ژوب: سیلابی ریلے میں 2 گاڑیاں بہہ گئیں، 3 لڑکیاں، 1 خاتون جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 28th, June 2025 GMT
بلوچستان کے ضلع ژوب میں سیلابی ریلے میں دو گاڑیاں بہہ گئی، تین لڑکیاں اور ایک خاتون جاں بحق ہوگئی، ایک کو بچالیا گیا۔
بلوچستان کے ضلع ژوب کے علاقے سلیازہ میں بارش سے ندی میں طغیانی آگئی، سلیازہ ندی کے سیلابی ریلے میں دو گاڑیاں بہہ گئی، جس میں 3 لڑکیاں اور ایک خاتون جاں بحق ہوگئی، جبکہ ایک خاتون کو بچا لیا گیا۔
سانحہ سوات کا ذمہ دار کون؟ سیاح مدد کو پکارتے رہے بچایا کیوں نہیں جا سکا؟دریائے سوات میں پانی کے ریلے میں بہنے والے افراد میں سے 11 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں، 2 کی تلاش جاری ہے، 8 افراد کی نماز جنازہ ڈسکہ میں ادا کردی گئی۔
ضلع ہرنائی کے علاقے کھوسٹ کی ندی میں بھی سیلابی ریلے میں پھنس جانے والے 3 افراد کو لیویز نے بچا لیا۔
لیویز حکام کے مطابق ژوب میں آبی ریلے میں بہہ جانے کے باعث ایک خاتون اور گاڑی میں سوار 3 لڑکیاں جاں بحق ہوگئیں، جبکہ ایک خاتون کو بچا لیا گیا جسے طبی امداد کیلئے ژوب اسپتال منتقل کردیا گیا۔
جاں بحق ہونے والوں کا تعلق ملتان سے بتایا جا رہا ہے، تفریحی مقام سلیازہ ندی میں سیلابی ریلے کے باعث کھڑی فصلوں کو بھی نقصان پہنچا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: سیلابی ریلے میں ایک خاتون
پڑھیں:
کوٹ عبدالمالک: بیٹی‘ سابق بیوی پر تشدد‘ تیزاب پھینک دیا‘ دونوں جھلس گئیں
فیروزوالہ (نامہ نگار) شرقپور خورد کوٹ عبدالمالک میں ایک شخص وقاص احمد نے بیوٹی پارلر پر جا کر سابقہ بیوی مسرت بی بی اور جواں سال بیٹی ایمان فاطمہ کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد تیزاب پھینک دیا جس سے مسرت بی بی جسم پر تیزاب پڑنے سے بری طرح جھلس گئی جبکہ ایمان فاطمہ معمولی زخمی ہوئی۔ دریں اثناء ایس ایچ او کوٹ عبدالمالک نے بتایا ہے کہ ملزم وقاص احمد نشہ کا عادی ہے۔ وقوعہ کے وقت وقاص احمد اپنی بیٹی ایمان فاطمہ کو ملنے کی خاطر سابقہ بیوی مسرت بی بی کے بیوٹی پارلر پر آیا جہاں مسرت بی بی نے بیٹی کو ملانے سے انکار کر دیا۔ ملزم شیخوپورہ کے قریب قصبہ بھکھی میں رہ رہا ہے جس کو گرفتار کرنے کی خاطر اس کے تمام ممکنہ ٹھکانوں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔