شنگھائی تعاون تنظیم کے حوالے سے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر رد عمل دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں پاکستان کو ایک اور سفارتی کامیابی حاصل ہوئی، بھارت اس اجلاس میں پہلگام کو پاکستان سے جوڑنے میں ناکام رہا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بھارتی مداخلت کے ناقابل تردید ثبوت عالمی فورم پر پیش کئے جائیں گے۔ شنگھائی تعاون تنظیم کے حوالے سے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر رد عمل دیتے ہوئے سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں پاکستان کو ایک اور سفارتی کامیابی حاصل ہوئی، بھارت اس اجلاس میں پہلگام کو پاکستان سے جوڑنے میں ناکام رہا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے بلوچستان میں بھارتی مداخلت کے ٹھوس شواہد پیش کئے، بھارت خطے میں امن کو غیر مستحکم کرنے میں ملوث ہے، اس بارے میں عالمی برادری کو آگاہ کرتے رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے مزید کہا کہ پاکستان کے پاس بھارتی مداخلت کے ناقابل تردید ثبوت موجود ہیں، سچائی کو ماننے والے ہر عالمی فورم پر یہ شواہد پیش کئے جائیں گے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: شنگھائی تعاون تنظیم کے بھارتی مداخلت کے اجلاس میں پیش کئے

پڑھیں:

پاکستان اور ترکیہ کا علاقائی و عالمی امور پر قریبی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق

پاکستان اور ترکیہ نے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر قریبی رابطہ اور تعاون جاری رکھنے، اور خطے سمیت مسلم دنیا میں امن، استحکام اور خوشحالی کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

یہ اتفاقِ رائے باکو میں آذربائیجان کی یومِ فتح پریڈ کے موقع پر وزیرِاعظم محمد شہباز شریف اور ترک صدر رجب طیب اردوان کے درمیان ملاقات میں ہوا۔ ملاقات میں چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں:آذربائیجان کی فتح کشمیریوں اور فلسطینیوں کے لیے مشعل راہ، وزیراعظم کا باکو میں فوجی پریڈ سے خطاب

دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا اور باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اظہار کیا۔

وزیرِاعظم شہباز شریف نے پاک ترکیہ دوستی ہفتہ کی پُرجوش تقریبات کو سراہا، جو دونوں برادر ممالک کے دیرینہ اور مضبوط تعلقات کی عکاس ہیں۔

یہ بھی پڑھیے جے ایف-17 تھنڈر کی گرج نے آذربائیجان کے یومِ فتح کی پریڈ میں جوش بھر دیا

انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان اپنے برادر ملک ترکیہ کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو ایک جامع شراکت داری میں بدلنے کے لیے پرعزم ہے، جس میں سیاسی، دفاعی، معاشی، تجارتی، سرمایہ کاری اور عوامی روابط شامل ہوں گے۔

اس سلسلے میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ ترکیہ کا ایک وزارتی وفد جلد پاکستان کا دورہ کرے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ترک صدر رجب طیب اردوان وزیراعظم محمد شہباز شریف

متعلقہ مضامین

  • شہباز شریف سے سرفراز بگٹی کی ملاقات‘اہم امور پر گفتگو
  • ڈاکٹر مالک بلوچ کی جماعت لگتا نہیں کہ ووٹ دے گی، وزیراعلیٰ بلوچستان
  • تربت، رانا ثناء اللہ اور سرفراز بگٹی کی ڈاکٹر مالک بلوچ سے ملاقات۔ آئینی ترمیم کی حمایت کی درخواست
  • سہیل آفریدی کا بغیر ثبوت کے الزام لگانا بہت ہی افسوسناک ہے: سینیٹر افنان اللّٰہ
  • افغانستان سے پاکستان میں دہشتگردی کے ناقابل تردید شواہد پھر سامنے آگئے
  • بلوچستان کے عوام کے حقوق کی حفاظت اولین ترجیح ہے، سرفراز بگٹی
  • افغان سرزمین سے پاکستان میں دہشتگردی کے ناقابلِ تردید شواہد ایک بار پھر سامنے آگئے
  • بلوچستان میں بچوں کے حفاظتی ٹیکہ جات کی شرح میں نمایاں اضافہ
  • پاکستان اور ترکیہ کا علاقائی و عالمی امور پر قریبی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق
  • سرفراز بگٹی بطور وزیراعلیٰ پانچ سال پورا کرینگے، علی مدد جتک