منگھوپیر میں کے الیکٹرک کی غفلت نے 2 گدھوں کی جان لے لی
اشاعت کی تاریخ: 28th, June 2025 GMT
کراچی کے علاقے منگھوپیر میں بارش کے دوران بجلی کے کرنٹ لگنے سے 2 گدھوں کی موت ہوگئی۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب بارش کے باعث سڑک پر جمع پانی میں ناقص بجلی کی کیبل سے کرنٹ پھیل گیا۔
یہ بھی پڑھیں:کرنٹ لگنے سے باپ کی موت پر بیٹی نے کے الیکٹرک کیخلاف ہر جانے کا دعویٰ کردیا
میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک مزدور اپنے 2 گدھوں کے ساتھ سڑک سے گزر رہا تھا کہ پانی میں موجود کرنٹ لگنے سے دونوں جانور موقع پر ہی دم توڑ گئے۔
پولیس کے مطابق کے الیکٹرک کے عملے نے غیر معیاری طریقے سے زیر زمین کیبل بچھائی تھی، جس سے یہ حادثہ پیش آیا۔
علاقائی پولیس نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ کے الیکٹرک کے متعلقہ حکام کو مطلع کردیا گیا ہے اور معاملے میں قانونی کارروائی کی جائے گی۔
یہ سال کے ایسے موسم میں پیش آنے والا پہلا واقعہ نہیں ہے جب بارشوں کے دوران ناقص بجلی کے نظام کے باعث ایسے حادثات رونما ہوتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:گدھے کی کھالیں چین اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی
مقامی رہائشیوں کا کہنا ہے کہ علاقے میں بجلی کے نظام کی بحالی اور کیبلز کی معیاری تنصیب کی فوری ضرورت ہے تاکہ آئندہ ایسے واقعات سے بچا جاسکے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: کے الیکٹرک
پڑھیں:
راولپنڈی، ملزم نے 2 بہنوں اور والد کو قتل کردیا
علامتی فوٹوراولپنڈی میں ایک اندوہناک واقعے میں ملزم نے اپنی 2 بہنوں اور والد کو تیز دھار آلے سے قتل کردیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق اڈیالہ روڈ پر اپنی بہن کو قتل کیا اور پھر اسلام آباد کے علاقے عرفان آباد میں اپنے والد اور چھوٹی بہن کو مار ڈالا۔
پولیس حکام کے مطابق ملزم نے شیر خوار بھانجے کو بھی تیز دھار آلے سے زخمی کیا، جسے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق ملزم کو گرفتار کرلیا ،3 افراد کے قتل کا واقعہ جائیداد کے تنازع پر پیش آیا ہے۔