 ارب روپے کے مشکوک بینک اکاؤنٹس منجمد کردیے، کئی جائیدادیں اور قیمتی گاڑیاں بھی تحویل میں لے لیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق کوہستان اسکینڈل کے ملزمان کے گھروں سے غیر ملکی کرنسی اور 3 کلو سونا بھی برآمد کرلیا گیا۔ نیب نے کروڑوں روپے مالیت کی 77 قیمتی لگژری گاڑیاں تحویل میں لے لیں۔ رپورٹ کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی، ایبٹ آباد، مانسہرہ اور پشاور میں اربوں
روپے مالیت کی 109 کمرشل پراپرٹیز سیل کی گئیں۔ نیب نے ملزمان کے 4 فارم ہاؤسز، 12 کمرشل پلازے اور 2 کمرشل پلاٹس سیل کر دیے، 30 گھر، 12 دکانیں، 25 فلیٹس، 175 کنال زرعی زمین اور دیگر اہم جائیدادیں بھی سیل کی گئی ہیں۔ نیب کی جانب سے میگا کرپشن اسکینڈل میں مزید کارروائی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
سندھ حکومت نیا ’’سندھ واٹر لا‘‘ متعارف کرانے کیلیے تیار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (جسارت نیوز) سندھ حکومت نے سندھ واٹر پالیسی 2023ء کی رہنمائی میں نیا سندھ واٹر لا متعارف کرانے کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔ وزیر آبپاشی کے مطابق یہ قانون سندھ میں پانی کی منصفانہ تقسیم، بہتر انتظام اور ماحولیاتی تحفظ کیلیے سنگ میل ثابت ہوگا۔ اس سلسلے میں صوبائی وزیر آبپاشی جام خان شورو اور سیکرٹری آبپاشی ظریف اقبال کھیڑو سے ورلڈ بینک کے وفد نے اہم ملاقات کی۔ ورلڈ بینک کے وفد میں مسٹر بیکیلے ڈیبیلے (لیڈ واٹر ریسورس مینجمنٹ اسپیشلسٹ)، فرانسوا اونیمس اورمسٹر زیلالم تیسیفے میکونن شامل تھے۔ ملاقات میں پروجیکٹ ڈائریکٹر نذیر میمن، ایڈیشنل سیکرٹری اطہر بہزاد میمن اور دیگر افسران بھی شریک ہوئے۔ ترجمان کے مطابق اجلاس میں سوات منصوبے (SWAT Project) اور نئے سندھ واٹر قانون کی تیاری میں پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔