پشاور: 2 گروہوں میں تصادم، 2 افراد جاں بحق، 2 زخمی
اشاعت کی تاریخ: 28th, June 2025 GMT
—فائل فوٹو
پشاور کے علاقے متھرا میں 2 گروپوں میں تصادم کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق پشاور کے علاقے متھرا میں 2 گروپوں میں تصادم پرانی دشمنی کا شاخصانہ ہے۔
کراچیڈیفنس میں رات گئے بگٹی قبیلے کے دو گروپوں کے...
پولیس نے بتایا ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والے دونوں افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
قلات، فائرنگ سے قبائلی رہنما سمیت 4 افراد جاں بحق
فائل فوٹوبلوچستان کے ضلع قلات میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے قبائلی رہنما سمیت چار افراد جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کے مطابق تحصیل خالق آباد کے علاقے سربند میں قبائلی رہنما شاکر سعد اللّٰہ لانگو کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔
پولیس کے مطابق جاں بحق افراد میں شاکر خیراللّٰہ لانگو، محمد کریم اور محمد ظاہر بھی شامل ہیں۔ لیویز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔