لوئر دیر میں کباڑ کے گودام میں دھماکا؛ 3 افراد جاں بحق، 3 زخمی
اشاعت کی تاریخ: 28th, June 2025 GMT
ویب ڈیسک : لوئر دیر کے علاقے خال مارکیٹ میں واقع ایک کباڑ کے گودام میں دستی بم پھٹنے سے دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ تین زخمی ہو گئے۔
ریسکیو 1122 کے مطابق دھماکے کے فوری بعد امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں، دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں اور زخمیوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال اور آر ایچ سی خال ہسپتال منتقل کیا گیا۔
ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر موجود ہیں اور امدادی کارروائیاں تیزی سے جاری ہیں۔ واقعہ کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے جبکہ سکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر مزید شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے۔
مخصوص نشستوں کی بحالی کا فیصلہ؛ کس پارٹی کو کیا ملا
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے میں جاں بحق افراد کی شناحت روئیداد، امین اللہ اور ہارون کے نام سے ہوئی ہے۔
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
اسلام آباد کچہری کے باہر کھڑی گاڑی میں سلینڈر دھماکا، ایک افراد جاں بحق، متعدد زخمی
ویب ڈیسک: اسلام آباد کچہری کے باہر پارک گاڑی میں سلینڈر دھماکا، سلینڈر دھماکا کی زد میں آکر ایک شخص جان بحق جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق گیس سلنڈر دھماکے کی آوازیں دور دور تک سنی گئی۔ گیس سلنڈر دھماکے کے باعث لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور دیگر ریسکیو ادارے موقع پر پہنچ گئے۔
پولیس نے بتایا کہ دھماکہ کچہری کی پارکنگ میں کھڑی گاڑی کا سلنڈر پھٹنے سے ہوا، دھماکے کے باعث زخمی ہونے والوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ دھماکے کی نوعیت کے حوالے سے تحقیقات شروع کر دی گئیں ہیں۔
پی جی ٹرینی ڈاکٹروں کی سنی گئی
خیال رہے کہ پولیس نے کچہری کو خالی کروا کے عدالتیں بند کروا دی ہیں۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں۔ پولیس کی جانب سے جائے وقوعہ کو مکمل طور پر سیل کر دیا گیا۔